محمداحمد
لائبریرین
ہم جب اپنے گھر یا دفتر میں صفائی کرتے ہیں تو اکثر اہم اور ضروری اشیاء کے ساتھ ساتھ ہمیں بہت سی ایسی چیزوں سے بھی سابقہ پڑتا ہے کہ جن کے بارے میں ہم یہ سوچتے ہیں کہ انہیں پھینک دیا جائے یا رکھ لیا جائے؟
ہم میں سے کچھ لوگ تو ایسے ہوتے ہیں کہ جو اکثر چیزیں یہ سوچ کر رکھ لیتے ہیں کہ کسی وقت کام آ جائے گی۔ اور کچھ لوگ یہ سوچ کر پھینک دیتے ہیں کہ اب تک یہ چیز کسی کام نہیں آئی تو آگے کیا آئے گی؟
نفسیات کے ماہرین یہ کہتے ہیں کہ ہم جتنا زیادہ فالتو اشیاء ( کپڑے، کھلونے، روز مرہ کی استعمال کی چیزیں، دفتر وغیرہ میں غیر ضروری فائلز ، کاغذات کے پلندے) میں گھرے رہیں گے ہم اُتنا ہی منتشر خیالی اور منتشر مزاجی کا شکار رہیں گے۔ اور جتنا ہم اپنے ارد گرد کو صاف رکھیں گے اُتنا ہی ہم اچھا محسوس کریں گے۔ اور ہمارا کام زیادہ بار آور ہوگا۔
طبعاً ہم میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں ایک وہ جو اپنے ارد گرد کو صاف ستھرا رکھ کر زیادہ بہتر محسوس کرتے ہیں اور دوسرے وہ جو اشیاء کے انبار میں گھرے ہونے کے باوجود خوش رہتے ہیں اور اُن کے کام اور کام کے معیار پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کہتے ہیں کہ آئین اسٹائن کی ڈیسک کاغذوں اور کباڑوں سے بھری رہتی تھی لیکن پھر بھی اُن کا کام بہت سے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ بار آور ہوا کرتا تھا۔
سو آپ بتائیے کہ آپ کن لوگوں میں سے ہیں۔ اور صفائی کرتے وقت آپ زیادہ تر چیزیں رکھ لیا کرتے ہیں یا پھینک دیا کرتے ہیں۔