لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے پہلی دفعہ ساؤتھ ایشیا چیمپئن شپ میں مسٹر ساؤتھ ایشیا کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ساؤتھ ایشین چیمپئن مقابلے میں پاکستان کے علاوہ
یہ کہانی ہے ناسا اور رائس یونیورسٹی ہیوسٹن کے زیر اہتمام ، 2024 کے بین الاقوامی مقابلے ،“ گلوبل کوپرنیکس اولمپیاڈ “ میں امریکہ سمیت دنیا بھر سے 22 ملکوں کے 500 سے زیادہ طالبعلموں میں اول پوزیشن حاصل کرنے والے سولہ سالہ پاکستانی طالبعلم سودیس شاہد کی۔
احیان حسن نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ ہم نے اپنی چھڑی یا ’پاتھ فائنڈر‘ میں ایسے سینسرز لگائے ہیں جو چھڑی کی موٹر کو راستے کی رکاوٹ کے بارے میں سگنل بھیجتے ہیں جس سے چھڑی میں وائبریشن پیدا ہوتی ہے جو اس بات کا اشارہ ہوتا ہے کہ راستے میں کوئی رکاوٹ موجود ہے۔
امریکہ کی ریاست میزوری میں ایک ایسا اسلامک اسکول قائم ہے جہاں مسلمان طلبا کو مذہبی علوم اور عربی کے ساتھ ساتھ دیگر اسکولوں کی طرح کا ہی نصاب پڑھایا جاتا ہے۔ اس اسکول کا جائزہ ویڈیو رپورٹ میں۔
سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں پہلی بار کھجوروں کے درختوں پر پھل اگے ہیں۔ اس صحرائی زمین پر کاشت کیسے ممکن ہوئی اور اس تجربے سے وہاں کے رہنے والوں کی زندگی میں کیا تبدیلی آ رہی ہے؟ دیکھیے سدرہ ڈار اور خلیل احمد کی اس رپورٹ میں۔
تھر میں سولر واٹر پمپس اورسولر واٹر پراجیکٹس کی بدولت سینکڑوں برسوں میں لڑکیوں کی یہ پہلی نسل ہو گی جسے تپتی دھوپ میں پانی لانے کے لیے سروں پربھاری بھرکم پانی کے گھڑوں ں کےساتھ میلوں پیدل سفر نہیں کرنا پڑے گا اور جو تعلیم ، بہتر خوراک اور بہتر صحت کے ساتھ زندگی گزار سکے گی ۔
نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اپنی جدید بائیومیٹرک ٹیکنالوجیز کو پہلی بار آئیڈیاز 2024 میں پیش کیا ہے، جو اس وقت کراچی میں جاری دفاعی نمائش ہے۔
نادرا کے اسٹال پر جدید بائیومیٹرک رجسٹریشن اور تصدیق کے آلات پیش کئے گئے ہیں، جو نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ اور نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کام کارپوریشن کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں مقامی طور پر اسمبل کی گئی آل ان ون ہینڈ ہیلڈ بائیومیٹرک ٹیبلٹ، موبائل انرولمنٹ کٹس، سیلف انرولمنٹ کیوسک، اور ایک کانٹیکٹ لیس آئرس کیمرہ شامل ہیں۔ یہ آلات جدید قومی شناختی نظام کی معاونت، بارڈر کنٹرول کے میکانزم کو مضبوط بنانے، اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں، جن میں استعمال کی آسانی، سیکیورٹی، پائیداری اور کم لاگت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
ان آلات نے بین الاقوامی اور ملکی وفود کی جانب سے خاصی دلچسپی حاصل کی ہے۔
نادرا چینل وٹزایپ