رُباعیات

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

-----×××-----
بعد از اِتمامِ بزمِ عیدِ اطفال
ایّامِ جوانی رہے ساغرِکُش حال
آپہنچے ہیں تا سوادِ اقلیم عدم
اے عُمرِ گُذشتہ یک قدم استقبال

-----×××-----

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

-----×××-----
شبِ زُلف و رُخِ عَرَق فِشاں کا غم تھا
کیا شرح کروں کہ طُرفہ تَر عالَم تھا
رویا میں ہزار آنکھ سے صُبح تلک
ہر قطرۂ اشک دیدۂ پُرنَم تھا

-----×××-----

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔
آتشبازی ہے جیسے شغلِ اطفال
ہے سوزِجگر کا بھی اسی طور کا حال
تھا مُوجدِ عشق بھی قیامت کوئی
لڑکوں کے لئے گیا ہے کیا کھیل نکال !
۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
۔
دل تھا ، کہ جو جان دردِ تمہید سہی
بیتابئ رشک و حسرت دید سہی
ہم اور فُسُردن اے تجلی افسوس
تکرار روا نہیں تو تجدید سہی
۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


ہے خلق حسد قماش لڑنے کے لئے
وحشت کدہ تلاش لڑنے کے لئے
یعنی ہر بار صُورتِ کاغذ باد *
ملتے ہیں یہ بدمعاش لڑنے کے لئے


-----------------------------------------------------------------------------
* : نسخۂ طباطبائی میں یہ مصرعہ یوں درج ہے

یعنی ہر بار کاغذِ باد کی طرح
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


دل سخت نژند ہوگیا ہے گویا
اُس سے گِلہ مند ہوگیا ہے گویا
پَر یار کے آگے بول سکتے ہی نہیں
غالب منہ بند ہوگیا ہے گویا


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


مشکل ہے زبس کلام میرا اے دل
سُن سُن کے اسے سخنورانِ کامل
آساں کہنے کی کرتے ہیں فرمائش
گویم مشکل و گر نگویم مشکل



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


بھیجی ہے جو مجھ کو شاہِ جَمِ جاہ نے دال
ہے لُطف و عنایات ِ شہنشاہِ پہ دال
یہ شاہ پسند دال بے بحث و جِدال
ہے دولت و دین و دانش و داد کی دال



 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

ہیں شہ میں صفاتِ ذوالجلالی باہم
آثارِ جلالی و جمالی باہم
ہوں شاد نہ کیوں سافل و عالی باہم
ہے اب کے شبِ قدر و دوالی باہم


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


دکھ * جی کے پسند ہوگیا ہے غالب
دل رُک رُک کر بند ہوگیا ہے غالب
واللہ کہ شب کو نیند ہی آتی نہیں
سونا سَوگند ہوگیا ہے غالب

--------------------------------------------------------------------
* :
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
(دوبارہ)



دکھ جی کے پسند ہوگیا ہے غالب
دل رُک رُک کر* بند ہوگیا ہے غالب
واللہ کہ شب کو نیند ہی آتی نہیں
سونا سَوگند ہوگیا ہے غالب


-----------------------------------------------------------------------

* : اس رُباعی کے دوسرے مصرع کے متعلق بڑا جھگڑا رہا ہے ۔ یہ بظاہر حضرت طباطبائی کے عروضی اعتراض سے شروع ہوا تھا ، اُس کے بعد مختلف حضرات اس پر طبع آزمائی کرتے رہے اور انھوں نے رُک رُک کر کے بجائے صرف رُک کر اس کی اصلاح کی کوشش بھی کی مگر یہ لحاظ نہ فرمایا کہ اس اصلاح سے رباعی کی جان بھی نکل گئی ہے ۔ دل رُک کر بند ہوگیا تو ایسا ہی مُہمل ہے جیسا دل رُک کر رُک گیا یا دل بند ہو کر بند ہوگیا ۔ غالب نے دل رک رک کر کہا تھا تو اس طرح ایک ایسے تدریجی عمل کی طرف بلیغ اشارہ کیا تھا جو آخرِ کار حرکتِ قلب کے بند ہوجانے کی تمہید بنا تھا اور جس کا ذکر کیے بغیر مصرع قطعا بے کیف رہ جاتا ہے ۔ عروض خواہ کچھ کہے رُک کر کو رُ ک رُک کر کی جگہ نہیں دی جاسکتی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

حق شہ کی بقا سے خلق کو شاد کرے
تا شاہ شیوعِ دانش و داد کرے
یہ جو دی گئی ہے رشتۂ عمر میں گانٹھ
ہے صفر کہ افزائشِ اعداد کرے

 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


اِس رشتے میں لاکھ تار ہوں ، بلکہ سِوا
اِتنے ہی برس شُمار ہوں ، بلکہ سِوا
ہر سینکڑے کو ایک گرہ فرض کریں
ایسی گرہیں ھزار ہوں ، بلکہ سِوا


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


کہتے ہیں کہ اب وہ مَردُمِ آزار نہیں
عُشّاق کی پُرسش سے اُسے عار نہیں
جو ہاتھ کہ ظلم سے اٹھایا ہوگا
کیونکر مانوں کہ اُس میں تلوار نہیں !


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


ہم گر چہ بنے سلام کرنے والے
کرتے ہیں دِرنگ ، کام کرنے والے
کہتے ہیں کہیں خدا سے ، اللہ اللہ!
وُہ آپ ہیں صُبح و شام کرنے والے !


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


سامانِ خور و خواب کہاں سے لاؤں ؟
آرام کے اسباب کہاں سے لاؤں ؟
روزہ مِرا اِیمان ہے غالب ! لیکن
خَسخانہ و برفاب کہاں سے لاؤں ؟


 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین


اِن سیم کے بِیجوں کو کوئی کیا جانے
بھیجے ہیں جو اَرمُغاں شہِ والا نے
گِن کر دیویں گے ہم دُعائیں سَو بار
فیروزے کی تسبیح کے ، ہیں یہ دانے


 

فریب

محفلین
رقعہ کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے
ثاقب حرکت یہ کیا کہ ہے بے جا تم نے
حاجی کلّو کو دے کے بے وجہ جواب
غالب کا پکا دیا کلیجہ تم نے​
 

فریب

محفلین
اے روشنئ دیدہ شہابُ الدین خاں
کٹتا ہے بتاؤ کس طرح سے رمضان؟
ہوتی ہے تراویح سے فرصت کب تک؟
سنتے ہو تراویح میں کتنا قرآن؟​
 
Top