رومن اردو سے تحریری اردو میں تبدیلی کے لیے ایک ٹول

آپ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ اس سہولت کے بارے میں اپنی رائے دیجیے تاکہ اس کو بہتر اور قابل استعمال بنایا جاسکے - ہمارا ارادہ ویب پر اردو نشر و اشاعت کو آسان بنانے میں مدد کرنے کا ہے ۔ مثلا اسپل چیک یا سرچ ریپلیس وغیرہ اگر ساتھ شامل ہوجائیں تو کیا کوئی فائدہ ہوگا؟ کیا آپ حضرات بول کر ٹائپ کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں ؟
 
سروش

محفلین
سپل چیک یا سرچ ریپلیس وغیرہ اگر ساتھ شامل ہوجائیں تو کیا کوئی فائدہ ہوگا؟
بہت فائدہ ہوگا۔ اسپیچ ٹو ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ٹائپ کرنے کی سہولت جس میں سپیل چیک ، سرچ ، ری پلیس وغیرہ شامل ہوں تو ایک اچھا ورڈ پروسیسر اردو کے لئے مہیا ہوجائے گا ۔
 
اس سلسے میں دو ٹیموں سے بات ہوئی - ایک کے پاس سہولت تو موجود ہے لیکن مفت نہیں ہے - دوسری کا ٹول مفت ہے لیکن یونی کوڈ کی سہولت نہیں ہے - اس سال انکا ارادہ تو ہے یونی کوڈ متعارف کرانے کا لیکن سال کے آخر میں - اور بھی تلاش جاری ہے - کوئی حل نا نکلا تو خود ہی کوشیش کریں گے بنائیں کچھ۔
 
ٹایپ کرنے کی سہولت اور سرچ ریپلیس تو ایڈیٹر میں موجود ہے - آپ اسپیچ کو روک کر ٹائپ کر سکتے ہیں - اور پیب بریک بھی ڈال سکتے ہیں -
آپ اردو کا کی بورڈ سیٹ کریں پھر کریں ٹائپ کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے -
اور یہ پرنٹ کرنے سے متعلق ویڈیو ہے
 
کیا آپ حضرات سبک ایڈیٹر سے کچھ فائدہ اٹھا رہے ہیں - اگر نہیں! تو کیوں؟ اگر جواب ہاں! ہے تو اپنا مشاہدے سے ہمیں آگاہ کیجیے گا؟
 
آپ تمام محفلین سے گزارش ہے کہ اس سہولت کے بارے میں اپنی رائے دیجیے تاکہ اس کو بہتر اور قابل استعمال بنایا جاسکے - ہمارا ارادہ ویب پر اردو نشر و اشاعت کو آسان بنانے میں مدد کرنے کا ہے ۔ مثلا اسپل چیک یا سرچ ریپلیس وغیرہ اگر ساتھ شامل ہوجائیں تو کیا کوئی فائدہ ہوگا؟ کیا آپ حضرات بول کر ٹائپ کرنے میں آسانی محسوس کرتے ہیں ؟
جی ہاں ۔ یہ کافی مددگار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اردو او سی آر کے لیے بھی کوشش کیجیے اور اردو ٹیکسٹ ٹو اسپیچ سافٹویئر کے لیے بھی ۔ شکریہ
 
اس سلسے میں دو ٹیموں سے بات ہوئی - ایک کے پاس سہولت تو موجود ہے لیکن مفت نہیں ہے - دوسری کا ٹول مفت ہے لیکن یونی کوڈ کی سہولت نہیں ہے - اس سال انکا ارادہ تو ہے یونی کوڈ متعارف کرانے کا لیکن سال کے آخر میں - اور بھی تلاش جاری ہے - کوئی حل نا نکلا تو خود ہی کوشیش کریں گے بنائیں کچھ۔
واہ سید صاحب ۔ زبردست
 
کیا آپ حضرات سبک ایڈیٹر سے کچھ فائدہ اٹھا رہے ہیں - اگر نہیں! تو کیوں؟ اگر جواب ہاں! ہے تو اپنا مشاہدے سے ہمیں آگاہ کیجیے گا؟
میں نے استعمال کی کوشش کی مگر نتیجہ گوگل جی بورڈ ایپ سے بہتر نہیں ہے۔

دوسرا مائیک کو سائیڈ کی بجائے درمیان میں واضح طور پر موجود ہونا چاہیے
دھیمی آواز کو اچھے طریقے سے نہیں اٹھا پاتا جبکہ گوگل جی بورڈ ایپ ٹی وی کے بھرپور شور میں بھی جملے اچھا اٹھا لیتا ہے۔

اگر اسے گوگل ڈاکس میں addon کے طور پر شامل کیا جا سکے تو اس کی افادیت بہت بڑھ جائے گی۔
 
گوگل جی بوڑڈ موبائیل ایپ کی کارکردگی میں اسکے اینڈرائیڈ پلیٹ فارم پر ہونا کا بڑا فائدہ ہے - موبائل کا مائک کافی بیک پس پردہ آوازوں کو دھیما کر دیتا ہے - اس طرح کی ایک ایپ کی تیاری جاری ہے - سبک اردو ایڈیٹر دراصل ویب ایڈیٹنگ کو آسان بنانے کے لیے ہے - موبائل ایڈیٹر کا بی ٹا جلد متعارف کروانے کا ارادہ ہے - ویڈیو دیکھیے -
 
دوست

محفلین
اگر ایسا کوئی کی بورڈ یا کیبورڈ ایپ بن جاتی ہے تو شاید میرے جیسے لوگ بھی اسے اینڈرائڈ سے اپنے کمپیوٹر پر بول کر ٹائپنگ کرنے کے لئے استعمال کر سکیں۔ جیسا کہ میں نے ابھی کیا ہے۔
 
اسلام و علیکم
آداب
قارائین کی خدمت میں ایک سروس اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پیش کی جا رہی ہے جس سے بول کر اردو لکھی جاسکتی ہے - ہم نے اسکا آغاز اس بات کو مددنظر رکھتے ہوئے کیا کے گوگل یا کوئی بھی اور کمپنی شاید اے پی آئی بنا دے لیکن کیوں نا ہم اپنی قومی ذبان کا سسٹم خود بنائِیں اور لوگوں تک پہنچائیں - موجودہ سروس دراصل عصراردو نامی ہماری پہلی ریلیز جو کے کافی مقبول ہوئی میں جدت کا تسلسل ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں -
شکریہ -
مابدولت برادرم سید علی صائم کی توجہ اس امر کی جانب دلانا چاہتے ہیں کہ یہ ویب سائٹ اب اسپیچ ٹو ٹیکسٹ کی سہولت کی فراہمی سے قاصر ہے ۔
 
محمد اسلم

محفلین
اسلام و علیکم
آداب
قارائین کی خدمت میں ایک سروس اردو اسپیچ ٹو ٹیکسٹ پیش کی جا رہی ہے جس سے بول کر اردو لکھی جاسکتی ہے - ہم نے اسکا آغاز اس بات کو مددنظر رکھتے ہوئے کیا کے گوگل یا کوئی بھی اور کمپنی شاید اے پی آئی بنا دے لیکن کیوں نا ہم اپنی قومی ذبان کا سسٹم خود بنائِیں اور لوگوں تک پہنچائیں - موجودہ سروس دراصل عصراردو نامی ہماری پہلی ریلیز جو کے کافی مقبول ہوئی میں جدت کا تسلسل ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس کو استعمال کرکے اپنی رائے سے آگاہ کریں -
شکریہ
ویبسائٹ تو بند ہے شاید؟ ۔۔
کہاں ہے آپ سید علی صائم صاحب؟
 
Top