تعارف رکھتے ہیں صرف اتنا نشاں... ہم فقیر لوگ...

عاطف بٹ

محفلین
جی بالکل درست فرمایا آپ نے۔۔۔ سرگودھا سے بنیادی تعلق ہے۔ اس کے بعد ہم پردیسی ہو گئے اور والدین ، کراچی میں بھائی جان کے پاس شفٹ ہو گئے۔۔۔ تو اب کے ای ایس سی والے کچھ بھی کرتے پھریں۔ ہمیں تو روشنی سعودی عرب میں بھی کراچی سے ہی پہنچ رہی ہے۔۔۔ :happy:
سعودی عرب میں کس جگہ ہیں آپ؟ کرتے کیا ہیں آپ وہاں؟
 

عاطف بٹ

محفلین
ریاض میں ہیں۔ اور اکاؤنٹس و فنانس کے شعبے میں سر کھپاتے ہیں۔۔۔ :atwitsend:
واہ جی واہ۔ بہت خوب۔ :) میں نے تو کئی برس پہلے باقاعدہ فیصلہ کرکے ڈیبٹ کریڈٹ سے جان چھڑا لی تھی۔ :)
اپنے نایاب بھائی بھی تو ریاض میں ہی ہیں۔ پھر تو آپ لوگوں کی ملاقات ہوسکتی ہے۔ :)
 

نایاب

لائبریرین
محترم الشفاء بھائی
آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
" فقیروں سے دوستی کا دعوی اور اپنی خبر نہیں "؟
یہ فقیر لوگ تو گر سکھا دیتے ہیں بادشاہی کا ۔
 

نایاب

لائبریرین
ریاض میں ہیں۔ اور اکاؤنٹس و فنانس کے شعبے میں سر کھپاتے ہیں۔۔۔ :atwitsend:
ماشاءاللہ
ریاض شہر میں ہیں اور فقیروں سے دوستی رکھتے ہیں ۔
" خالد علوی " " بابا جی نذیر صاحب " " صوفی ریاض صاحب " ان میں سے کسی ہستی سے ملاقات ہوئی کبھی ؟
 

الشفاء

لائبریرین
محترم الشفاء بھائی
آپ کو محفل اردو میں دلی خوش آمدید
" فقیروں سے دوستی کا دعوی اور اپنی خبر نہیں "؟
یہ فقیر لوگ تو گر سکھا دیتے ہیں بادشاہی کا ۔

بہت شکریہ نایاب بھیا۔۔۔ ہم تو فقراء کے خادم ہیں۔ اور بجا فرمایا آ پ نے کہ یہ فقیر لوگ بادشاہ گر ہوتے ہیں۔۔۔
باقی ہنگامئہ روزوشب نے ایسا الجھا رکھا ہے کہ خود سے ملاقات کئے مدتیں گزر جاتی ہیں کسی اور سے کیا ملیں گے۔۔۔
 
Top