رینڈم سٹرنگ اور کمپریشن

الف نظامی

لائبریرین
کہا جاتا ہے کہ رینڈم سٹرنگ کمپریس نہیں ہوتی۔
کسی ڈیٹا فائل کو کمپریس کر دیا جائے تو کیا کمپریس شدہ فائل کا ڈیٹا رینڈم ہونے کی شرائط پوری کرے گا؟
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ٹیکسٹ کمپریشن کے الگورتھم اس امکان پر کام کرتے ہیں کہ عام تحریر میں چند حروف زیادہ استعمال ہوں گے اور چند ایک بہت کم۔ تو جو زیادہ استعمال ہوتے ہیں انکے لئے آپ بہت مختصر کوڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کمپریسڈ فائل کا سائز کم ہو جاتا ہے۔ لیکن کمپریسڈ فائل کا پرانا والا سٹرکچر پھر بھی قائم رہتا ہے صرف حروف کے کوڈ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کمپریس شدہ فائل میں وہ سٹرکچر قائم رہتا ہے۔ اس کئے اس کو رینڈم نہیں کہا جا سکتا۔ رینڈم ہونے کے لئے اس کے سورس کا رینڈم ہونا ضروری ہوگا۔ :)
 

الف نظامی

لائبریرین
انفارمیشن تھیوری میں اس کے لئے entropy کی ٹرم استعمال ہوتی ہے۔
بہت شکریہ۔

رینڈم ڈیٹا کی انٹراپی زیادہ ہوتی ہے یا کم ؟
زیادہ ہوتی ہے ، کیوں کہ رینڈم ڈیٹا میں ڈس آرڈر زیادہ ہوتا ہے۔

اور بائنری ڈیٹا کے لیے انٹراپی کی زیادہ سے زیادہ ویلیو کیا ہوتی ہے؟
کم سے کم 1 اور زیادہ سے زیادہ 8
 
آخری تدوین:
Top