ریڈیو فضا ۔۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
جی شمشاد بھائی کیا حال ہے آپ کہاں غائب ہو گے تھے میں نے خواب دیکھی تھی کے آپ کا نیٹ خراب ہے کیا سچ میں خراب تھا

جی ہاں واقعی میں میرا نیٹ خراب تھا۔

اصل میں میرے پاس موٹرولا کا داخلی موڈیم تھا جس پر سگنل آنا بند ہو گئے تھے۔ تو ان کو شکایت کی تو انہوں نے خارجی موڈیم بھیجا۔ اس کے آنے میں دو دن لگ گئے، پھر دو دن ان کی ٹیم کو آنے میں لگے جو آ کر اس کو فکس کرتے۔ تو اسطرح چار پانچ دن لگ گئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
شمشاد بھائی یہ ٹھیک نہیں کیا آپ نے میری شکایت لگادی نا آپ نے :(

ارے بھئی بات کرنے کا کوئی بہانہ تو چاہیے تھا ناں۔ اب اگلی دفعہ کال کروں گا تو صفائی دے دوں گی کہ تم نہیں عبد اللہ ریکارڈ کرتا ہے لیکن آج وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے سر کے سینگوں کی طرح غائب ہے۔
 
زین

لائبریرین
اگلی بار میں بھی کال کروں گا اور آپ کی شکایات لگائوں گا

عبداللہ کا ہاتھ ٹوٹا ہے شاید اس لئے نہیں آرہا
 
تعبیر

محفلین
ظاہر ہے اب مجھے کیا معلوم کہ یہ کس کے خواب کی تعبیر ہیں، کم از کم میرے خواب کی تو نہیں۔

اوفو یہ میرا نک ہے میں کسی کی بھی تعبیر شعبیر نہیں ہوں :grin:

میں نے دوبارہ بھی بوچھی کو نہیں سنا :( :( :(
میرے اسپیکرز کے کنکشن بگڑ گیا ہے اس لیے آواز صحیح نہیں آرہی اور آواز بھی سلو ہونے کی وجہ سے میرا بہروں والا حال تھا کہ کہو کچھ تو سنائی کچھ اور دے۔کاش میں لیپ ٹاپ پر ہوتی تو سب ٹھیک سنائی دیتا :(
 
شمشاد

لائبریرین
اچھا مان لیا کہ یہ آپ کا نک ہے لیکن آپ ڈانٹیں تو نہیں ناں۔

ویسے یہ نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ ہے کیا؟
 
تعبیر

محفلین
اچھا مان لیا کہ یہ آپ کا نک ہے لیکن آپ ڈانٹیں تو نہیں ناں۔

ویسے یہ نک رکھنے کی کوئی خاص وجہ ہے کیا؟

ڈانٹا کہاں ہے۔ویسے دانت نکال کر کوئی ڈانٹا ہے کیا

نک کی وجہ یہ ہے کہ میرے خواب کبھی پورے ہی نہیں ہوتے :( اس لیے خود کو بہلانے کو نک تعبیر رکھ لیا :laughing:
 
تیشہ

محفلین
اوفو یہ میرا نک ہے میں کسی کی بھی تعبیر شعبیر نہیں ہوں :grin:

میں نے دوبارہ بھی بوچھی کو نہیں سنا :( :( :(
میرے اسپیکرز کے کنکشن بگڑ گیا ہے اس لیے آواز صحیح نہیں آرہی اور آواز بھی سلو ہونے کی وجہ سے میرا بہروں والا حال تھا کہ کہو کچھ تو سنائی کچھ اور دے۔کاش میں لیپ ٹاپ پر ہوتی تو سب ٹھیک سنائی دیتا :(

میں نے آپکی خاطر دوسری بار کال کی :( آپ نے پھر بھی نا سن پائیں :(
 
شمشاد

لائبریرین
خواب کسی کے بھی پورے نہیں ہوتے۔ آپ ایسے ہی دلبرداشتہ نہ ہوں۔

چھوٹوں کو دانت اندر کر کے ڈانتے ہیں اور بڑوں کو دانت باہر کر کے ڈانتے ہیں۔ مجھے تو یہی سمجھ میں آیا تھا۔
 
خوشی

محفلین
میں بھی نہیں سب پائی راکھی کا سوئمبر لگا ہوا تھا وہ لگا لیتی تھی جب بھی گانا لگتا پھر یاد ہی نہ رہتا کہ ریڈیو لگا ہوا ھے ، سو ایسے مس ہوئی آپ کی کال
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top