ریاضی کے اعلیٰ ترین اعزاز کی پہلی خاتون فاتح
بدھ 13 اگست 2014
مریم مرزاخانی نے ابتدائی تعلیم ایران میں حاصل کی جب کہ بعد میں امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی
ایرانی نژاد ریاضی دان مریم مرزاخانی نے ریاضی کے میدان میں دیا جانے والا اعلیٰ ترین اعزاز فیلڈز میڈل جیتنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
پروفیسر مریم مرزاخانی کو ان کی پیچیدہ جیومیٹری کے لیے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
مرزاخانی کو یہ اعزاز سیول میں ریاضی دانوں کی بین الاقوامی کانگریس میں دیا گیا۔ ریاضی کی بین الاقوامی کانگریس ہر چار سال بعد منعقد کی جاتی ہے اور اس میں چار میڈل دیے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریاضی کے شعبے میں فیلڈز میڈلز کو نوبل انعام کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور اس کا فیصلہ ریاضی کی بین الاقوامی یونین آئی ایم یو کی کمیٹی کرتی ہے۔
اس کا قیام کینیڈا کے ماہر ریاضی جان فیلڈز نے کیا تھا اور اس کے فاتحین کو میڈلز کے ساتھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر کی رقم بھی انعام میں دی جاتی ہے۔
انھیں سیول میں ہونے والی کانگریس میں یہ اعزاز دیا گیا
پروفیسر مرزاخانی یہ انعام حاصل کرنے والی پہلی خاتون ریاضی دان ہیں۔ ایک عرصے سے اس کمی کا احساس چلا آ رہا تھا کہ کسی خاتون کو اب تک یہ میڈل نہیں مل سکا تھا۔
میڈل کی کمیٹی کی ایک رکن اور آکسفرڈ یونیورسٹی میں پروفیسر ڈیم فرانسیس کیروان نے کہا کہ ’ریاضی کو مردوں کا شعبہ تصور کیا جاتا ہے تاہم خواتین نے صدیوں سے اس میں گراں قدر تعاون پیش کیا ہے۔‘
مریم مرزاخانی کو ریئمن سرفیس نامی ریاضی کے کنسٹرکشن پر انعام کا مستحق قرار دیا گی
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2014/08/140813_iranian_mirzakhani_wins_math_medal_fields_mb.shtml