روشن صبح

فرحت کیانی

لائبریرین
کیپیٹل ڈویلمپنٹ اتھارٹی اسلام آباد کا تیار کردہ پاکستان کا سب سے بڑا اور اونچا جھنڈا 14 اگست 2014ء کو اسلام آباد ہائی وے اور اسلام آباد سیکٹر ایچ ایٹ کے درمیان گرین بیلٹ پر لہرا یا گیا۔ 60 فٹ بائے 40 فٹ بڑا اور 220 فٹ اونچا یہ جھنڈا اسلام آبادکے ہر کونے سے دکھائی دیتا ہے۔
53ed2b2405d15.jpg


ISLAMABAD: The joint anti-government marches by Pakistan Tehrik-i-Insaf (PTI) and Pakistan Awami Tehreek (PAT) that have almost created a political upheaval in the country seem to have overshadowed the hoisting of the biggest flag of Pakistan in Islamabad.

The flag, considered to be the highest one in South Asia, is fluttering at the green belt between Sector H-8 and Islamabad Highway and is visible from almost all parts of the capital city. However, the formal flag hoisting ceremony will be held soon after the current political scenario is eased.

The Prime Minister Nawaz Sharif was scheduled to hoist the flag on August 14.

But in the wake of the long marches, CDA Chairman Maroof Afzal hoisted the huge flag.

The giant 60ft x 40ft flag was prepared by the CDA. The landmark flag in Islamabad is around 220ft high, with a 215ft high pole and a four and half feet high platform to support the structure.

Published in Dawn, August 15th, 2014
 

جاسمن

لائبریرین
فٹبال: پاکستان نے بھارت کو دو صفر سے شکست دے دی

جمعرات 21 اگست 2014

140821053721_india_pakistan_football_624x351_afp.jpg

یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ سیریز کا حصہ ہیں جو نو سال میں پہلی مرتبہ کھیلی جا رہی ہے

بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلے جانے والے دو فٹبال میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکت دے دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان کلیم اللہ اور مڈ فیلڈر صدام حسین نے گول کیے۔ اس میچ میں پاکستانی گول کیپر مزمل حسین کی کارکردگی بھی عمدہ رہی اور انھوں نے بھارت کے متعدد حملے ناکام بنائے۔
اس موقعے پر دونوں ٹیموں کے درمیان ’ہینڈ شیک فار پیس‘ یعنی امن کے لیے ہاتھ ملانے کی تقریب بھی ہوئی۔ فیفا کی درجہ بندی میں بھارت 150 ویں اور پاکستان 164 ویں نمبر پر ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/08/140820_pak_india_football_sa.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
افغانستان کی بگرام جیل سے نو پاکستانی رہا
جمعرات 21 اگست 2014
140213092803_bagram_prison_304x171_ap.jpg

بگرام جیل کے بڑے حصے کا نظم و نسق افغان حکام کے حوالے کیا جا چکا ہے تاہم جہاں پاکستانی قید ہیں وہ حصہ اب بھی امریکہ کے کنٹرول میں ہے

افغانستان میں قید پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کام کرنے والی تنظیم جسٹس پروجیکٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ بگرام جیل میں قید نو پاکستانیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔
اس غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق قیدیوں کو پاکستانی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے اور اس کی وزارتِ داخلہ نے بھی تصدیق کی ہے۔

عالمی امدادی تنظیم انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈکراس نے رہا ہونے والے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کو رہائی کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔

تنظیم کے مطابق ان افراد کو کئی برس تک بغیر کسی الزام کے جیل میں قید رکھا گیا اور انھیں وکیل کی سہولت بھی حاصل نہیں تھی۔
140213040756_bagram_afghan_prisoners_304x171_ap_nocredit.jpg

گذشتہ سال بھی چھ پاکستانیوں کو بگرام جیل سے رہا کیا گیا تھا۔
تنظیم نے پاکستانی قیدیوں کی واپسی کے لیے سال 2010 سے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔
’رہا ہونے والوں میں سے 39 سالہ شعیب خان ایبٹ آباد میں کاروبار کرتے تھے اور سال 2008 میں اس وقت لاپتہ ہو گئے جب وہ کاروبار کے سلسلے میں شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ اس کے بعد ان کے اہل خانہ کو ریڈ کراس کے ذریعے معلوم ہوا کہ شعیب بگرام جیل میں قید ہیں اور اس اطلاع پر ان کی والدہ کا انتقال ہو گیا۔‘
ان میں سے اکثر لوگ ابھی بھی اس جیل میں خود سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بارے میں بات کرتے ہوئے گھبراتے ہیں اور انھیں ڈر ہے کہ کہیں انھیں دوبارہ اپنی آزادی سے ہاتھ نہ دھونا پڑیں

http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/08/140821_bagram_pak_prisoners_released_zz.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
بی اے؍ بی ایس سی کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات
22اگست2014

news-1408658871-2225.gif


وائس چانسلر نے تقریباََپونے چار ماہ میں ایک لاکھ تینتیس ہزاور امیدواروں کا رزلٹ تیار کرنے پر شعبہ امتحانات کے ملازمین کے لئے 5 لاکھ روپے کا اعلان کیا۔ بی ایس سی کی طالبہ صبا خالد کو مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر 1لاکھ روپے جبکہ بی ایس سی کی طالبہ عتیقہ فخرکو دوسری پوزیشن لینے پر 75ہزار روپے اور بی ایس سی کی طالبہ سمعیہ منیر کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر65ہزار روپے انعام دیا گیا۔ اسی طرح بی اے کی طالبہ عائشہ معراج کو پہلی پوزیشن 1لاکھ روپے جبکہ دوسری پوزیشن پر نایاب رمضان کو75ہزار روپے شہباز احمدکو تیسری پوزیشن پر65ہزار روپے دیئے گئے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/22-Aug-2014/323767
 

جاسمن

لائبریرین
ہمبنٹوٹا: پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 23 اگست 2014
140823130858_sohaib_maqsood_624x351_afp.jpg

پاکستان نے سری لنکا کو ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں چار وکٹوں سے شکست دے دی۔
پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود نے 87 اور دواد عالم نے 62 رنز سکور کیے۔
سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں کپتان اینجلو میتھیوز کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو 276 رنز کا ہدف فراہم کیا ہے۔
ہمبنٹوٹا میں کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث 45 اوورز تک محدود کر دیا گیا اور سری لنکا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 275 رنز بنائے۔
پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔
پاکستانی بولرز نے اپنے کپتان کے فیصلے کو درست ثابت کیا اور سری لنکا کے چار کھلاڑی صرف 75 کے سکور پر پویلین لوٹ گئے۔
آؤٹ ہونے والے بلے بازوں میں دلشان اور چندی مل کو محمد عرفان جبکہ کمارا سنگاکارا کو محمد حفیظ اور تھارنگا کو وہاب ریاض نے آؤٹ کیا۔
یہ میچ پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے لیے خاص تھا۔ وہ آج پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 379 ایک روزہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے پہلے یہ اعزاز انضمام الحق کے پاس تھا۔

http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/08/140823_pak_srilanka_cricket_odi_1_zs.shtml
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان ایک "ساس" کی نظر سے
فہد کیہر 22 اگست, 2014

53f604e34ecb0.jpg

بوتھم -- رائٹرز فوٹو

1970ء کی دہائی میں قومی نشریاتی رابطے پر کرکٹ کی براہ راست نشریات کا آغاز ہوا تو ریڈیو اور ٹیلی وژن کے ذریعے پاکستان کرکٹ کی مقبولیت آسمانوں تک پہنچ گئی۔ عمران خان، جاوید میانداد، ظہیر عباس، ماجد خان، آصف اقبال، وسیم راجہ، سرفراز نواز اور مدثر نذر ہر گھر میں جانے جاتے تھے۔ کرکٹ اب صرف اشرافیہ کا کھیل نہیں رہا تھا، اس کی جڑیں اب عوام میں تھیں۔
اگلی دہائی میں پاکستان کرکٹ کا سورج نصف النہار پر تھا۔ کرکٹ کے میدان میں فتوحات اور ملی نغموں اور فوجی پریڈوں نے ملی جذبات کو عروج پر پہنچا دیا تھا اور اس قومی وقار کو سخت ٹھیس پہنچی جب 1984ء میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا اور ان کے آل راؤنڈر این بوتھم نے یہ بیان دیا کہ "پاکستان تو ایسی جگہ ہے کہ بندہ مہینے بھر کے لیے یہاں اپنی ساس کو بھیجے، اور وہ بھی پورا خرچہ اپنی جیب سے ادا کرکے" ۔
کرکٹ اب محض ایک کھیل نہیں تھا کہ ایک کھلاڑی کے بیان کو ہلکا لیا جاتا۔ این بوتھم کو پاکستان میں سخت ترین ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان پر جرمانہ عائد کیا اور انہیں اپنے بیان پر معافی بھی مانگنا پڑی یہاں تک کہ انہیں زخمی قرار دے کر وطن واپس بلوا لیا گیا۔ لیکن آل راؤنڈر پاک-انگلینڈ کرکٹ تعلقات میں نفرت کا بیج بو چکے تھے اور اس کے بعد سے آج تک دونوں ممالک کے درمیان کوئی سیریز تنازع سے خالی نہیں رہی۔
بہرحال، بوتھم کے بیان کے خلاف پاکستان میں مظاہرے بھی ہوئے، ان کے رویے پر تنقید بھی کی گئی۔ اخبارات کے اداریے اور دیگر صفحات میں بھی ان کی بھرپور مذمت کی گئی۔ بوتھم کا یہ بیان پاکستان کی قومی نفسیات سے اس بری طرح چپک گیا تھا کہ 8 سال بعد ورلڈ کپ 1992ء کے فائنل میں جب وسیم اکرم نے این بوتھم کو آؤٹ کیا تو انہیں واپس جاتے ہوئے عامر سہیل نے جملہ کہا کہ "اب کون بیٹنگ کرنے آئے گا؟ تمہاری ساس؟"
پھر عرصہ بعد انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2000ء میں پاکستان کے دورہ پر آئی تو این بوتھم اسکائی اسپورٹس کے کمنٹری پینل کے رکن کی حیثیت سے پاکستان آنے والوں میں شامل تھے۔ اس موقع پر برطانیہ کے ایک معروف اخبار 'ڈیلی مرر' کو انوکھا خیال آیا کہ کیوں نا بوتھم کے 1984ء کے بیان کو حقیقت کا روپ دیا جائے اور ان کی ساس جین والر کو واقعی پاکستان بھیجا جائے؟ اخبار نے سفر کے تمام اخراجات اپنے ذمے لیے اور بوتھم کی ساس کو رضامند کیا کہ وہ اپنے داماد کے ساتھ پاکستان جائیں اور وہاں سے جو بھی تاثرات پائیں انہیں اخبار کے لیے پیش کردیں۔
یہ کمال کا خیال تھا، اور جس کے بھی ذہن میں آیا تھا اس نے پاکستان کے حوالے سے کئی لوگوں کے نظریے کو بدل کر رکھ دیا کیونکہ 68 سالہ جین والر کو پاکستان بہت پسند آیا، اتنا زیادہ کہ بقول ان کے مجھے پاکستان سے محبت ہوگئی ہے۔ لاہور میں قیام کے دوران انہیں قدیم شہر اور اس کی تاریخی عمارات بہت پسند آئیں، مہمان نوازی اور پاکستانیوں کے دوستانہ رویے نے انہیں بہت متاثر کیا اور سونے پہ سہاگہ ان کا یہ بیان کہ "میں دنیا کی ہر ساس سے کہتی ہوں کہ وہ پاکستان ضرور آئے۔ یقین کریں، آپ کو اس ملک سے محبت ہوجائے گی۔"
جنوب مشرقی ایشیا کے کئی ممالک کے علاوہ آسٹریلیا اور کینیڈا دیکھنے والی جین والر کو لاہور کا فائیو اسٹار ہوٹل بہت بھایا کیونکہ انہیں ہرگز توقع نہ تھی کہ پاکستان میں اتنا اچھا ہوٹل بھی ہوسکتا ہے۔ "یہاں غربت بہت زیادہ ہے لیکن اگر آپ کچھ مختلف دیکھنا چاہتے ہیں تو پاکستان بہترین مقام ہے۔ سخت غربت کے باوجود لاہور بہت محفوظ شہر ہے۔ ایک سفید فام خاتون ہونے کے باوجود میں لاہور کے غریب ترین علاقوں میں گھومی پھری لیکن مجھے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ میں تو دنیا بھر کی ساسوں سے کہوں گی کہ آپ ضرور پاکستان آئیں، آپ کو اس ملک سے محبت ہوجائے گی۔"
گھر کے بھیدی کا یہ بیان این بوتھم کے لیے تازیانہ تھا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر معذرت کی اور کہا کہ میں آج بھی اس بیان پر شرمندہ ہوں اور درحقیقت وہ ایک مذاق تھا، جسے بہت زیادہ سنجیدہ لے لیا گیا تھا۔
اچھے مستقبل کی تمناؤں کے ساتھ آئیے دعا بھی کرتے ہیں اور کوشش بھی کہ پاکستان ایک مرتبہ پھر امن کا گہوارہ بنے اور کرکٹ عالمی سطح پر اس کے امیج کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

http://urdu.dawn.com/news/1008625/21aug2014-pakistan-aik-saas-ki-nazar-se-fahad-kehar-bm
 

جاسمن

لائبریرین
ترکی فلسطین کو مفت بجلی گھر فراہم کرے گا
24 اگست 2014 0
انقرہ (این این آئی)اسرائیلی مظالم کا شکار فلسطینی عوام کیلئے ترکی نے بجلی گھر فراہم کرنے کااعلان کردیا۔ ترکی کے وزیرتوانائی تانیر یلدزنے ایک بیان میں کہاکہ بجلی گھر عراقی شہر بصرہ سے روانہ ہوکر یہ خصوصی بجلی گھر غزہ کے ساحل پر پہنچے گا تاکہ محصور شہر کو توانائی فراہم کی جاسکے۔

http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/24-Aug-2014/324280
 

جاسمن

لائبریرین
کویت شیخ صباح الاحمد کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے ’’قائد انسانی‘‘ کا لقب
29 اگست 2014
اقوام متحدہ نے امیر کویت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کو انسانی خدمت کرنے پر انہیں ’’قائد انسانی‘‘ کالقب دیاہے ان کے اقوام متحدہ کے زیر انتظام خیراتی تنظیموں کی مالی ،اخلاقی ،سفارتی ،انسانیت کی مدد کرنے پریہ لقب دیا ہے ۔کویت بھر میں اس سلسلے میں جشن کا سماں بن گیا۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/29-Aug-2014/325420
 

جاسمن

لائبریرین
سعودی عرب میں عالمگیر مقابلہ حسن اذان کا اہتمام
29 اگست 2014
مقابلہ حسن قرآت اور اذان مختلف مسلمان ملکوں میں کسی نہ کسی شکل میں ہوتا رہا ہے لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ سعودی عرب میں بہترین اذان دینے کا عالمگیر مقابلہ 'حسن اذان' منعقد کیا جا رہا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق "مقابلہ بلال بن رباح" کے نام سے شروع کئے جانے والے اس منفرد پروگرام کے ذریعے پوری دنیا کے مئوذنین کو اس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ مقابلہ اذان اور اس کے ادبی و دانشورانہ حقوق کے مالک ڈاکٹر علی الشمرانی نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے مقابلے کے لیے"بلال بن رباح" کا نام اس لئے چنا تاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے پسندیدہ موذن حضرت بلال سے ایک نسبت ہو جائے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت بھی تازہ ہو۔نہوں نے بتایا کہ سعودی عرب میں مقابلہ حسن اذان کا اہتمام پہلی مرتبہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کا اصل مقصد عالم اسلام میں اذان کی ثقافت کو عام کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے شرعی قواعد وضوابط سے عوام الناس کو آگاہ کرنا اور اس کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/international/29-Aug-2014/325377
 

جاسمن

لائبریرین
بہاولپور میں چو لستا ن و یٹرنری یونیورسٹی کی منظو ری دیدی گئی


حکومت پنجا ب نے بہاولپور میں چو لستا ن یونیورسٹی آ ف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے نام سے نئی یو نیورسٹی کی منظو ری دے دی اور پرا ونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پا رٹی نے اس یونیورسٹی کے پی سی ون کی بھی منظوری دے دی ہے ۔ وا ئس چا نسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہورپرو فیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا جو اس نئی یونیورسٹی کے پراجیکٹ کے فو کل پر سن ہیں نے کہا ہے کہ اس یو نیورسٹی کے قیام پر 2.395 ارب روپے خرچ ہونگے اور یہ دو سال میں مکمل ہوگی۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے اس یو نیورسٹی کیلئے بہا ولپور میں 1000 ایکٹر زمین مختص کی ہے ۔ترکی کی دو یونیورسٹیاں چو لستا ن یونیورسٹی آف و یٹرنری اینیمل سا ئنسز کے قیام میں تعاون کر رہی ہیں۔علاوہ ازیں پنجاب حکو مت نے محکمہ صحت کے بھی مختلف پراجیکٹس کے لیے دس ارب روپے جاری کر دئیے ہیں۔
http://dunya.com.pk/index.php/city/lahore/2014-08-28/421708#.VABJRZY__IU
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی اہم شخصیات
یوون شنکر

54003d5133942.png

جنوبی ایشیا کے سب سے کم عمر میوزک ڈائریکٹر کا اعزاز رکھنے والے ہندوستانی موسیقار یوون شنکر راجا اپنی ماں کے انتقال کے بعد اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر حال ہی میں مسلمان ہوئے۔ اپنے ایک انٹرویو میں یوون شنکر راجا کا کہنا تھا کہ ان کے والدین کٹر ہندو تھے اور اپنے عقائد میں اس قدر پختہ تھے کہ اگر گھر میں گلاس بھی ٹوٹ جاتا تو وہ کسی پنڈت کو بلالیتے تھے، 2011 میں اپنی والدہ کے انتقال کے بعد وہ خاصے بے سکون رہے جس کے بعد ان کے ایک دوست نے ایک مصلیٰ دیا کہ جب بھی اپنی والدہ کی یاد میں دل بوجھل ہو تو اس مصلے پر بیٹھ جایا کریں۔
مصلے پر بیٹھنے کے ساتھ ہی وہ زار و قطار رونے لگے اور اللہ تبارک و تعالیٰ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگنے لگے، اس واقعے نے ان کی روح کو ترو تازہ کر دیا اور اس کے بعد انہوں نے قرآن کریم کا مطالعہ شروع کیا۔ یوون شنکر کے مطابق جیسے جیسے انہوں نے قرآن کو سمجھنا شروع کیا تو ان پر اس کائنات کی حقیقت آشکار ہونے لگی اور بالآخر جنوری 2014 میں انہوں نے باقاعدہ طور پر مسلمان ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے والد کو سب سے آخر میں اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تو انہوں نے اس کی مخالفت کی لیکن ان کے بھائی اور بھابھی نے ان کو کافی ہمت دلائی اور آج وہ ایک مسلمان بن کر اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔
http://urdu.dawn.com/news/1008962/
 

جاسمن

لائبریرین
ہنس راج ہنس
54003d587ec2f.jpg

ہندوستانی گلوکار ہنس راج ہنس کی موسیقی کے تو سب ہی دلدادہ ہیں تاہم وہ کہتے ہیں مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے اسلام قبول کیا اور اب میرا نام محمد یوسف ہے لیکن گلوکاری کے شعبے میں میرا نام ہنس راج ہنس ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اسلام کا انتہائی قریب سے مطالعہ کیا اور ہم نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ سنا اس کے بعد میں نے اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مجھے اس پر فخر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام محبت، امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے مسلمان ہونے کے بعد جو سکون ملا اسے الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔ وہ کہتے ہیں کہ سیاست مجھے سمجھ نہیں آتی تاہم موسیقی میرا سبجیکٹ ہے، بولی وڈ سے امریکا تک دولت، شہرت حاصل کی لیکن اب اپنی زندگی آخرت سنوارنے کیلئے گزارنا چاہتا ہوں۔
http://urdu.dawn.com/news/1008962/
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
شرمیلا ٹیگور
54003d575f285.jpg

اداکار ہ شرمیلا ٹیگور جنھیں پدما ایوارڈ سے نوازا گیا ہے، نے بھی مرحوم منصور علی پٹودی کی محبت میں مبتلا ہونے کے بعد ان سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، ان کی پیدائش 1946 میں ایک ہندو گھرانے میں ہوئی تھی تاہم اسلام قبول کرنے اور شادی کے بعد ان کا نام تبدیل کر کے عائشہ بیگم رکھ دیا گیا، اس جوڑے کے تین بچے ہیں، اداکار سیف علی خان، ڈیزائنر صبا علی خان اور اداکار سوہا علی خان۔ ان کے شوہر منصور علی پٹودی کا انتقال بائیس ستمبر 2011 کو ہوا۔
http://urdu.dawn.com/news/1008962/
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
دھرمیندر
دھرمیند جن کا پیدائشی نام دھرم سنگھ دیول ہے، تاہم انہوں نے 1979 میں ہیما مالنی سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا، حالانکہ وہ پہلے سے شادی شدہ اور چار بچوں کے باپ تھے، تاہم ہیما مالنی سے شادی کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرلیا مگر پہلی بیوی کو بھی نہیں چھوڑا جو ہندو مذہب کو مانتی ہے۔
http://urdu.dawn.com/news/1008962/
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
اے آر رحمان


54003d59870a0.png

اے آر رحمان کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انہون نے ایک ہندو گھرانے میں جنم لیا، کئی منتوں اور مرادوں کے بعد والدہ کے لاڈلے بیٹے دلیپ کمار کی طبیعت خراب رہنے لگی تو ماں نے لوگوں کے کہنے پر ایک پیر کے مزار پر حاضری دی اور منت مانگی جس کے بعد دلیپ کی طبیعت ٹھیک اور ماں کا عقیدہ پختہ ہوگیا اور اپنے پورے گھر کے اسلام قبول کیا اور دلیپ کا نام اللہ رکھا رحمان رکھا گیا۔

http://urdu.dawn.com/news/1008962/

 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
امریتا سنگھ
54003d5279c02.png

اداکار ہ امریتا سنگھ ایک سکھ مسلم گھرانے میں پیدا ہوئیں،۔امریتا پیدائش سے سکھ مذہب کو مانتی آرہی تھیں تاہم سیف علی خان سے شادی سے قبل انہوں نے اسلام قبول کرلیا، تاہم تیرہ سال کی شادی کے بعد ان دونوں کے درمیان 2004 میں علیحدگی ہوگئی۔
http://urdu.dawn.com/news/1008962/
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
ممتا کلکرنی

ممتا کلکرنی 20 اپریل 1972 کو ممبئی میں پیدا ہوئیں اور اپنی زندگی کا بیشتر حصہ ممبئی میں ہی گزارا۔1991 سے لے کر 2002 تک بولی وڈ فلم انڈسٹری میں متحرک رہیں، بعد میں اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے شوبز سے کنارہ کرگئیں۔
حالیہ دنوں میں ممتا کلکرنی اپنے شوہر وکی گاﺅسوامی کے ہمراہ نیروبی (کینیا) میں رہائش پذیر ہیں۔ گاﺅسوامی کو 1997 میں منشیات سمگل کرنے کے مقدمے میں متحدہ عرب امارات میں 25 سال کی سزا ہوگئی تھی، اسی دوران اس جوڑے نے اسلام قبول کیا جس کی وجہ سے ان کی سزا کم کر دی گئی اور نومبر 2012 میں رہا کر دیا گیا، گاﺅ سوامی نے جیل ہی سے ممتا کلکرنی سے شادی کی تھی۔
http://urdu.dawn.com/news/1008962/
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
محمد علی
5401695e29ec2.png

محمد علی (پیدائش بطور کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر 17 جنوری 1942) امریکہ کے ایک سابق مکے باز ہیں جو 20 ویں صدی کے عظیم ترین کھلاڑی قرار پائے۔ انہوں نے تین مرتبہ مکے بازی کی دنیا کا سب سے بڑا اعزاز 'ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ' جیتا اور اولمپک میں سونے کے تمغے کے علاوہ شمالی امریکی باکسنگ فیڈریشن کی چیمپیئن شپ بھی جیتی۔ وہ تین مرتبہ ورلڈ ہیوی ویٹ باکسنگ چیمپیئن شپ جیتنے والے پہلے باکسر تھے۔
فروری 1964 میں کیسیئس کلے نے باکسنگ میں اس وقت کے عالمی چیمپیئن سونی لسٹن کو کھلا چیلنج کیا اور انہیں ایک مقابلے کے چھٹے راؤنڈ میں شکست دی۔ اس کے بعد انہوں نے مسلسل سات مقابلوں میں اس وقت کے مایہ ناز مکے بازوں کو زیر کیا۔ اس فتح کے بعد انہوں نے اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نام محمد علی رکھ لیا۔ محمد علی کا کہنا تھا کہ کیسیئس کلے ایک غلامانہ نام تھا، محمد علی رعشہ کی بیماری میں مبتلا ہیں اور ان کی صحت دن بدن گرتی جا رہی ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
اسلام سے متاثر ہونے والی شخصیات
محمد یوسف
54016e4531960.png

ستائیس اگست 1974 کو لاہور میں پیدا ہونے والے یوسف پاکستان کے مایہ ناز بلے باز ہیں۔ ان کا پرانا نام یوسف یوحنا تھا کیونکہ وہ عیسائی تھے مگر پھر دین اسلام کی روشنی ان کے دل میں گھر کرگئی اور وہ 2005 میں دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے۔ وہ 1998 میں پاکستان ٹیم کے ممبر بنے اور 2006 میں اپنے فن کی عروج پر دکھائی دیئے جب انھوں نے سر ویوین رچرڈ کا ٹیسٹ کرکٹ کے ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ دوڑ بنانے کا ریکارڈ 1788 دوڑ بنا کراپنے نام کیا، بلکہ ایک کلینڈر سال میں سب سے زیادہ 9 سنچریاں کرنے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں یوسف کا کہنا تھا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دوست مجھے کہہ رہے ہیں مبارک ہو آپ تو مسلمان ہوگئے ہیں۔ 2002 میں سعید انور بھائی نے مجھے گلے لگا لیا مجھے کلمہ پڑھایا اور میری دنیا بدل گئی۔انہوں نے بتایا کہ ایک سابق کرکٹر ذوالقرنین حیدر اکثر آجاتے اور انہیں تبلیغ دیتے تھے۔ میری بیوی نے مجھ سے پہلے اسلام قبول کیا اور ہم نے اسے مذہبی آزادی دی، میرے قبول اسلام پر والد صاحب نے برہمی کا اظہار کیا جس کے بعد والدہ رنجیدہ تھیں۔
 
Top