ریاضی ویب صفحے

جیسبادی

محفلین
کچھ عرصہ پہلے اردو میں ریاضی سے متعلق ویب صفحات بنانے کی بحث ہوئی تھی۔ میں نے اردو اور میتھ م‌ل MathML سے تجربہ کرنے کیلئے ایک ویب صفحہ بنایا ہے۔ اس میں TeX ریاضی کیلئے استعمال کیا گیا ہے، جسے itex2MML سے ترجمہ کیا گیا۔ اس طرح کے صفحات بنانے کی تجرباتی ہدایات بھی یہاں دی ہیں۔
ملاحظہ
 

جیسبادی

محفلین
مشق میں میں نے تھوڑی مزید تفصیل ڈال دی ہے۔ جن لوگوں کو سائینس یا ریاضی کی مہارت کا دعوٰی نہیں، ان میں سے کسی سے کزارش ہے کہ دیکھ کر بتاؤ کہ صفحے سے کچھ پلے بھی پڑتا ہے یا نہیں؟
 

جیسبادی

محفلین
ایک نئی مشق ڈال دی گئی ہے۔ یہ ایف۔ اے، بی۔اے کے طالب علموں کے لیول پر لکھنے کی کوشش کی ہے۔ ہمارے ہاں computational math پر بہت کم توجہ دی جاتی ہے۔ اس لیے scilab جیسے آلات کو طالب علموں میں مقبول کرنا ضروری ہے۔ جاپان میں ایسے سافٹ ویر کی بڑی مقبولیت ہے۔ ہمارے لوگوں کو ضرب دینی پڑ جائے تو accessories میں سے جا کر کیلکولیٹر برامد کرتے ہیں اور بھر چوہے سے کلک کلک شروع کر دیتے ہیں، جواب پھر بھی اکثر غلط ہی ملتا ہے۔
 
اچھا سلسلہ

اگرچہ کہ میرا حساب بہت خراب ہے لیکن ایک مرتبہ MATLAB پر کام کرنے کا اتفاق ہوچکا ہے۔ اس کی طاقت سے حیران رہ گیا تھا۔ بہرحال اچھا سلسلہ ہے جاری رکھئے گا۔
 

جیسبادی

محفلین
میتلیب کے ساتھ ایک تو راہزنی کی قباحت ہے۔ دوسرا میرا مشاہدہ ہے کہ میٹلیب کو استعمال کرنے والے نئے لوگ کسی وجہ سے خود زیادہ سیکھ نہیں پاتے۔ اس لیے میں سب کو سائیلیب ہی کی ترغیب دوں گا۔ یہ پروگرامنگ سیکھنے کیلئے بھی ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ زیادہ تردد کے بغیر آپ interactively پروگرامنگ سیکھ سکتے ہو۔ اکثر نئے لوگ C کے چکر میں پڑ جاتے ہیں جس میں بہت کام ڈال کر بھی کوئی قابل ذکر نتیجہ نہیں نکلتا۔ اکثر طالب علم ویب کی سیر کو ہی کمپوٹر کا صحیح استعمال سبجھتے ہیں۔

سائیلیب کے بہت سے ٹیوٹوریل موجود ہیں۔ میرا ارادہ ان اسباق کو آگے چلانے کا نہیں، صرف اردو ریاضی ویب کی طرف ترغیب دینا ہے، اور ساتھ ہی کمپوٹیشنل ریاضی میں طالب علموں کا شوق اجاگر کرنا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
گرافکس

ریاضی صفحوں میں شکلیں (figures) بنانے کیلئے بجائے تصاویری پروگرام (Gimp وغیرہ ، یا visio سے jpeg وغیرہ بنانے کے) استعمال کرنے کے بجائے SVG دینے والے پروگرام استعمال کرنا زیادہ مفید ہے۔ ان کا فائدہ یہ ہے کہ شکل کو چھوٹا بڑا کیا جا سکتا ہے بغیر کسی مسلئہ کے۔ یہ فارمیٹ XML پر مبنی ہے۔ فائرفاکس اس کو مکمل سہارا دیتا ہے۔ بہت سے پروگرام SVG ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔ میں نے DIA کا استعمال کیا ہے۔ ریاضی ویب صفحوں کے ساتھ شکل کی ایک ادنی سی مثال یہ ہے:
مثال
اسباق
 

جیسبادی

محفلین
یاہو (جیو سیٹیز) ایسا گدھا ہے کہ اس نے آج SVGفائل سرو کرنا چھوڑ دی۔ اب ان svg فائلز کو XML ایکسٹینشن اور ہیڈر دے کر ڈالنا پڑا ہے۔

مثال
 

جیسبادی

محفلین
علامتی ریاضی سبق

عتیق اور نبیل کی مدد سے علامتی ریاضی پر سبق ڈال دیا ہے۔ سائیلب کی مدد سے علامتی ریاضی۔ اس کا معیار انٹر (جماعت ۱۲) یا زیادہ کے طالب علموں کیلئے موزوں ہے۔ سبق
 
Top