میتلیب کے ساتھ ایک تو راہزنی کی قباحت ہے۔ دوسرا میرا مشاہدہ ہے کہ میٹلیب کو استعمال کرنے والے نئے لوگ کسی وجہ سے خود زیادہ سیکھ نہیں پاتے۔ اس لیے میں سب کو سائیلیب ہی کی ترغیب دوں گا۔ یہ پروگرامنگ سیکھنے کیلئے بھی ایک اچھا موقع فراہم کرتا ہے۔ زیادہ تردد کے بغیر آپ interactively پروگرامنگ سیکھ سکتے ہو۔ اکثر نئے لوگ C کے چکر میں پڑ جاتے ہیں جس میں بہت کام ڈال کر بھی کوئی قابل ذکر نتیجہ نہیں نکلتا۔ اکثر طالب علم ویب کی سیر کو ہی کمپوٹر کا صحیح استعمال سبجھتے ہیں۔
سائیلیب کے بہت سے ٹیوٹوریل موجود ہیں۔ میرا ارادہ ان اسباق کو آگے چلانے کا نہیں، صرف اردو ریاضی ویب کی طرف ترغیب دینا ہے، اور ساتھ ہی کمپوٹیشنل ریاضی میں طالب علموں کا شوق اجاگر کرنا ہے۔