ٹیکسٹ کمپریشن کے الگورتھم اس امکان پر کام کرتے ہیں کہ عام تحریر میں چند حروف زیادہ استعمال ہوں گے اور چند ایک بہت کم۔ تو جو زیادہ استعمال ہوتے ہیں انکے لئے آپ بہت مختصر کوڈ استعمال کرتے ہیں۔ اس طرح کمپریسڈ فائل کا سائز کم ہو جاتا ہے۔ لیکن کمپریسڈ فائل کا پرانا والا سٹرکچر پھر بھی قائم رہتا ہے صرف حروف کے کوڈ تبدیل ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کمپریس شدہ فائل میں وہ سٹرکچر قائم رہتا ہے۔ اس کئے اس کو رینڈم نہیں کہا جا سکتا۔ رینڈم ہونے کے لئے اس کے سورس کا رینڈم ہونا ضروری ہوگا۔