روشن صبح

یاقوت

محفلین
آئیے ہم تلاش کرتے ہیں ایسی مثبت ،خوشگوار اور اچھی خبریں۔۔۔۔۔:rose::rainbow::flower::wiltedrose:
جو ہمارے دِلوں کو سکون ،طمانیت اور خوشی دے سکیں،:laugh1:
ہمارے ہونٹوں پر :LOL::):happy: مسکراہٹیں بکھیر سکیں:laughing3::smile3:

خبریں۔۔جو کا میابیوں کی ہوں:victory::airplane1::computer1::good1:
خبریں۔۔جو عزم و ہمت کی ہوں:clap:
خبریں۔۔جو ایثارو قُربانیوں کی ہوں:handshake:
خبر۔۔۔۔۔۔۔ہو۔۔۔۔۔۔۔قدیم :telephonereceiver:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جدید :mobilephone:
۔۔چاہے ہمارے پاکستان کی ہو:pak1:
۔۔۔یا ۔عالمِ اسلام کی:flag::flag1:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔مستند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سچ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(تبصرہ جات کیجیئے۔۔۔۔لیکن موضوع کی مناسبت سے۔۔۔۔ایسے تبصرہ جات کہ مثبت ہوں،دِل آزاری نہ کرتے ہوں،
پڑھنے والا مسکرائے نہ تو کم از کم روئے بھی نہ:D)

تازہ ہوا کا جھونکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

یاقوت

محفلین
میں نے محترمہ کی دوران سیاحت کی ویڈیوز دیکھیں تھیں جب کہ وہ سیاحت میں مگن تھیں۔ وہ بہت پرجوش نظر آتی تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک ویڈیو کا نام تو محترمہ نے رکھا تھا "پاکستان ہی کیوں؟؟
خاص طور پر انکی ایک بلوچ(غالباََ) فیملی کے ساتھ کی ویڈیو بہت جاندار ہے پراثر ہے جسکے آخر میں وہ خود بھی بہت جذباتی ہو جاتی ہیں۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
چینی صدر کی جانب سے پروفیسر عطا الرحمن کیلیے چین کا اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ - ایکسپریس اردو

پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن کو ان کے علمِ کیمیا کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں چینی صدر ژی جن پنگ نے چین کا سب سے ’اعلیٰ سائنٹیفک ایوارڈ‘ گریٹ پیوپلز ہال بیجنگ میں دیا۔

بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر عطا الرحمن پہلے مسلم سائنسدان ہیں جن کو ’’چائنا انٹرنیشنل سائینس اینڈ ٹیکنالوجی کوآپریشن ایوارڈ‘‘ برائے سال2020ء اْن کے علمِ کیمیا کے شعبے میں گراں قدر قومی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
 

یاقوت

محفلین
میں نے محترمہ کی دوران سیاحت کی ویڈیوز دیکھیں تھیں جب کہ وہ سیاحت میں مگن تھیں
خاص طور پر انکی ایک بلوچ(غالباََ) فیملی کے ساتھ کی ویڈیو بہت جاندار ہے پراثر ہے جسکے آخر میں وہ خود بھی بہت جذباتی ہو جاتی ہیں۔

 

جاسمن

لائبریرین
ماشاءاللہ!
لگ رہا ہے کہ یہ خود بھی بہت پیارے دل کی مالک ہیں۔ مہربان، محبت کرنے والی، نرم دل اور مثبت پہلو پہ نظر رکھنے والی۔
اللہ ایسے دلوں کو بہت پسند کرتا ہے۔ اللہ ان کی راہیں آسان کرے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستان سال 2020 میں سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں شامل - Pakistan - Dawn News
معروف کاروباری میگزین فوربز میں شائع ایک آرٹیکل میں 2020 میں سفر کے لیے 10 بہترین ممالک کی فہرست میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ بند ممالک اب کھل رہے ہیں اور لگژری ایجنسیاں ان جگہوں کو لوگوں کی رسائی تک لارہی ہیں جہاں وہ کھوج لگانا نہیں چاہتے اور نہ ہی زیادہ خطرہ مول لیتے تھے۔

فوربز کی فہرست میں ارمینیا، چاڈ، ایریٹریا، گواتی مالا، مونگولیا اور سعودی عرب بھی شامل ہیں۔
 
ماشاءاللہ!
لگ رہا ہے کہ یہ خود بھی بہت پیارے دل کی مالک ہیں۔ مہربان، محبت کرنے والی، نرم دل اور مثبت پہلو پہ نظر رکھنے والی۔
اللہ ایسے دلوں کو بہت پسند کرتا ہے۔ اللہ ان کی راہیں آسان کرے۔ دونوں جہانوں میں کامیاب کرے۔ خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
آمین
 

جاسمن

لائبریرین
غربت کے عالم میں پہلی پوزیشن لینے والا انس حبیب
OCTOBER 21, 2019

کراچی کے علاقے صدر کی ایمپریس مارکیٹ میں 45 سال سے اخبار فروخت کرنے والے محمد حبیب کے بیٹے انس حبیب نے کامرس انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 1100 میں سے 969 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن لے کر اپنے بوڑھے والدین اور بہن کا سر فخر سے بُلند کرکے اُن کی خواہش پُوری کردی۔

انس کے والد حبیب پچھلے 45 سال سے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے سامنے اخبارات اور رسالوں کا اسٹال لگا رہے تھے جو مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مسمار کردیا گیا۔
جس کہ وجہ سے انہیں کافی نقصان اُٹھانا پڑا اور چونکہ یہ اسٹال اُن کی روٹی روزی کا واحد ذریعہ تھا اس لیے اُنہوں نے کئی دن تک زمین پر کپڑا بچھا کر اخبارات اور رسالے بیچے۔

انس کے والد نے کبھی بیٹے اور بیٹی میں کوئی فر ق نہیں کیا، اُنہوں نے شدید بُرے حالات میں بھی انس سے پارٹ ٹائم نوکری نہیں کروائی بلکہ بیٹے سے پُوری توجہ تعلیم کی طرف دینے کی ہدایت کی۔

انس نے کہا کہ جب رزلٹ والے دِن پہلی پوزیشن کے لیے میرا نام پُکارا گیا تو پہلے میں حیران ہوگیا کہ میں نے پہلے پوزیشن کیسے حاصل کرلی اور جب میں نے اپنے والد کی جانب دیکھا تو میرے والد کی آنکھیں آنسوؤں سےتر تھیں ، اُس وقت ہماری خُوشی کی انتہا نہیں تھی۔

انس حبیب کو ذہانت کی بنیاد پر کالج کی جانب سے اسکالرشپ بھی ملی ہوئی تھی جس کی وجہ سے انس کو نجی کالج میں تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملی۔

غربت کے عالم میں پہلی پوزیشن لینے والا انس حبیب
 

جاسم محمد

محفلین
حکومت نے منفی 10 ڈگری میں ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا


جیو نیوز کی خبر پر بلوچستان حکومت کا ایکشن، کوئٹہ میں منفی 10 ڈگری میں سردی سے ٹھٹھرتے بچے کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے بچے کی کفالت کی ذمے داری اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

جیو نیوز نے گزشتہ روز سرد موسم میں روزگار کی تلاش کرتے بچوں کی ویڈیو اپنے ناظرین سے شیئر کی تھی۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کے دیگر بچوں کے حوالے سے بھی قانون سازی کی طرف پیش قدمی کررہے ہیں۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی مغربی علاقے مسلسل شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں ،خون جما دینے والی سردی نے ویسے تو ہرشخص کو متاثر کیا ہے مگر بچوں اور خاص طور پر وہ جو گھریلو حالات کی وجہ سے یخ بستہ موسم میں بھی مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ان کی حالت دیدنی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کوئٹہ کے ایک کم سن بچے کی تصویر اوروڈیو نے درد دل رکھنے والے ہر شخص کو افسردہ کردیا تھا۔

تصویر میں ایک بچے کو کوئٹہ کےشدید سردموسم میں فٹ پاتھ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے سامنے جوتے پالش کرنے کے برش اور سامان رکھا ہوا ہے، یہ بتانےکی ضرورت نہیں کہ بچہ کس مجبوری کی وجہ سے موسم اور حالات کی سختی جھیلنے پر مجبور تھا۔

یہی صورتحال ہے صادق،عبدالنبی،جانان اوران جیسے دیگربچوں کی ہے جو معاشی حالات کی وجہ سے کوئٹہ کی ٹھٹھرتی سردی میں گھروں سےباہرنکلنے پر مجبورہیں۔

کوئی کچرا چننے کا کام کررہا ہے تو کسی نے فٹ پاتھ پر وزن کرنے والی مشین تو کسی نے چھوٹے موٹے سامان کی فروخت کو اپنی روزی کا ذریعہ بنایاہوا ہے اور کوئی مونگ پھلی بیچ رہا ہے کیونکہ اگروہ کمائیں گے نہیں تو گھر کاچولہا کیسے جلے گا؟
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
16 جنوری ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
لاہور اور فیصل آباد کے لاکھوں بچے زائد المیعاد چاکلیٹ کھانے سے بچ گئے
212367_8045142_updates.jpg

پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمقدمہ درج کر اکے سپلائر کو پولیس کے حوالے کر دیاہے ،فوٹو:فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام نے غیر معیاری اور مضر صحت چاکلیٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 80 ہزار کلو زائدالمیعاد چاکلیٹ قبضے میں لےلی۔

لاہور میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے شیخوپورہ فیصل آباد روڈ پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے زائد المیعاد چاکلیٹ سے بھرے 2 ٹرک پکڑ لیے۔

گرفتار ملزم کی نشاندہی پر سیال فلور مل کے قریب فیصل آباد روڈ پر چاکلیٹ سے بھرا گودام بھی پکڑا گیا جہاں سے 80 ہزار کلو خام مال قبضے میں لے لیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی) فوڈ اتھارٹی پنجاب عرفان میمن کے مطابق وسیم اسلم نامی سپلائر زائد المیعاد چاکلیٹ پروڈکشن یونٹ سے خرید کر فیصل آباد لے جارہا تھا، جہاں کیمیکلز لگا کر اور فنگس ختم کر کےاس چاکلیٹ کو دوبارہ پیک کیا جانا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مقدمہ درج کر اکے سپلائر کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق زائدالمیعاد اشیائے خوردونوش کو اسٹور یا فروخت کرنا سنگین جرم ہے، بچوں کی اشیاء میں جعل سازی کرنے والے قوم کے مستقبل کے دشمن اور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
 
Top