ریت یا مٹی کا آندھی یا طوفان(حدیث مبارکہ)

bilal260

محفلین
ریت یا مٹی کا آندھی یا طوفان(حدیث مبارکہ)​
آندھی اللہ عزوجل کے حکم سےآتی ہے،جو کبھی رحمت لے کر آتی ہےاور کبھی عذاب ،جب تم اسے دیکھو تو برانہ کہوبلکہ اللہ عزوجل سے اس(آندھی )کی بھلائی مانگواور اس کی برائی سے اللہ عزوجل کی پناہ لو ۔​
(حوالہ :۔ابودائود) جلد 3 صفحہ 1658​
پاکستان کے بڑے رقبے پر پر اسرار مٹی کاطوفان، یہ سب کیا ہے؟​
احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔​
بس احتیاط کیجیئے بار بار کلی اور ناک میں پانی ڈالئے ،​
ریسٹورنٹ،ہوٹل یا ٹھیلے یا کسی بھی کھلی جگہ کا کھانا نہ کھائے،​
کھلی جگہ چائے،شربت وغیرہ نہ پیئے،​
بائیک والے ہیلمٹ لازمی پہنے،​
آنکھوں کی حفاظت کریں،​
سب سے اہم توبہ استغفار کرتے رہے،​
درود و سلام پڑھتے رہے،​
خوفزدہ کرنے والی افواہیں یا میسج پر توجہ نہ دیں،​
اپنے دوستوں احباب کو بھی یہ معلومات ارسال فرمائیں۔​
 

شمشاد

لائبریرین
سنا ہے جس دن کوئی قرآن پاک پر جھوٹی قسم کھاتا ہے تو اس دن آندھی آتی ہے
اگر یہ بات صحیح ہے تو پھر آندھی روز ہی آنی چاہیئے۔
روز ہی نہیں آنی چاہیے، 24 گھنٹے آنی چاہیے۔
جھوٹی قسموں کو دیکھنا ہے تو کسی ایک ہی شہر کی عدالتوں میں دیکھ لیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں آئے دن ریت کا طوفان آیا رہتا ہے اور جب موسم بدلتا ہے تو اس عرصے میں تو اور بھی زیادہ ریت کے طوفان آتے ہیں۔ ابھی پچھلا طوفان تھما ہی تھا کہ پھر سے ریت کا طوفان شروع ہو گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ابھی پہلا ختم ہوا ہی تھا کہ پھر سے نیا طوفان آ گیا اور گزشتہ تین دن سے زبردست طوفان ہے اور ابھی ختم ہونے کی امید نہیں۔ اگر کل بھی ایسا ہی رہا تو شہر سے دور صحرا میں جا کر اس کو دیکھنے کا پروگرام ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور ان بگولوں میں جنات بھی ہوں گے۔ کوئی بات نہیں، مجھے ویسے بھی جنات سے ملاقات کرنے کا بہت شوق ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ابھی تک مدینہ کے قریب وادی جن کا چکر نہیں لگا؟
چکر لگا چکا ہوں۔ یار لوگوں نے اس کا نام وادی جن مشہور کر دیا ہے اور طرح طرح کی کہانیاں بھی گھڑ لی ہیں جبکہ ایسی کوئی بات ہے ہی نہیں۔
اصل میں اس جگہ کا نام وادی بیضا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
میرا پروگرام تو تھا جانے کا صحرا کی طرف اور ابھی بھی موسم اتنا صاف نہیں ہے لیکن ابھی تھوڑی دیر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا فائنل شروع ہونے والا ہے لہذا صحرا میں جانے کا پروگرام منسوخ۔
 
Top