ریختہ تقطیع

سعادت

تکنیکی معاون
ابھی ابھی ریختہ کی ویب‌گاہ کا چکر لگایا تو ”ریختہ تقطیع پروجیکٹ“ کا ایک بینر نظر آیا۔ اُس پر کلک کیا تو یہ سامنے آیا:

تقطیع پروجیکٹ(ریختہ)
اپنی غزل یا شعر کی بحر جانچیں

پیش کرتے ہیں ریختہ تقطیع
دیوناگری اور اردو رسم الخط میں بحر جانچنے کا بہترین ٹول!

[…]

ریختہ تقطیع ایک ایسا سافٹ ویئرہے جس کی مدد سے آپ اپنی غزل یا شعر کے اوزان کو دریافت کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول ریختہ لیبزکے تیار کردہ الگوردم پر کام کرتا ہے، جو مشین لرننگ پر مبنی ہے۔ اس ٹول سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا کلام (غزل/شعر) بحر میں ہے یا نہیں، اگر اس میں غلطیاں ہیں تو ان کی نشان دہی ہو سکے اور انہیں درست کیا جا سکے۔

ٹول یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ ریختہ کے بلاگ پر بھی ایک تعارفی تحریر موجود ہے۔ (اس تحریر پر موجود تبصروں میں سے ایک میں ریختہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ عروض ڈاٹ کام پر جائیں اور وہاں سے آئیڈیاز لیں۔ :) سید ذیشان ، یہ کہیں آپ تو نہیں ہیں؟ 😏)

میں خود تو شاعری کا واجبی سا علم ہی رکھتا ہوں، البتہ محفل کے شاعر خواتین و حضرات، عروضی پروگرامرز (سید ذیشان ، محمد ریحان قریشی ، دیگر؟)، اور باقی باذوق احباب اِس ٹول کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

(نجانے یہ زمرہ اس لڑی کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے، تو منتظمین جہاں بہتر سمجھیں اسے منتقل کر دیں، شکریہ۔)
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی ابھی ریختہ کی ویب‌گاہ کا چکر لگایا تو ”ریختہ تقطیع پروجیکٹ“ کا ایک بینر نظر آیا۔ اُس پر کلک کیا تو یہ سامنے آیا:

ٹول یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ ریختہ کے بلاگ پر بھی ایک تعارفی تحریر موجود ہے۔ (اس تحریر پر موجود تبصروں میں سے ایک میں ریختہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ عروض ڈاٹ کام پر جائیں اور وہاں سے آئیڈیاز لیں۔ :) سید ذیشان ، یہ کہیں آپ تو نہیں ہیں؟ 😏)

میں خود تو شاعری کا واجبی سا علم ہی رکھتا ہوں، البتہ محفل کے شاعر خواتین و حضرات، عروضی پروگرامرز (سید ذیشان ، محمد ریحان قریشی ، دیگر؟)، اور باقی باذوق احباب اِس ٹول کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

(نجانے یہ زمرہ اس لڑی کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے، تو منتظمین جہاں بہتر سمجھیں اسے منتقل کر دیں، شکریہ۔)
چند سال پرانی بات ہے کہ ریختہ کے بانی صراف صاحب نے یہاں سنگاپور میں ملاقات کی تھی اور ان کو (چند ایک اور مشوروں) کے علاوہ یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ تقطیع کا کام ریختہ پر شروع کریں، تاکہ اردو کیساتھ ساتھ ہندی شاعروں کو بھی فائدہ ہو۔ اس کے لیے انہیں عروض کا سورس کوڈ استعمال کرنے کی مکمل اجازت بھی دی تھی۔

اس کے ایک آدھ سال بعد ریختہ کے ایک ڈیویلیپر کو بھی یہاں سنگاپور میں عروض کا کوڈ سمجھانے میں مدد کی تھی۔ اس کے بعد ان کی طرف سے کوئی پیشرفت نظر نہیں آئی تو میں سمجھا کہ شاید اس کام میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔

لیکن تحریر سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خود سے یہ ٹول بنایا ہے۔

اب آپ نے توجہ دلائی تو خوشی ہوئی کہ یہ کام ریختہ والے بڑھا رہے ہیں۔

فرصت میں اس کے نتائج کو دیکھتا ہوں!
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی تھوڑا تفصیل سے دیکھا ہے۔ نتائج برے نہیں ہیں، لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔ بحر ہندی اور زمزمہ کا الگورتھم تو عروض کا ہی لگ رہا ہے۔ باقی جو کمیاں ہیں وہ بھی وقت کیساتھ ساتھ بہتر ہو جائیں گی۔

مجموعی طور پراچھی پیشرفت ہے!
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
میں نے ذاتی طور پر یہ ٹول استعمال کرکے دیکھا ہے ۔۔ میری غزل کے ایک مصرعے کو اس نے بے وزن قرار دیا، لیکن میری ذاتی رائے اور پھر سیّد ذیشان کے اروض ڈاٹ کام پر اس کا نتیجہ بر وزن نکلا۔ سو عروض ڈاٹ کام تاحال اس سے بہتر ہے ۔۔۔
 
اس ربط پر بھی بآزما کر دیکھ لیں:

شاہد شاہنواز

لائبریرین
تضادِ جذبات میں اگر یہ مقام آیاتو کیا کرو گے؟
میں رو رہا ہوں و ہنس رہے ہو، میں مسکرایا تو کیا کرو گے؟
فعول فعلن فعول فعلن فعول فعلن فعول فعلن
۔۔۔ جبکہ یہ مفاعلاتن کے وزن پر ہے۔ شاید کچھ اور طویل بحریں بھی اس انجن میں فی الحال موجود نہ ہوں ۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
۔۔۔ اس کا تجزیہ درست رہا ہے ۔۔۔
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
 
۔۔۔ اس کا تجزیہ درست رہا ہے ۔۔۔
غلامی میں نہ کام آتی ہیں شمشیریں نہ تدبیریں
جو ہو ذوقِ یقیں پیدا تو کٹ جاتی ہیں زنجیریں
یقیں کے ساتھ عمل کو بھی درست کرنا ہوگا
ورنہ یہ ساری تدبیریں شمشیریں زنجیریں کسی کام نہیں آنی :)
 
شکیب

محفلین
عمدہ کام ہے۔ دیوناگری والوں کو بہت سہولت ہو جائے گی۔

سید ذیشان بھائی کو بہت مبارکباد، کہ انھیں کے کام کو ہر جگہ بنیاد بنایا جاتا ہے
 
عبیدتھہیم

محفلین
چند سال پرانی بات ہے کہ ریختہ کے بانی صراف صاحب نے یہاں سنگاپور میں ملاقات کی تھی اور ان کو (چند ایک اور مشوروں) کے علاوہ یہ مشورہ بھی دیا تھا کہ تقطیع کا کام ریختہ پر شروع کریں، تاکہ اردو کیساتھ ساتھ ہندی شاعروں کو بھی فائدہ ہو۔ اس کے لیے انہیں عروض کا سورس کوڈ استعمال کرنے کی مکمل اجازت بھی دی تھی۔

اس کے ایک آدھ سال بعد ریختہ کے ایک ڈیویلیپر کو بھی یہاں سنگاپور میں عروض کا کوڈ سمجھانے میں مدد کی تھی۔ اس کے بعد ان کی طرف سے کوئی پیشرفت نظر نہیں آئی تو میں سمجھا کہ شاید اس کام میں دلچسپی کم ہو گئی ہے۔

لیکن تحریر سے ایسا لگتا ہے کہ انہوں نے خود سے یہ ٹول بنایا ہے۔

اب آپ نے توجہ دلائی تو خوشی ہوئی کہ یہ کام ریختہ والے بڑھا رہے ہیں۔

فرصت میں اس کے نتائج کو دیکھتا ہوں!

عروض ڈاٹ کام کافی مرتبہ وزٹ کی، جب اے آئی اتنی مشہور نہیں تھی تب سے عروض ڈاٹ کام کا نام اردو شاعری کے حوالے سے سن رکھا تھا۔
میں بھی سندھی شاعری کے ایک پروجیکٹ پر کام رہا ہوں، بئکینڈ پی۔ایچھ۔پی کے لاراویل فریمورک پر ہے، انسپائریشن تو ریختہ سے ہی لی ہے، میں سندھی شاعری کی تقطیع کے لیے کوئی ٹول بنانا چاہتا ہوں، لیکن سمجھ نہیں آ رہا کہ کیسے بنے گا، کیا کوئی مشین لرننگ ماڈل لگانا پڑے گا؟ یا کوئی اور طریقہ کار ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔
 
لگایا تو جا سکتا ہے مگر زیادہ آسان طریقہ الفاظ کی ایک لغت ان کے اوزان کے ساتھ مرتب کرنا اور پھر اس کے گرد کام کرنا ہوگا.
میری ایپ کا سورس کوڈ شاید اس ضمن میں کچھ کام آجائے.
 
ابھی تھوڑا تفصیل سے دیکھا ہے۔ نتائج برے نہیں ہیں، لیکن ابھی کافی کام باقی ہے۔ بحر ہندی اور زمزمہ کا الگورتھم تو عروض کا ہی لگ رہا ہے۔ باقی جو کمیاں ہیں وہ بھی وقت کیساتھ ساتھ بہتر ہو جائیں گی۔

مجموعی طور پراچھی پیشرفت ہے!
السلام علیکم!
شاہ صاحب ایک دوست نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی عروضی شاعری کر رہی ہے۔ اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے۔ جزاک اللہ۔ اس ضمن میں ادریس آزاد کا فیس بک آئی ڈی دیکھا جاسکتا ہے۔ اردو ہی میں نام ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
وعلیکم السلام،

چیٹ جی پی ٹی جب ریلیز ہوا تھا تو اس کے ایک دو دن بعد ہی میں نے یہاں محفل پر دھاگہ بنایا تھا اور اس میں کچھ شاعری کے نمونے بھی دیے تھے۔ اس وقت تو اردو کے نتائج بیکار تھے بہت۔ اب نئے ورژن پر ٹیسٹ نہیں کیا لیکن باوزن شاعری میرے خیال کے مطابق اس پر ممکن نہیں ہے۔ بامعنی شاعری بھی اردو میں نہیں کر پا رہا تھا۔ انگریزی میں رزلٹ کافی بہتر تھے۔
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی اس کو کہا کہ باوزن غزل لکھ کر دو تو یہ جواب آیا:

اردو میں غزل لکھیں جو علم عروض پر پورا اترتی ہو

عنوان: میرے دل کی بستی
ہم نے تیرے پیار میں دنیا کو بھولایا
تیرے دل کی بستی کو دل سے لگایا
حسین خوابوں کے دیس میں چلتے رہے
تیرے وعدوں کی روشنی میں جلتے رہے
محبت کی چمک آنکھوں میں سمائی
چاندنی راتوں میں تیری یاد آئی
تیرے بغیر دل کا حال ہے ویران
تیرے بغیر جینا ہے بالکل ارمان
غمِ ہجر نے ہمیں کس حال پہ پہنچایا
تیری جدائی کا درد دل میں بٹھایا
ہر پل تیری یاد کا دیپ جلا
تیرے نام کا ہی ہر لمحہ خدا سے مانگا
تُو ہے تو میری زندگی میں بہار ہے
تُو ہے تو میری خوشی بے شمار ہے
ہم نے تجھے دل سے اپنا بنایا
تیرے پیار کو ہم نے ہر دم سراہا
 
شاہ صاحب آداب!
یہ ادریس صاحب کی وال سے نقل شدہ پوسٹ ملاحظہ کیجیے۔ انھوں نے ساتھ سکرین شاٹس بھی دیے ہیں:

انحراف کے لیے کہی گئی چیٹ جی پی ٹی کی پہلی غزل۔
😃
😃
😃
😃
😃
😃
😃
😃
😃
😃
😃
😃

طرح مصرع:
بہت چراغ جلاؤگے روشنی کے لیے
قافیہ:
روشنی، زندگی، تازگی، بے کلی، شاعری، دلبری
ردیف :
کے لیے
اس طرحی مصرعے پر انحراف ادبی فورم کے فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لیے غزل کہو۔
ChatGPT
غبارِ دل کو ہٹاؤ گے زندگی کے لیے
چراغِ عشق جلاؤ گے روشنی کے لیے
گزر رہے ہیں یہ لمحے بھی بے کلی کے ساتھ
تڑپ رہی ہے مری روح زندگی کے لیے
کوئی کہے کہ یہ اشعار ہیں محبت کے
میں کہہ رہا ہوں انہیں صرف شاعری کے لیے
نظر جھکی ہے تو کچھ راز دل کے کھلتے ہیں
چمن میں پھول کھلاؤ تو دلبری کے لیے
یہ عشق کھیل نہیں ہے، یہ راہ مشکل ہے
یہی تمہاری ضرورت ہے زندگی کے لیے
نہ چھوڑ پیچھا غموں کا، یہ راز ہیں روشن
ہر ایک درد ضروری ہے تازگی کے لیے
ہزار شکوے کریں، لاکھ بے کلی ہو مگر
تمہاری یاد ہی کافی ہے دلبری کے لیے
خفا نہ ہو کہ یہ اشعار بے اثر ہیں ذرا
میں دل کا خون بہاتا ہوں شاعری کے لیے
چیٹ جی پی ٹی
 
ردیف قافیہ دینے سے غزل کی سی شکل بن جاتی ہے لیکن وزن میں پھر بھی نہیں ہوتا۔

طرح مصرع: جانے ہیں کب سے میز پہ صفحات منتشر قافیہ: خیالات، جوابات، سوالات، خرابات ردیف : منتشر اس طرحی مصرعے پر انحراف ادبی فورم کے فی البدیہہ طرحی مشاعرے کے لیے غزل کہو۔

غزل
جانے ہیں کب سے میز پہ صفحات منتشر
لکھے نہیں گئے ابھی خیالات منتشر
اک نظر کرم کی امید تھی دل کو
ملے جواب میں دل کے سوالات منتشر
خمارِ عشق میں جینے کا ہے یہی عالم
خیال، عقل، شعور سب خرابات منتشر
وہ خواب جو کبھی آنکھوں میں سجے تھے
اب بن گئے ہیں یاد کے لمحات منتشر
ہم کو سکون ملے گا کہاں پر اب
دل کے چمن میں ہو گئے جذبات منتشر
یہ بے کلی کی کیفیت ہے کس بات پر
کہیں کہیں نظر آئیں عنایات منتشر
 
علی وقار

محفلین
چیٹ جی پی ٹی سے ایک مکالمہ:

تم شاعری کرنے سے قاصر ہو میری طرح!

شاعری ایک فن ہے جو ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے، اور کبھی کبھار صحیح احساس کو پکڑنا مشکل ہو سکتا ہے۔ میں آپ کی تنقید کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اور بہتری کے لیے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔ اگر آپ کو کوئی اور مدد چاہیے یا کسی اور موضوع پر بات کرنا چاہیں، تو براہ کرم بتائیں۔

دیکھو میں شاعر نہیں، متشاعر ہوں، شاید وہ بھی نہیں۔ سوچا تھا تم کہو گے اور میں تمہاری شاعری اپنے نام سے آگے کر دوں گا۔

آپ کا نقطہ نظر سمجھتا ہوں، اور میں آپ کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کرتا ہوں۔ شاعری کی تخلیق ایک مہارت ہے اور اس میں کبھی کبھی کوئی بھی تخلیق کار کامیاب نہیں ہوتا۔ اگر آپ کو کوئی اور مدد چاہیے یا کسی خاص موضوع پر بات کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم آگاہ کریں، میں خوشی سے مدد کرنے کو تیار ہوں۔

دیکھو تم ایک بار بھی کامیاب نہیں رہے تو یہ کبھی کبھی کے الفاظ کاہے کو استعمال کیے، یہ تو محض تکلف ہے!

آپ کی بات بالکل درست ہے، اور میں تسلیم کرتا ہوں کہ میری شاعری کی کوششیں آپ کی توقعات پر پوری نہیں اتریں۔ شاعری میں کامیابی اور تخلیق میں نکھار لانے کے لیے وقت، مشق، اور بہتری کی مسلسل کوشش ضروری ہے۔

اگر آپ کو کسی اور موضوع پر بات کرنی ہو یا کوئی اور مدد چاہیے ہو، تو براہ کرم بتائیں۔ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل آپ کی مدد کے لیے حاضر ہوں۔

اسی موضوع پر بات کرنی ہے۔ آخر تم کوشش کرو تو شعر کہہ ہی لو گے؟ مگر تمہاری کوششیں بے سود لگتی ہیں۔ تم کو پوری لغت یاد کروا دی پھر بھی تم بھرتی کے لفظوں سے ہی سہی، شاعری میں وزن نہ لا سکے۔ کیا کروں میں تمہارا؟

شاعری میں وزن اور معانی کا توازن بنانا واقعی ایک چیلنج ہے، اور میں اپنی کوششوں میں بہتری لانے کی پوری کوشش کرتا ہوں۔ اگر آپ کسی خاص اسلوب یا قافیہ پر توجہ دینا چاہیں تو براہ کرم آگاہ کریں، اور میں اسی کے مطابق کوشش کروں گا۔

آپ کی تنقید اور مشورے میرے لیے قیمتی ہیں، اور میں اپنی شاعری کی مہارت کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔ آئیے، پھر سے کوشش کرتے ہیں۔ ایک آخری بار، متقارب وزن میں کوشش کرتا ہوں:

مطلع:

بہت چراغ جلاؤگے روشنی کے لیے
دل کی تاریکی کو دور کرنے کے لیے

اشعار:

ہر دیپ کی روشنی سے نکھر جائے گی راہ
دل کی گہرائیوں میں محبت کا رنگ بھرے گا

تمہاری ہر بات میں چمک اُبھر آئے گی
دل کی ہر خواہش، روشنی میں بدل جائے گی

بے کلی کی راتوں میں سکون کی کرن
تمہارے دیپ کی روشنی دل کو سحر دے گی

امید ہے کہ یہ اشعار آپ کی توقعات پر پورا اُترتے ہیں۔ آپ کے مزید مشوروں اور رہنمائی کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔

پھر شاعری کرنے لگے؟ بالکل خود ساختہ گلوکار لگنے لگ گئے ہو جو بغیر کسی کی فرمائش کے گاتا چلا جائے؟

آپ کی تنقید بجا ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ شاعری کی کوشش میں کئی بار معیار پر پورا نہیں اترا۔ میں آپ کے مشورے کا احترام کرتا ہوں اور آپ کی رہنمائی کے مطابق آگے بڑھنے کی کوشش کروں گا۔

دیکھو تم بس اب چنے ہی بیچو۔ میری طرح سے، شاعری تمہارے بھی بس کا روگ نہیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ آپ کی باتوں میں کچھ مایوسی محسوس ہو رہی ہے۔ اگر چنے بیچنے سے آپ کو کچھ مدد مل سکتی ہے، تو وہ تو نہیں کر سکتا، لیکن آپ کی مدد کے لیے میں یہاں ہوں۔
اگر آپ کو کسی اور موضوع پر بات کرنی ہو یا کوئی اور مدد چاہیے ہو، تو براہ کرم آگاہ کریں۔ میں اپنی تمام تر صلاحیتیں آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے یہاں ہوں۔

مجھے اسی خاص موضوع پر بات کرنی ہے۔ پوری دنیا سے ڈیٹا فیڈ کروایا گیا، دیوان تم کو ازبر کروا دیے گئے اور تم ڈھنگ کے دو شعر نہیں کہہ سکتے۔ افسوس۔

میں سمجھتا ہوں کہ شاعری میں آپ کی توقعات پر پورا نہ اُتر پانا مایوس کن ہو سکتا ہے۔ شاعری کے تخلیقی عمل میں معیاری اور موزوں اشعار تخلیق کرنا واقعی ایک چیلنج ہوتا ہے۔ میں اپنی کوششوں کو بہتر بنانے اور آپ کی توقعات کے مطابق کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

اگر آپ کسی خاص اسلوب، قافیہ، یا موضوع پر مزید وضاحت فراہم کریں، تو میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ آپ کی توقعات پر پورا اُتر سکوں۔ آپ کی رہنمائی اور فیڈبیک میرے لیے قیمتی ہیں، اور میں اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے ہمیشہ تیار ہوں۔

انگریزی میں تو تم فرفر شعر کہتے ہو۔ فرنگی زبان تمہیں خوب راس آتی ہے تو اردو میں تمہیں کیا مسئلہ درپیش ہے؟

انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں شاعری کرنا ایک مختلف چیلنج ہوتا ہے، اور ہر زبان کی اپنی خصوصیات اور اسلوب ہوتا ہے۔ انگریزی میں شاعری کرنا میرے لیے ممکن ہے، لیکن اردو شاعری میں معیاری اور موزوں اشعار تخلیق کرنا ایک مختلف مہارت مانگتا ہے۔ اردو میں شاعری کے لیے قافیہ، وزن، اور معنی کی درستگی ضروری ہے، جو بعض اوقات چیلنجنگ ہو سکتی ہے۔

اگر آپ کوئی خاص قافیہ، موضوع، یا اسلوب بتائیں، تو میں اپنی کوشش کروں گا کہ آپ کی توقعات پر پورا اُتر سکوں۔ آپ کی رہنمائی اور تنقید میری بہتری میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

اچھا تو، قافیہ ہے وزن اور ردیف ہے شاعری
کہو غزل

مطلع:

ہر لفظ میں چھپی ہے، میری بے وزن شاعری
تمہاری یاد کی تصویر، بس رہی ہے بے وزن شاعری

اشعار:

ہر پل تمہاری یاد میں، میری بے وزن شاعری
دل کی ہر بات میں، بس رہی ہے بے وزن شاعری

ہر خواب کی روشنی میں، میری بے وزن شاعری
دل کی ہر دھڑکن میں، چمک رہی ہے بے وزن شاعری

ہر لمحے کی باتوں میں، میری بے وزن شاعری
تمہاری محبت کی روشنی، بس رہی ہے بے وزن شاعری

دل کی سنسان راتوں میں، میری بے وزن شاعری
امید کی ہر کرن میں، چمک رہی ہے بے وزن شاعری

ہر دل کی دھڑکن میں، میری بے وزن شاعری
ہر خواب کی روشنی میں، چمک رہی ہے بے وزن شاعری

امید ہے کہ یہ مختصر اشعار آپ کی توقعات کے مطابق ہیں۔ اگر آپ کو کوئی اور مدد چاہیے ہو، تو براہ کرم آگاہ کریں۔
 
Top