ریڈیو ولنٹئیرزکئیرینگ ہینڈز

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

عزیزامین

محفلین
اس منصوبه کی تکمیلی مدت پانچ سال هے
درکار فنڈز کی مدت تین سال هے
اسکے بعد یه منصوبه بطور اداره برائے مخصوص افراد بھی بن سکتا هے اس میں وسعت کی گنجائش هے
کم از کم افراد 15افراد کی معاونت درکار هے
مالی
کم ازکم 800 روپے سالانه کی بنیاد پر
ریڈیو تین حصوں پر مشتمل هو گا
لائیو
آرکائیوز
آن ڈیمانڈ ٹریکس
شروع میں ایک سال
ڈیلی چار گھنٹے یا ایک گھنٹے کی لائیو
ٹرانسمیشن هو گی
جو دن اور رات میں تین مختلف اوقات میں رپیٹ هو گی تاکه زمان و مکان کی قید کے باوجود لسٹنر سن سکیں
مزید هدایات اپ لوڈ هوتی رهیں گی
مزید کتنی مالی مدد ہو گی؟ کس قسم 15 لوگ چاہیں؟
 
جاسمن

لائبریرین
آپ لوگوں نے مزید رہنمائی نہیں فرمائی؟
ایک اهم بات:- یه " سوائے بهرے (‏‎(deafخصوصی لوگوں کے سب خصوصی لوگ مختلف ریڈیو پروگرامز سن سکتے هیں/سنتے هیں. اس لئے اس منصوبه کو نه صرف مختلف هونا چاهیے بلکه کچھ ایسا رنگ هو که وه سب کو چھوڑ کے اسے سننا چاهیں. ..................................اس لئے سب سے پهلے تو اسے "ون مین شو/شهباز شریف شو‎:)‎‏" نهیں هونا چاهیے........
 
مطلب ۔ تو آپ ہی بتایں مختلف کیسے ہو۔ میں تو جی جان لگا رہا ہوں اور یہ میرا پہلا ایسا کام ہے؟
 
جاسمن

لائبریرین
مطلب ۔ تو آپ ہی بتایں مختلف کیسے ہو۔ میں تو جی جان لگا رہا ہوں اور یہ میرا پہلا ایسا کام ہے؟
1۔ جو شخص/اشخاص شروع کر رہے ہیں۔۔۔۔۔وہ مہربانی فرما کر اپنی آواز میں پروگرامز ریکارڈ نہ کروائیں۔
2۔ صرف اور صرف خصوصی لوگوں کو ہی مواقع دیے جائیں کہ وہ خود ہی سارے کام کریں۔
3۔ اس منصوبہ کو فائنینس اور دیگر شروعات کریں ہمارے جیسے عام لوگ اور مائک کے پیچھے بھی خصوصی لوگ ہوں اور آگے بھی وہی۔
4۔ وہی لوگ اپنے لئے اور ہمارے جیسے عام لوگوں کے لئے پروگرامز کی منصوبہ بندی کریں۔
5۔ "ہم خصوصی افراد یہ پروگرام پیش کر رہے ہیں عام لوگوں کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔ٹین ٹین ٹین۔۔۔۔۔"
6۔"میں ایک نابینا نوجوان ہوں۔ میرا نام ا۔ب۔پ۔ ہے۔اور میں اپنے خصوصی بہن بھائیوں کے لئے لایا ہوں ذہنی آزمائش کا پروگرام"ہم جیتیں گے"
 
جاسمن

لائبریرین
زمانہ طالب علمی میں بہت سے مختلف مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا۔ کئی طرح کی سوسائیٹیز میں اہم عہدے ملے۔ جیسا کہ ڈرامیٹک سوسائیٹی کی صدر۔ ریڈیو پہ بہت کام کیا۔نوکری کے بعد ادارہ میں ڈھیروں پروگرامز کرائے۔جب طالبات کو دیکھتی تو دِل چاہتا کہ اِنہیں ہٹا کر خود کرنے لگوں۔(خوش فہمی تھی کہ زیادہ بہتر کر سکوں گی)۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ باوجود شدید خواہش کے چھوٹے سے چھوٹا اور بڑے سے بڑا کام بھی طالبات سے لیتی۔البتہ مواد کی تیاری وغیرہ جیسے کام خود کرتی (کہ ایک اُستاد کو ماں باپ کی طرح کرنا چاہیے۔)۔ غلطیاں کریں گے،مواقع ملیں گے تو ہی سیکھیں گے۔اور اپنے پروگرامز میں سب کچھ خود کیا ہو تو ہم اور ہم سے منسلک لوگ شوق سے سُنتے، دیکھتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
رنگوں کی دُنیا۔۔۔یہ پروگرام ہم پیش کر رہے ہیں اپنے اُن بہن بھائیوں کے لئے جو دِل کی خوبصورت آنکھیں تو رکھتے ہیں لیکن ظاہری آنکھوں سے محروم ہیں۔ اور میں ہوں آپ کا میزبان۔۔۔۔ا۔ب۔پ۔۔۔۔جو آپ جیسا ہی ہے۔۔۔جی ہاں! سامعین! ایک حادثے نے مجھ سے دو آنکھیں لے کے میرے اندر دانائی اور بہادری کے سینکڑوں قمقمے روشن کر دیے۔۔۔۔۔آئیے پروگرام شروع کرتے ہیں۔۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اب کچھ رائے و تنقید ہو تو صلح و مشورے سے بات آگے چلے۔۔۔۔۔@محمد احمد۔۔۔یہ ٹیگیانے کا عمل نہیں ہو پا رہا۔۔۔۔
 
عزیزامین

محفلین
1۔ جو شخص/اشخاص شروع کر رہے ہیں۔۔۔۔۔وہ مہربانی فرما کر اپنی آواز میں پروگرامز ریکارڈ نہ کروائیں۔
2۔ صرف اور صرف خصوصی لوگوں کو ہی مواقع دیے جائیں کہ وہ خود ہی سارے کام کریں۔
3۔ اس منصوبہ کو فائنینس اور دیگر شروعات کریں ہمارے جیسے عام لوگ اور مائک کے پیچھے بھی خصوصی لوگ ہوں اور آگے بھی وہی۔
4۔ وہی لوگ اپنے لئے اور ہمارے جیسے عام لوگوں کے لئے پروگرامز کی منصوبہ بندی کریں۔
5۔ "ہم خصوصی افراد یہ پروگرام پیش کر رہے ہیں عام لوگوں کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔ٹین ٹین ٹین۔۔۔۔۔"
6۔"میں ایک نابینا نوجوان ہوں۔ میرا نام ا۔ب۔پ۔ ہے۔اور میں اپنے خصوصی بہن بھائیوں کے لئے لایا ہوں ذہنی آزمائش کا پروگرام"ہم جیتیں گے"
آپ کی تجویز پر غور ہو رہا چونکہ یہ آئیڈیا نیا ہے شروع میں ٹیم کی کچھ کمی ے مستقبل قریب میں کافی سپیشل دوست ملنے کی امید انشا اللہ جلد ایک نئے آر جے کو متعارف کرایا جائے گا جو کے سنگر اور آر جے ہوں گے ،ایک بات میں نہیں سمجھا اس میں نارمل لوگ نہ ہوں کیوں کہ آپسی محبت کو فروغ ہی تو دینا چا رہا ہوں تو میں رضا صاحب کی خدمات کوخراج تحسین اس کارواں کا اہم ستون سمجھتے ہوئے انکو برقرار رکھوں انکو چھوڑنا نا ممکن ہے۔ اگر نارمل افراد کو نہ شامل کیا گیا تو وہ سپیشل لوگوں کے مسائل نہیں سمجھیں گے ۔
 
عزیزامین

محفلین
1۔ جو شخص/اشخاص شروع کر رہے ہیں۔۔۔۔۔وہ مہربانی فرما کر اپنی آواز میں پروگرامز ریکارڈ نہ کروائیں۔
2۔ صرف اور صرف خصوصی لوگوں کو ہی مواقع دیے جائیں کہ وہ خود ہی سارے کام کریں۔
3۔ اس منصوبہ کو فائنینس اور دیگر شروعات کریں ہمارے جیسے عام لوگ اور مائک کے پیچھے بھی خصوصی لوگ ہوں اور آگے بھی وہی۔
4۔ وہی لوگ اپنے لئے اور ہمارے جیسے عام لوگوں کے لئے پروگرامز کی منصوبہ بندی کریں۔
5۔ "ہم خصوصی افراد یہ پروگرام پیش کر رہے ہیں عام لوگوں کے لئے۔۔۔۔۔۔۔۔ٹین ٹین ٹین۔۔۔۔۔"
6۔"میں ایک نابینا نوجوان ہوں۔ میرا نام ا۔ب۔پ۔ ہے۔اور میں اپنے خصوصی بہن بھائیوں کے لئے لایا ہوں ذہنی آزمائش کا پروگرام"ہم جیتیں گے"
اور میں نارمل پرسنز کو بھی ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں کیوں کہ میرے خیال میں پاکستان کے زیادہ لوگوں میں اس ذمے داری کا احساس نہیں جو نارمل ہیں میری یہ خواہش ہے کے لوگوں میں یہ شعور اجاگر ہو اسی لیے میں بلا تفریق ہر کسی کو شامل کروں گا تاکہ یہ نہ ہو۔ پتہ چلا اب زیادتی نارمل لوگوں سے ہورہی ہے۔
 
عزیزامین

محفلین
اور اگر میں نے سپیشل پرسن کی الگ ڈیڑھ انچ کی دنیا قائم کر دی تو یہ بھی غلط بات ہو گئی، دونوں ہی ایسی معاشرے کا حصہ ہیں تو اکٹھے کام کرنے میں کیا مسئلہ ہے
 
عزیزامین

محفلین
ایک اهم بات:- یه " سوائے بهرے (‏‎(deafخصوصی لوگوں کے سب خصوصی لوگ مختلف ریڈیو پروگرامز سن سکتے هیں/سنتے هیں. اس لئے اس منصوبه کو نه صرف مختلف هونا چاهیے بلکه کچھ ایسا رنگ هو که وه سب کو چھوڑ کے اسے سننا چاهیں. ..................................اس لئے سب سے پهلے تو اسے "ون مین شو/شهباز شریف شو‎:)‎‏" نهیں هونا چاهیے........
بہرے لوگوں کے مسائل کے بارے میں بات تو کی جاسکتی ہے ہو سکتا ہے کچھ بہتر ہو سکے؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top