ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

شکیب

محفلین
اس سے پہلے بھی کسی نے یہ سوال پوچھا تھا، جس پر شاید الف عین چچا جان کا جواب تھا کہ ریختہ کا مقصد ہے کہ کتب آن لائن ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جائیں...
فی الوقت 2 کتب کی سخت "طلب" محسوس ہو رہی ہے... HTTrack ویب سائٹ کاپئر وغیرہ استعمال کر کے دیکھ چکا ہوں(موبائل پر)، نہیں ہو سکا... ہو سکتا ہے پی سی سے ہوجائے...
کوئی اور جگاڑ ہو تو بتائیں... مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں گوگل پر کیا لکھیں سمجھ میں نہیں آتا!
 
میں نے بھی کافی کوشش کی ہے لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا ریختہ والوں نے اپنی ہرفائلز کو اینکرپٹ کیا ہوا ہے
 
یاز

محفلین
کونسی کتب درکار ہیں جناب؟
ایک لائحہ عمل تو یہ ہے کہ ان کتب کو ریختہ کے علاوہ بھی تلاش کریں۔
ایک اور لائحہ عمل یہ ہے کہ سنِپنگ ٹول استعمال کر کے صفحہ بہ صفحہ امیج بنا لیں۔
 
پوری کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے میں اس طریقہ کار کے مطابق بہت وقت لگ سکتا ہے۔ اس سے کہیں زیادہ تیز رفتار طریقہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کوئی بھی "سکرین ریکارڈنگ" سافٹ وئیر چلا کر ریختہ کھولیں۔ پھر پوری کتاب کو صفحہ بصفحہ صرف کھولتے جائیں۔ تمام صفحات کی ویڈیو تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی "امیج ایکسٹیکٹر" سے تمام امیجز حاصل کرلیں۔
چند امیج ایکسٹریکٹر معہ طریقۂ حصول یہ ہیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
اس سے پہلے بھی کسی نے یہ سوال پوچھا تھا، جس پر شاید الف عین چچا جان کا جواب تھا کہ ریختہ کا مقصد ہے کہ کتب آن لائن ان کی ویب سائٹ پر پڑھی جائیں...
فی الوقت 2 کتب کی سخت "طلب" محسوس ہو رہی ہے... HTTrack ویب سائٹ کاپئر وغیرہ استعمال کر کے دیکھ چکا ہوں(موبائل پر)، نہیں ہو سکا... ہو سکتا ہے پی سی سے ہوجائے...
کوئی اور جگاڑ ہو تو بتائیں... مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ اس طرح کے معاملات میں گوگل پر کیا لکھیں سمجھ میں نہیں آتا!
کتاب کو آن لائن ہی پڑھ لینا چاہیے. ایسا کرنے سے محنت سے بچا جا سکتا ہے. کسی دوسرے کو اس کتاب کی ضرورت ہے تو آپ نے جو پڑھا ہے اس کا خلاصہ سنا دیں. اگر کتاب کے لیے بضد ہے تو خرید کر پڑھنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے :)
 
شکیب

محفلین
پوری کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے میں اس طریقہ کار کے مطابق بہت وقت لگ سکتا ہے۔ اس سے کہیں زیادہ تیز رفتار طریقہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کوئی بھی "سکرین ریکارڈنگ" سافٹ وئیر چلا کر ریختہ کھولیں۔ پھر پوری کتاب کو صفحہ بصفحہ صرف کھولتے جائیں۔ تمام صفحات کی ویڈیو تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی "امیج ایکسٹیکٹر" سے تمام امیجز حاصل کرلیں۔
چند امیج ایکسٹریکٹر معہ طریقۂ حصول یہ ہیں۔
بہت شکریہ، جزاک اللہ... گو کہ یہ آزمانے سے قبل اسے مکمل خودکار طریقے سے کرنے کی کوشش کروں گا... ورنہ یہی قابلِ ترجیح نظر آرہا ہے! :)
 
شکیب

محفلین
کتاب کو آن لائن ہی پڑھ لینا چاہیے. ایسا کرنے سے محنت سے بچا جا سکتا ہے. کسی دوسرے کو اس کتاب کی ضرورت ہے تو آپ نے جو پڑھا ہے اس کا خلاصہ سنا دیں. اگر کتاب کے لیے بضد ہے تو خرید کر پڑھنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے :)
شکر ہے اس تبصرے سے پہلے ایک قابلِ عمل حل مل گیا، ورنہ یہ لڑی مزاح کی نذر ہو جانی تھی... :p
ویسے میں سوچ رہا ہوں کہ کسی ڈکشنری کا خلاصہ کیسے پیش کروں گا...
 
نبیل

تکنیکی معاون
پوری کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے میں اس طریقہ کار کے مطابق بہت وقت لگ سکتا ہے۔ اس سے کہیں زیادہ تیز رفتار طریقہ یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہم کوئی بھی "سکرین ریکارڈنگ" سافٹ وئیر چلا کر ریختہ کھولیں۔ پھر پوری کتاب کو صفحہ بصفحہ صرف کھولتے جائیں۔ تمام صفحات کی ویڈیو تیار ہو جائے گی۔ اس کے بعد کسی "امیج ایکسٹیکٹر" سے تمام امیجز حاصل کرلیں۔
چند امیج ایکسٹریکٹر معہ طریقۂ حصول یہ ہیں۔

اس آئیڈیا میں ایک اضافہ یہ بھی کیا جا سکتا ہے کہ صفحہ بہ صفحہ کھولنے کے عمل کو بھی آٹومیٹ کر لیا جائے۔ ویب اپلیکیشن ٹیسٹنگ میں ایسا بکثرت کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے سیلینیم کا استعمال عام ہے۔
 
اگر ہوسکے تو سلینیم یا کسی اور ٹول کے ذریعے صفحہ آٹومیٹ کرنے کا طریقہ بھی سمجھا دیجیے۔
 
شکیب بھائی میں نے کئی نہایت اہم ضرورت کی کتب کو سنپ ٹول کے ذریعے ہی ڈاونلوڈ کیا ہے۔ میرے خیال میں یہی بہترین ہے۔ مجھے اپنے مقالے کے سلسلے میں کچھ کتب نہ تو پاکستان سے مل رہی تھیں اور نہ ہی بھارت سے، خدا بھلا کرے ریختہ والوں کا اور سنپ ٹول بنانے والوں کا۔ ویسے میں سنپنگ کے لیے کورل اور اڈوب کا استعمال کرتا ہوں ۔ اس سے وقت تو کچھ زیادہ لگتا ہے لیکن بڑی پیمانے پر پکسل والی کتب مل جاتی ہیں۔
 
Automate کیا تھا یا ہاتھ سے ہر صفحے پر اسنپنگ ٹول چلایا تھا؟
 
سروش

محفلین
اسنپنگ ٹول سے زیادہ اچھا لائٹ شاٹ ہے ، اس میں ایک مرتبہ سیٹ کردیں پھر نبیل بھائی والا طریقہ برائے خودکار صفحہ تبدیلی اور پرنٹ اسکرین کی اسٹروک کو اسی سیکوئنس میں شامل کردیا جائے یا مینولی پریس کرلیا جائے
 
سروش

محفلین
میں نے ریختہ سے ہمیشہ لائٹ شاٹ کے ذریعہ ہی کی ہیں اور پھر فائن ریڈر سے درست کرلیں۔
 
فلسفی

محفلین
اس ضمن میں ایک ٹول پر کام کر رہا ہوں۔ تجرباتی طور پر دو کتابیں ایک ( 258 ) تمام صفحات 5 منٹ، دوسری ( 489 ) کے تمام صفحات تقریبا 22 منٹ میں ڈاونلوڈ کر لیے ہیں۔
کوڈ کو اور یوزر انٹرفیس کو تھوڑا سا صاف ستھرا کر کے پیش کروں گا۔ تب تک کے لیے آپ حضرات کے دعاوں کا طالب ہوں۔

کتابیں یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

ربیع م

شدت سے منتظر
 
کسی پروگرامر کے لیے ریختہ کی سائٹ سے کتب کے صفحات کی اسکین شدہ تصاویر ڈاؤنلوڈ کرنا کچھ اتنا مشکل نہیں۔ کئی برس قبل ہم نے اس پر کچھ دیر کام کیا تھا جس کے نتیجے میں حاصل شدہ اسکرپٹ کو ان کی کسی بھی کتاب کے ربط کے ساتھ چلانے پر پوری کتاب کے تمام صفحات ڈاؤنلوڈ ہو جاتے تھے اور انھیں ایک پی ڈی ایف کی شکل بھی دی جا سکتی تھی۔ البتہ ہم نے کبھی اس کوڈ کو جاری نہیں کیا تھا کیونکہ ان کی سائٹ پر کچھ کاپی رائٹ مواد ہے اور ہم نہیں چاہتے تھے کہ ہمارا کام بڑے پیمانے پر پائریسی کے لیے استعمال ہو۔ گو کہ ہم ریختہ کے طریقہ کار کی بے شمار وجوہات کے چلتے حوصلہ افزائی نہیں کرتے، لیکن ہمیں یہ بھی گوارہ نہیں کہ کوئی ان کی تمام محنت پر پانی پھیرتے ہوئے ان کے مقابل سائٹ بنا کر سارا مواد وہاں پی ڈی ایف کی شکل میں فراہم کرا دے۔ :) :) :)
 
محترم اس کا مطلب ایسا اسکرپٹ یا ٹول یہاں فراہم نہیں کرنا چاہیے اور انتظامیہ کی جانب سے ایسا کرنے کی اجازت نہیں؟
 
ہم نے بس اپنا موقف واضح کیا تھا کہ کس بات کے پیش نظر ہم نے اپنی اسکرپٹ کبھی جاری نہیں کی۔ ویب پر پیج اسکریپنگ، انڈیکسنگ، اور آرکائیونگ کو عموماً غلط نہیں مانا جاتا ہے (الا یہ کہ سائٹ کی پالیسی میں اسے ممنوع قرار دیا گیا ہو)، بلکہ اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ ایسے میں ایسا کوئی ٹول یا اسکرپٹ شریک کرنا یا اس پر گفتگو کرنا قطعی معیوب نہیں۔ :) :) :)
 
آخری تدوین:
Top