رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک ٹول

آصف اثر

معطل
اردو سے رومن کا معاملہ رومن سے اردو کے مقابلے میں کہیں پیچیدہ ہے۔لیکن ہماری کوشش ہے کہ ایک مرتبہ ایک بڑے سائز کی رومن سے اردو ڈکشنری تیار ہو جائے۔ اسی کو پھر دوسری سمت میں، یعنی اردو سے رومن کنورژن میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
اردو سےرومن کی ضرورت کیوں پڑی؟اس سے اردو کے قاتلوں(رومن میں اردو لکھنے والوں) کے ہاتھ آٹومیٹک مشین گن آجائے گی۔ اور پھر اردو کا وہ خون بہے گا جو ناقابلِ تلافی ہوگا۔ کیا آپ کے علم میں نہیں کہ ابھی ہی سے مارکیٹ میں رومن میں دھڑادھڑ کتابیں چھاپی جارہی ہیں یا چھپوائی جارہی ہیں۔ اگر یہ ایپ بن گئی تو پھر جو کتابیں اردو میں دستیاب ہے یک دم رومن میں آئے گی جو اردو رسم الخط کے لیے تباہ کن ہوگا۔
 
آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
اردو سےرومن کی ضرورت کیوں پڑی؟اس سے اردو کے قاتلوں(رومن میں اردو لکھنے والوں) کے ہاتھ آٹومیٹک مشین گن آجائے گی۔ اور پھر اردو کا وہ خون بہے گا جو ناقابلِ تلافی ہوگا۔ کیا آپ کے علم میں نہیں کہ ابھی ہی سے مارکیٹ میں رومن میں دھڑادھڑ کتابیں چھاپی جارہی ہیں یا چھپوائی جارہی ہیں۔ اگر یہ ایپ بن گئی تو پھر جو کتابیں اردو میں دستیاب ہے یک دم رومن میں آئے گی جو اردو رسم الخط کے لیے تباہ کن ہوگا۔
اگر اسے دوسرے تناظر میں دیکھیں تو یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میری معلومات کے مطابق ابھی تک سکرین ریڈر جیسے سافٹ وئیرز میں اردو کو پڑھنے کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔ اور یہ سپورٹ مہیا کرنے کے لیے شاید اس سے کہیں زیادہ محنت کرنا پڑے جتنی کہ اردو سے رومن اردو ٹرانسلریشن ٹول بنانے میں کرنا پڑے گی۔
ویسے تو شاید ہم اسے زیادہ اہم خیال نہ کریں لیکن اگر نابینا افراد کے حساب سے دیکھا جائے تو مستقبل میں یہ ایک بہترین کام ہوگا۔ اس کی مدد سے وہ یونیکوڈ اردو کو رومن اردو میں کنورٹ کرکے کسی بھی سکرین ریڈر سافٹ وئیر کی مدد سے آسانی سے سن سکتے ہیں۔ اور پھر اسی طرح رومن اردو میں لکھ کر اسے یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرکے دوستوں تک بھی پہنچا سکتے ہیں۔

اور اگر اس ٹول کو کسی طرح ویب سائٹ میں شامل کردیا جائے کہ جب چاہیں صرف ایک کلک کی مدد سے اس صفحہ پر موجود تمام تحریر یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں کنورٹ ہوجائے اور اسی طرح رومن اردو میں لکھی گئی تحریر ایڈیٹر میں ہی یونیکوڈ اردو میں تبدیل ہوجائے تو کیا نابینا افراد کے لیے یہ ایک انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ نہیں؟؟
:)
 

نورالدین

محفلین
السلام و علیکم ۔
اردو محفل پر ایک عرصے بعد متحرک ہوا ہوں۔اس عنوان کی طرف مجھے ایک ضرورت کھینچ لائی
رومن سے اردو میں تبدیل کرنے والے جتنے بھی ٹولز ہیں وہ سب ٹائپ کے محتاج ہیں۔ یعنی ٹائپ کریںگے تو کنورٹ ہوگا ورنہ نہيں ۔
جب کہ ۔ میرا مسئلہ مختلف ہے ۔ میرے پاس کمپوزنگ کے لیے ایک کورین ڈرامے کا اسکرپٹ ترجمہ رومن اردو میں ہو کر آیا ہے تایک قسط قریبا پچاس صفحات کا جو کہ مجھے ان پیج میں کرنا ہے۔
پہلی قسط خود ٹائپ کی ۔ پھر شارٹ کٹ کی تلاش میں آئی جنون کے اس ٹول کی طرف چلا يا ۔ دوسری قسط کے متن کو اس پر آزمایا اچھا کام کیا مگر کئی الفاظ کو خود ٹھیک کرنا پڑا ۔ اور پھر بہ غور پڑھنے پر پتہ چلا کہ یہ ٹول کئی الفاظ غائب کر دیتا ہے ۔ پھر اس پر سے کہ یہ ٹول کئی بار آن لائن دستیاب بھی نہیں ہوتا ۔
اردو محفل پر یہ تھریڈ دیکھ نے کے بعد یہ Roman to Urdu Tranliteration تھوڑا آزمایا نتیجہ اچھا رہا ۔ مگر اب مجھے اس میں قابل تبدیل لغت یا کسٹمائز ایبل ڈکشنری کی ضرورت ہے ۔ کیوں کہ میری ضرورت کے مطابق کیریکٹر کے نام رومن ؍ انگریزي میں ہی رکھنا ہے ۔ نیز بہت سے الفاظ کی تبدیلی میری ضرورت کے مطابق ہو ۔۔ تو کیا اس سافٹ ویئر میں کچھ بہتری آئی ہے ۔ ؟
 
اگر اردو ورڈ پروسیسر سے اردو سے رومن اردو میں کنورٹ کیا جائے تو کیا اسے ’’معیار‘‘ مقرر کیا جاسکتا ہے رومن اردو کے لیے؟
arifkarim ۔ نبیل ۔ محمد اسلم ۔ محمد امین صدیق
السلام و علیکم تجمل بھائی ،
برادرم عارف کریم کی طرح میرا بھی یہی سوال ہوگا آپ سے؟؟؟
شکریہ۔
 

تجمل حسین

محفلین
السلام و علیکم تجمل بھائی ،
برادرم عارف کریم کی طرح میرا بھی یہی سوال ہوگا آپ سے؟؟؟
شکریہ۔

یہ کونسا والا ورڈ پروسیسر ہے؟
جناب ۔ آپ ہی کا متعارف کروایا گیا ورڈ پروسیسر۔ یہ والا
ایک صاحب نے حال ہی میں .urdu ایکسٹینشن کی فائل ای میل کی تھی۔ کافی سر کھپائی کے بعدپتا چلا کہ یہ ایک جدید اردو ورڈ پروسیسر کی فائل ہے۔ ذیل میں اسکے چند فیچرز ملاحظہ ہوں:
b972.gif

UWP-2.jpg

b973.gif

حسابی ایڈیٹر:
scr_1394725611-700x393.png

ڈیمو ویڈیو:
aladdin mohdumar ummargul آصف اثر ابرارحسین ابن سعید اسد اشتیاق علی افضل حسین الف عین الف نظامی اوشو باسم تجمل حسین دوست رانا زہیر عبّاس سعادت سید ذیشان شعیب سعید شوبی عبدالحفیظ عبدالمجید علوی امجد عمار ابن ضیا فقیر شکیب احمد متلاشی محمد تابش صدیقی محمد سعد ناظم رضا مصباحی نبیل نعیم سعید وکی
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
ذیل میں اردو ورڈ پروسیسر سے کنورٹ کیا گیا نمونہ پیش خدمت ہے۔ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ :)

اصل متن
سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ کوئی بھی معذوری انسان کے حوصلے و ہمت سے بڑی نہیں ہوتی اور امریکی خاتون تامی مارٹن نے شدید معذوری کو اپنی شادی کے موقع پر شکست دے کر یہ بات ثابت کردی۔
تامی کو 15 سال قبل ایک کار حادثے میں خوفناک نقصان پہنچا۔ ان کی ریڑھ کی ہڈی کئی جگہوں سے ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے وہ ہلنے جلنے کے قابل نہ رہیں اور اگلے کچھ سالوں میں اُن کا وزن بہت زیادہ بڑھ گیا۔ اگرچہ ان کی زندگی ہر گزرتے دن کے ساتھ مشکل ہورہی تھی لیکن انہوں نے ہمت نہ ہاری اور انتہائی تکلیف دہ سرجری کے ذریعے اپنا وزن نمایاں طور پر کم کیا۔ اس کے بعد انہوں نے فزیو تھراپی کا آغاز کیا جس کے دوران بدقسمتی سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی لیکن باحوصلہ خاتون پھر بھی زندگی سے مایوس نہ ہوئی اور شادی کا فیصلہ کرلیا۔ ان کے شفیق دوست راب ڈائٹرچ نے اُن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا اور انہوں نے روایتی انداز میں شادی کی تقریب منعقد کرنے کا عزم کیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ وہ روایتی انداز میں چل کر سٹیج تک نہیں جاسکتیں مگر تامی کا اصرار تھا کہ وہ یہ کرکے دکھائیں گی۔ شادی کا دن آیا تو واقعی انہوں نے یہ کردکھایا اور چلنے کیلئے ایک واکر کا استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی مدد کے خود سٹیج تک پہنچیں۔ اس موقع پر مہمان ان کی ہمت کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے اور سب نے بھرپور انداز میں تالیاں بجا کر انہیں مبارکباد دی اور اُن کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

رومن اردو متن
Sun frunssko (nioz disk) kihte hin kih koi bihi maazuri insun ke haosale o himmat se bari nahiin hoti aaor aamriiki khatun tami martin nae shadiid maazuri ko aapni shadi ke maoqaa par shikast de kar iih bat sabit kardi۔
Tami ko 15 sal qabl aik kar hadse main khaofnak nuqsun phncha۔ un ki riirh ki haddi kai jagahon se tut gai jis ki oajh se uh hlnae jlnae ke qabil nah rahiin aaor aagle kuchh salon main un ka oazn bahut ziiadah barh gia۔ aagarchih un ki zindagi har guzarte din ke sath mushkil horahi thi likin unhon nae himmat nah hari aaor unthai taklif dih sarjari ke zariiae aapna oazn numaian tur par kam kiia۔ us ke baad unhon nae fzio thrapi ka aaghaz kiia jis ke dorun bdqsmti se un ki tung tut gai likin bahoslh khatun pihr bihi zindagi se maius nah hui aaor shadi ka faislah karlia۔ un ke shafiiq dost rab daytrch nae un ka sath dinae ka faislah kiia aaor unhon nae riwaiati undaz main shadi ki taqriib munaaqid karnae ka aazm kiia۔ daktaron ka kihna tha kih uh riwaiati undaz main chal kar stij tak nahiin jusktin magar tami ka israr tha kih uh iih karke dikhayiin gi۔ shadi ka din aaia tu waqiai unhon nae iih kardkhaia aaor chalnae kilye aik wakar ka ustamal karte hoye baghair kassi madad ke khod stij tak phnchin۔ us maoqaa par mhmun un ki himmat ki dad diye baghair nah rah sikkae aaor sab nae bahrpur undaz main taliian baja kar unahiin mbarkbad di aaor un kilye nik tmnaon ka izhar kiia۔​

فیصلہ کیجئے گا۔ جبکہ میرا ووٹ نہیں کی طرف ہے۔ :)
 

شکیب

محفلین
نبیل بھائی اس بارے میں کیا سوچا ہے۔ میرے خیال میں ڈکشنری کے لیے کسی کتاب کو تجویز کر دیجیے اور یہاں سب مل کے حصہ لگا دیں گے۔ ورنہ یہ ویسے ہی التوا میں پڑا رہے گا۔
 
آئیڈیا: بولی گئی اردو سے ٹائپ کریں پھر اس کو انگریزی میں ٹرانسلیٹ کریں اور پھر اس لکھے کو بولی جانے والی انگریزی میں۔ اور الٹا عمل بھی
 

محمد فہیم

محفلین
اچھی کوشش ہے مگر ابھی یہ صرف رومن سے رومن ہی کنورٹ کر رہا ہے۔اگر کسی کے پاس صحیح کام کر رہا ہے تو پلیز اس کو استعمال کرنے کا طریقہ شیئر کریں
 

زہیر عبّاس

محفلین
اسلام و علیکم
آداب
قارائین کی خدمت میں ایک سروس اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پیش کی جا رہی ہے جس سے بول کر اردو لکھی جاسکتی ہے - ہم نے اسکا آغاز اس بات کو مددنظر رکھتے ہوئے کیا کے گوگل یا کوئی بھی اور کمپنی شاید اے پی آئی بنا دے لیکن کیوں نا ہم اپنی قومی ذبان کا سسٹم خود بنائِیں اور لوگوں تک پہنچائیں - موجودہ سروس دراصل عصراردو نامی ہماری پہلی ریلیز جو کے کافی مقبول ہوئی میں جدت کا تسلسل ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں -
شکریہ -
 

دوست

محفلین
ویب براؤزر میں استعمال عملی طور پر مشکل ہے کون کاپی پیسٹ کرتا پھرے ونڈوز میں ان پُٹ کے لیے کوئی ایپلیکیشن بنا دیں تو میرے جیسے کئی جو گوگل کی سروس استعمال کرتے ہیں اس کی طرف آ جائیں گے. میں جز وقتی مترجم ہوں اور ایک ہفتے میں اوسطاً پانچ سو الفاظ تو بول کر لکھتا ہوں. اگر مجھے بول کر لکھنے کی سہولت ونڈوز پر ہی مل جائے تو جگاڑ نہ لگاؤں اور آپ کا بھی بھلا ہو بصورت وائس ڈیٹا.
 
Top