میں نے ڈاؤنلوڈر تبدیل کر دیا ہے۔ آپ تمام اطلاقیے پرانے ربط سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ربط یہاں دوبارہ شیئر کر رہا ہوں۔
اس میں موجود کمانڈ لائن اور یوزر انٹرفیس کی اپیلیکیشن اب کام کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ میری لائبریری کا بھی استعمال کر رہے ہیں تو نیو گٹ سے اس کا تازہ ترین ورژن (
1۔0۔20)اپگریڈ کر لیں۔
چونکہ ریختی بار بار اپنی اے پی آئی کی تبدیل کر رہا ہے اس لئے میں نے اس ورژن میں یہ خوبی ڈال دی ہے کہ آپ کوئی نئی کی بھی استعمال کر سکتے ہیں وہ بھی بنا میرے انتظار کے۔ اس کے لیے میں نے اضافی پیرامیٹر ڈال دیے ہیں جیسا کہ آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔
-? | -h | --help Show help information
-u |--url Book url to download. Click on book on site and copy the url from top.
-t |--tasks Number of parallel pages to get. Default will be 10 pages
-kn |--auth-key-name Value of the authentication key name
-k |--auth-key Value of the authentication key
-o |--output Type of output. Possible values are 'pdf' and 'image'. Default is pdf
ویسے تو نیا ورژن بنا کسی تبدیلی کے کام کرے گا لیکن اگر آپ محسوس کریں کہ ریختہ والوں نے اے پی آئی کی تبدیل کر دی ہے تو اس کے لیے آپ کو نئی کی ڈھونڈنی ہو گی جو کہ بہت آسان ہے۔ آپ کو اس کی ہدایات
یہاں مل جائیں گی اور آپ سکرین شاٹ میں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اس کے بعد پرانی کمانڈ کے ساتھ --auth-key اور --auth-key-name استعمال کرنے سے آپ نئی کی استعمال کر کے کتابیں حاصل کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ یہ نئی کی آپ کو کی کی تبدیلی کے بعد ہر بار استعمال کرنا پڑے گی۔ مثال کے طور ذیل میں کمانڈ دیکھ لیں۔