تعارف "رہ نوردِ شوق کو راہ میں، کیسے کیسے یار مِلے" - میرا تعارف

نایاب

لائبریرین
محترم طارق سعید بھائی آپ کو اردو محفل پر دلی خوش آمدید
اردو محفل تو علم کے چراغوں سے دمک رہی ہے ۔ ماشاء اللہ
بالیقیں ان روشن چراغوں سے نور پاتے آپ بھی اپنے حصے کا چراغ روشن کریں گے ۔
جس سے جانے کتنا عالم روشنی پائے گا ۔
بہت دعائیں
 
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
کچھ نظمیں، غزلیں اور نثر لکھ کر طبع آزمائی اور تسکین شوق کرتا رہتا ہوں۔ لاہور میں رہتے ہوئے بھی شکوہ کہ اس دور میں اعلیٰ ادبی ذوق رکھنے والے احباب یا حلقہ احباب چراغ لے کر ڈوھنڈنے سے بھی مشکل ہی ملتے ہیں
جناب ادھر اس محفل پر آپ کو چراغ کی بھی ضرورت نہیں رہے گی، ایک سے بڑھ کر ایک انتہائے کمال کو پہنچے سخنور موجود ہیں۔ چھری ہیٹھ تے آؤ ذرا۔۔۔ :heehee:
اپنی طبع آزمائی و تسکین شوق میرا مطلب ہے اپنا کلام تو پیش کیجیے تاکہ داد وغیرہ مناسب مقدار میں فراہم کی جا سکے اور ہاں اس سے پہلے احتیاطاً ایک نووارد محفلین کی یہ لڑی بھی سرسری سی ضرور دیکھ لیجیے گا۔ زیادہ صفحے پھلورنے کی بھی ضرورت نہیں ۔۔۔ بس پہلی پوسٹ ہی کافی رہے گی:p
 
طارق سعید

محفلین
السلام علیکم و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں

اپنی طبع آزمائی و تسکین شوق میرا مطلب ہے اپنا کلام تو پیش کیجیے تاکہ داد وغیرہ مناسب مقدار میں فراہم کی جا سکے اور ہاں اس سے پہلے احتیاطاً ایک نووارد محفلین کی یہ لڑی بھی سرسری سی ضرور دیکھ لیجیے گا۔ زیادہ صفحے پھلورنے کی بھی ضرورت نہیں ۔۔۔ بس پہلی پوسٹ ہی کافی رہے گی:p
ہاہا۔۔۔آپ نے تو ڈرا دیا۔ ۔۔۔۔ ابھی تک تو آل از ویل ہے اور یہی ورد جاری ہے آپ کا حوالہ لڑی دیکھ کر۔ اپنی ایک غزل پہلے ہی پوسٹ کر چکا ہوں۔ یہ رہی
 
Top