الشفاء
لائبریرین
اس محفل کا موسم ہمیشہ سہانا رہتا ہے۔
وہ بھی جلد اس محفل کا رنگ پکڑ لے گا۔ کیوں کہ دل بھی تو آپ کا ہے۔
اسی لئے تو آپ کی محفل سے جُڑ گئے ہیں۔ کہ ہمارا چولا بھی بسنتی رنگ کا ہو جائے۔۔۔
رنگ دے بسنتی چولا۔۔۔
اس محفل کا موسم ہمیشہ سہانا رہتا ہے۔
وہ بھی جلد اس محفل کا رنگ پکڑ لے گا۔ کیوں کہ دل بھی تو آپ کا ہے۔
خوش آمدید جناب
اھلا و سھلا مرحبا بھیا!
آپ کے اوتار نے بہت متاثر کیا۔
بےحد شکریہ اور بہت بہت خوش آمدید جناب۔
ویسے یہ تو بتائیے کہ آپ کا اصل نام کیا ہے کیونکہ 'الشفاء' تو لگتا ہے کہ آپ نے کسی دوا خانے سے متاثر ہو کر رکھا ہے۔ (اس کے جواب میں آپ 'حدِ ادب' کہنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں)
پاکستان میں کس علاقے سے ہیں آپ؟
خوش آمدید محترم
آپ کا تعارف کا انداز بہت اچھا لگا
خوش آمدید جناب۔۔الشفاء کا نام غالباّ سیرت کی مشہور کتاب سے متاثرہوکر آپ نے چنا ہے؟۔۔۔ ۔
وعلیکم السلام
الشفاءبھائی کے ہم تو پُرانے نیازمند ہیں اور ان کی دل آویز اورخوش اخلاق شخصیت کے مداح
الشفاءبھائی عشق نبی صلی اللہ علیہ وآلٰہ وسلم کی دوولت سے مالا مال ہیں اور اس خزانے کو بانٹنے کا
کام بھی جی جان سے کرتے ہیں -
خوش آمدید الشفا بھائی جی آیاں نوں
بہت نوازش۔ہاہاہا۔۔۔ اب آپ نے اجازت مرحمت فرما دی ہے تو اس کے جواب میں حد ادب کہہ دیتے ہیں۔ لیکن آپ کو نہیں، خود کو۔۔۔
اور پاکستان میں بنیادی طور پر شاہینوں کے شہر سے تعلق ہے۔ اور کچھ روشنی ، روشنیوں کے شہر سے بھی حاصل کرتے ہیں۔۔۔ شہروں کے نام اگر آپ بتا دیں تو لطف دوبالا ہو جائے۔۔۔
بہت نوازش۔
شاہین تو سرگودھا میں اڑتے پھرتے ہیں اور روشنیاں کے ای ایس سی کے کرم سے کراچی میں پائی جاتی ہیں۔