سعادت
تکنیکی معاون
ابھی ابھی ریختہ کی ویبگاہ کا چکر لگایا تو ”ریختہ تقطیع پروجیکٹ“ کا ایک بینر نظر آیا۔ اُس پر کلک کیا تو یہ سامنے آیا:
ٹول یہاں ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔ ریختہ کے بلاگ پر بھی ایک تعارفی تحریر موجود ہے۔ (اس تحریر پر موجود تبصروں میں سے ایک میں ریختہ کو مشورہ دیا گیا ہے کہ عروض ڈاٹ کام پر جائیں اور وہاں سے آئیڈیاز لیں۔ سید ذیشان ، یہ کہیں آپ تو نہیں ہیں؟ 😏)
میں خود تو شاعری کا واجبی سا علم ہی رکھتا ہوں، البتہ محفل کے شاعر خواتین و حضرات، عروضی پروگرامرز (سید ذیشان ، محمد ریحان قریشی ، دیگر؟)، اور باقی باذوق احباب اِس ٹول کا جائزہ لے سکتے ہیں۔
(نجانے یہ زمرہ اس لڑی کے لیے مناسب ہے یا نہیں۔ اگر نہیں ہے، تو منتظمین جہاں بہتر سمجھیں اسے منتقل کر دیں، شکریہ۔)
تقطیع پروجیکٹ(ریختہ)
اپنی غزل یا شعر کی بحر جانچیں
پیش کرتے ہیں ریختہ تقطیع
دیوناگری اور اردو رسم الخط میں بحر جانچنے کا بہترین ٹول!
[…]
ریختہ تقطیع ایک ایسا سافٹ ویئرہے جس کی مدد سے آپ اپنی غزل یا شعر کے اوزان کو دریافت کر سکتے ہیں۔ یہ ٹول ریختہ لیبزکے تیار کردہ الگوردم پر کام کرتا ہے، جو مشین لرننگ پر مبنی ہے۔ اس ٹول سے آپ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا کلام (غزل/شعر) بحر میں ہے یا نہیں، اگر اس میں غلطیاں ہیں تو ان کی نشان دہی ہو سکے اور انہیں درست کیا جا سکے۔