رہنمائی فرمائے کوئی....!

فلسفی

محفلین
جی اگر آپ دلچسپی رکھتے ہیں تو اپنا نام فہرست میں شامل کروانے کی درخواست بمعہ فیس دے سکتے ہیں ۔:)
بھائی لکھوا تو دیں لیکن پہلے ہی کئی فہرستوں میں ہمارا نام کہیں نیچے دبا ہوا ہے۔ اور ہم بقول شاعر

ہم نے مانا کہ تغافل نہ کرو گے لیکن
خاک ہو جائیں گے ہم تم کو خبر ہوتے تک
 

فاخر رضا

محفلین
شاعری اور نثرنگاری۔۔۔۔۔۔دونوں کی پرزنٹیشن مائیکروسافٹ پر ہی (ایک معقول پیج کی صورت میں)قاعدے سے ہوسکتی ہے۔ خیال میں بلندی،الفاظ میں حسن اور شاعری میں سرور ہونہ ہو presentationتو قاعدے کی ہو۔۔یہی چاہتا تھا۔
اگر آپ چاہیں تو اردو محفل میں بھی مائکروسافٹ ورڈ پر لکھ کر پیسٹ کر سکتے ہیں اسکے بعد یہاں موجود ٹولز کے ذریعے مختلف طریقوں سے اسے دیدہ زیب بنا سکتے ہیں. آپ کو بہت سی مبارکبادی لڑیوں میں اسکی مثالیں مل جائیں گی
امید ہے یہ مشورہ کام آئے گا
 

سید عمران

محفلین
سید صاحب، عدنان بھائی کی حمایت میں ایک شعر وارد ہوا ہے (غزل جلد پیش کروں گا)

بے رخی کی وجہ سے، کھو دیا میں نے جسے
اب کہاں ڈھونڈوں اسے، دوست جو نایاب تھا

ماضی کی صورت حال سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ۔۔۔
پکڑنے کے کام کس نے کیے۔۔۔
اور دامن کون چھڑا رہا تھا!!!
 

یاسر حسنین

محفلین
پوسٹ امیج پر اپلوڈ ہونے کے بعد کچھ لنک آ جاتے ہیں، ان میں سے ڈائریکٹ لنک کاپی کیجیے اور یہاں کمنٹ باکس کی ٹول بار میں موجود تصویر والے آئکون پر کلک کیجیے۔ ڈائیلاگ باکس میں لنک پیسٹ کیجیے اور انٹر کر دیجیے۔
مجھے یہ سمجھنے میں کافی وقت لگا کہ ڈائریکٹ لنک کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جس تصویر کو شامل کرنا ہے اس کے ربط کے آخر میں تصویر کی ایکٹینشن (.jpg یا PNG وغیرہ) لازمی ہونی چاہیے۔ (n)
NnKWj7B.png
 

وسیم واصل

محفلین
السلام علیکم ! میں اس فورم پر نیا ہوں۔۔۔اور اینڈرائیڈ فون پر یہ فورم استعمال کر رہا ہوں۔۔۔۔پروفائل پر حلقہ احباب کا ایک آپشن نظر آتا ہے جس میں اپنا حلقہ احباب منتخب کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔مگر میں یہاں کسی کو جانتا نہیں تو کیسے متخب کیا جائے؟ احباب رہنمائی فرمائیں
 

یاسر حسنین

محفلین
السلام علیکم ! میں اس فورم پر نیا ہوں۔۔۔اور اینڈرائیڈ فون پر یہ فورم استعمال کر رہا ہوں۔۔۔۔پروفائل پر حلقہ احباب کا ایک آپشن نظر آتا ہے جس میں اپنا حلقہ احباب منتخب کرنا ہوتا ہے۔۔۔۔مگر میں یہاں کسی کو جانتا نہیں تو کیسے متخب کیا جائے؟ احباب رہنمائی فرمائیں
جناب ابھی تو آپ کے دو ہی مراسلے آئیں ہیں۔ فورم کو دیکھیں جیسے تیل اور تیل کی دھار دیکھنے کو کہا گیا تھا۔ جو آپ کی طبیعت سے میل کھائے یا جو آپ کو پسند ہو ان کی اقتدا اختیار کر لیں۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے آپ ٹویٹر یا انسٹا پر کسی کو فالو کرتے ہیں۔
جسے حلقۂ احباب میں شامل کرنا ہے اس کے نام پر ٹچ کریں اس کے بعد جو ایک کالے سے ڈبے میں آپشن آئیں گے ان میں سے اقتدا کو منتخب کریں
Z32RmLe.png
 
آخری تدوین:
عدنان بھیا ! کہاں ہیں آپ آج کل! محفل پر کم ہی نظر آتے ہیں؟ اورآپ کے ہمدم دیرینہ ؟
ارے بھیا ،
ہم تو محفل پر ہی ہوتے ہیں ،
دن بھر آنا جانا لگا ہی رہتا ہے، ہمارے ہمدم آج کل دفتری مصروفیات کی وجہ سے محفل پر نہیں آ رہے ہیں ۔
 
Top