آپ گھر یا دفتر میں صفائی کرتے ہوئے زیادہ تر بے مصرف چیزیں

  • رکھ لیتے ہیں

    Votes: 10 43.5%
  • پھینک دیتے ہیں

    Votes: 13 56.5%

  • Total voters
    23

محمداحمد

لائبریرین
ہم جب اپنے گھر یا دفتر میں صفائی کرتے ہیں تو اکثر اہم اور ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت سی ایسی چیزوں سے بھی سابقہ پڑتا ہے کہ جن کے بارے میں ہم یہ سوچتے ہیں کہ انہیں پھینک دیا جائے یا رکھ لیا جائے؟

ہم میں سے کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جو اکثر چیزیں یہ سوچ کر رکھ لیتے ہیں کہ کسی وقت کام آ جائے گی۔ اور کچھ لوگ یہ سوچ کر پھینک دیتے ہیں کہ اب تک یہ چیز کسی کام نہیں آئی تو آگے کیا آئے گی؟ :)

نفسیات کے ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ہم جتنا زیادہ فالتو اشیاء ( کپڑے، کھلونے، روز مرہ کی استعمال کی چیزیں، دفتر وغیرہ میں غیر ضروری فائلز ، کاغذات کے پلندے) میں گھرے رہیں گے ہم اُتنا ہی منتشر خیالی اور منتشر مزاجی کا شکار رہیں گے۔ اور جتنا ہم اپنے ارد گرد کو صاف رکھیں گے اُتنا ہی ہم اچھا محسوس کریں گے۔ اور ہمارا کام زیادہ بار آور ہوگا۔

طبعاً ہم میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو اپنے ارد گرد کو صاف ستھرا رکھ کر زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو اشیاء کے انبار میں گھرے ہونے کے باوجود خوش رہتے ہیں اور اُن کے کام اور کام کے معیار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کہتے ہیں کہ آئین اسٹائن کی ڈیسک کاغذوں اور کباڑوں سے بھری رہتی تھی لیکن پھر بھی اُن کا کام بہت سے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بار آور ہوا کرتا تھا۔

سو آپ بتائیے کہ آپ کن لوگوں میں سے ہیں۔ اور صفائی کرتے وقت آپ زیادہ تر چیزیں رکھ لیا کرتے ہیں یا پھینک دیا کرتے ہیں۔
 

فلک شیر

محفلین
احمد بھائی! بڑا مشکل سوال ہے :sleep:
یہاں تو زیادہ وقت یہی سوچ بچار میں گزر جاتا ہے کہ کیا سوچا جائے، اتنی مشکل باتیں کیسے سوچتے رہتے ہیں :LOL:
 
میں ایک سرٹیفائیڈ ٹی پی ایم اور فائیو ایس انسٹرکٹر ہوں ۔۔۔ تاہم جاپان والوں نے اگر کبھی میری دفتری دراز دیکھ لی تو یقیناً مجھ پر تاحیات پابندی لگا دیں گے :)
 
آخری تدوین:

فلک شیر

محفلین
ویسے میرا خیال ہے کہ کبھی مجھے ترتیب اچھی لگنے لگتی ہے اور کبھی سٹیٹس کو۔ ترجیح پوچھیں تو کم چیزیں گردونواح میں اچھی لگتی ہیں ، اور کبھی موڈ ہوتو فالتو مال غائب کرنا بہتر سمجھتا ہوں :)
 

عاطف ملک

محفلین
میں عموماً صفائی کے دوران کام کی چیزیں رکھ لیتا ہوں اور جو چیزیں میں کام چیزیں سمجھ کے رکھ لیتا ہوں وہ عموماً لوگوں کی نظر میں فالتو ہوتی ہیں لیکن وہی لوگ بعد میں وہ چیزیں ڈھونڈتے پائے جاتے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہوتا ہے کہ کس سے وہ چیز مل سکتی ہے:p
لیکن اتنا عقلمند ہونے کے باوجود مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ مرشدی نے مجھے ٹیگ کیسے کیا ہے:ROFLMAO:
 

محمد وارث

لائبریرین
مشکل سوال ہے۔ کچھ رکھتا ہوں کچھ پھینک دیتا ہوں۔ گاہے گاہے صفائی کرتا ہوں اور اس وقت فیصلہ کرتا ہوں کہ کسی چیز کو رکھنا چاہیئے یا پھینک دینا چاہیئے لیکن زیادہ تر میں چیزیں رکھ ہی لیتا ہوں۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
احمد بھائی! بڑا مشکل سوال ہے
مشکل تو ہے۔ :)
یہاں تو زیادہ وقت یہی سوچ بچار میں گزر جاتا ہے کہ کیا سوچا جائے، اتنی مشکل باتیں کیسے سوچتے رہتے ہیں
اور ہمیں بعد میں پتہ چلتا ہے کہ ہم کچھ سوچ رہے تھے۔ :)

تفنن بر طرف آج کل کچھ اس قسم کے مضامین پڑھنے میں آ گئے جو ہمیں Decluttering کی ترغیب دے رہے ہیں۔ :)

اردو میں نہ جانے کیا لفظ استعمال کریں گے اس Decluttering کے لئے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے طبعاً مجھے اس طرز کی صفائی کا خیال اتنی جلدی نہیں آتا۔ ہاں البتہ جب جب میں صفائی کر لیتا ہوں اور چیزیں صاف ستھری لگنے لگتی ہیں تو بہت اچھا لگتا ہے۔ اکثر چیزیں جو میں پہلے برسوں رکھے رہتا تھا اب جی کڑا کر کے پھینک دیتا ہوں ۔ یا کہیں اور ٹھکانے لگا دیتا ہوں۔ :)

اس کام سے کافی سکون ملتا ہے۔ لیکن ابھی بھی پرانی روح کچھ نہ کچھ چیزیں روک لیتی ہے۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
میں ایک سرٹیفائیڈ ٹی پی ایم اور فائیو ایس انسٹرکٹر ہوں ۔۔۔
یہ کیا ہوتا ہے؟
اہم جاپان والوں نے اگر کبھی میری دفتری دراز دیکھ لی تو یقیناً مجھ پر تاحیات پابندی لگا دیں گے
اور جاپان والوں کو آپ سے ایسی کیا پرخاش ہے؟ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
ویسے میرا خیال ہے کہ کبھی مجھے ترتیب اچھی لگنے لگتی ہے اور کبھی سٹیٹس کو۔ ترجیح پوچھیں تو کم چیزیں گردونواح میں اچھی لگتی ہیں ، اور کبھی موڈ ہوتو فالتو مال غائب کرنا بہتر سمجھتا ہوں :)

ٹھیک! یہ تو ہے کہ ترتیب سے چیزیں اچھی لگتی ہیں۔

؎ زندگی کیا ہے عناصر میں ظہور ترتیب
 

محمداحمد

لائبریرین
میں عموماً صفائی کے دوران کام کی چیزیں رکھ لیتا ہوں اور جو چیزیں میں کام چیزیں سمجھ کے رکھ لیتا ہوں وہ عموماً لوگوں کی نظر میں فالتو ہوتی ہیں لیکن وہی لوگ بعد میں وہ چیزیں ڈھونڈتے پائے جاتے ہیں اور انہیں یہ بھی علم ہوتا ہے کہ کس سے وہ چیز مل سکتی ہے
واہ!

یعنی ایسے بھی لوگ آپ سے فیضیاب ہو رہے ہیں۔ :)
لیکن اتنا عقلمند ہونے کے باوجود مجھے یہ سمجھ نہیں آئی کہ مرشدی نے مجھے ٹیگ کیسے کیا ہے

ہم نے آپ کو دل سے ٹیگ کیا ہے۔ :):in-love:
 

محمداحمد

لائبریرین
مشکل سوال ہے۔ کچھ رکھتا ہوں کچھ پھینک دیتا ہوں۔ گاہے گاہے صفائی کرتا ہوں اور اس وقت فیصلہ کرتا ہوں کہ کسی چیز کو رکھنا چاہیئے یا پھینک دینا چاہیئے لیکن زیادہ تر میں چیزیں رکھ ہی لیتا ہوں۔ :)

اچھی بات ہے۔

تقریباً سبھی پاکستانی لوگ رکھ رکھاؤ والے ہوتے ہیں۔ :)
انسان تو کیا کسی بے جان شے سے بھی یکلخت منہ موڑنا ان کے لئے دشوار ہوتا ہے۔ :)
 

جاسم محمد

محفلین
سو آپ بتائیے کہ آپ کن لوگوں میں سے ہیں۔ اور صفائی کرتے وقت آپ زیادہ تر چیزیں رکھ لیا کرتے ہیں یا پھینک دیا کرتے ہیں۔
صرف ان چیزوں کو سنبھال کر رکھتا ہوں جن کا مستقبل میں استعمال کرنا ہو۔ جیسے ضروری کاغذات وغیرہ۔ باقی سب پھینک دیتا ہوں۔
 

فہیم

لائبریرین
مشکل سوال ہے۔ کچھ رکھتا ہوں کچھ پھینک دیتا ہوں۔ گاہے گاہے صفائی کرتا ہوں اور اس وقت فیصلہ کرتا ہوں کہ کسی چیز کو رکھنا چاہیئے یا پھینک دینا چاہیئے لیکن زیادہ تر میں چیزیں رکھ ہی لیتا ہوں۔ :)
اگر یہ فارمولا بیگم پر بھی قابل عمل ہوتا تو:whistle:
 
Top