محمد شمیل قریشی
محفلین
آر ایس ایس ریڈر دراصل ایک ایسا سوفٹ ویر ہے جو کسی ویب سائیٹ پر لکھی جانے والی تحریروں کو پڑھنے کا ایک اور طریقہ مہیا کرتا ہے ۔ یہ طریقہ ویب سائیٹ کو کھول کر پڑھنے کی نسبت بے انتہا آسان ہے ۔ آر ایس ایس ریڈر آپ کے بتلائے ہوئے وقت پر ان ویب سائیٹ کو چیک کرتا ہے ۔ اور اگر وہاں پر کوئی نئی تحریر آئی ہو تو وہ آپ کو اس کے بارے میں مطلع کرتا ہے اور مطلقہ سائیٹ سے مضامین کے الفاظ نچوڑ کر آپ کے سامنے پیش کرتا ہے اور آپ کو اس سائیٹ پر جانا نہیں پڑھتا ۔ اس سے ہمیں یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ہمیں سائٹ پر لکھی جانے والی تحریروں کو پڑھنے کے لیے سائیٹ کے مختلف صفحات کو کھولنا نہیں پڑتا اور ہم با آسانی ایک ہی پروگرام کے ذریعے ایک ہی سائٹ کے انگنت مضامین پڑھ سکتے ہیں ۔ ایسی طرح ہم دوسری سائٹس کے ساتھ ایسا کر سکتے ہیں ۔ آر ایس ایس ریڈر میں صرف ویب سائٹ کے الفاظ منتقل ہوتے ہیں ۔ آر ایس ایس ویب سائیٹ کے گرافکس نہیں نچوڑتا ۔ ایسی لیے آر ایس ایس ریڈر بہت تیزی سے آپ کی پسندیدہ ویب سائٹ کے الفاظ سائٹ سے نچوڑ کر آپ کے سامنے پیش کرتا ہے ۔ آر ایس ایس ریڈر ہماری اس محفل کے لیے بہت ضروری ہے ۔ کیونکہ ایک ہی وقت میں محفل کی لا تعداد ڈوروں ( تھریڈز ) میں پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔ ان پیغامات کو یک مشت نظر سے گزارنا اتنا بھی آسان نہیں ۔یہ عمل ان ممبران کے لے اور زیادہ مشکل ہو جاتا ہے جو پاکستان میں مقیم ہیں اور ڈائل اپ سروسز استعمال کرتے ہیں ۔
جس طرح ویب سائٹ کو کھولنے کے لیے اس کا ایڈریس چاہے ۔ بالکل ایسی طرح کیسی بھی سائٹ کو آر ایس ایس ریڈر میں کھولنے کے لیے ایک مخصوص ایڈریس چاہیے ۔ یاد رکھیے ہماری اس ہر دل عزیز محفل کا ایڈریس جو صرف آر ایس ایس ریڈر میں استعمال کے لیے مفید ہے ۔ مندرجہ ذیل ہے ۔ اس ایڈ ریس کو عرف عام میں آر ایس ایس فیڈ بھی کہتے ہیں ۔ تو ہماری محفل کی آر ایس ایس فیڈ کا ایڈریس درجہ ذیل ہے ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/rss.php
اس مضمون میں ، میں آپ کو اپنے پسندیدہ ایک مفت آر ایس ایس ریڈر پر محفل کو ایڈ کرنے کا طریقہ سکھانا چاہتا ہوں ۔ اس آر ایس ایس ریڈر کا نام ہے ۔
GreatNews: The Intelligent RSS Reader
سب سے پہلے تو اس مفت آر ایس ایس ریڈر کو نیچے دیے گئے پتہ سے Download کیجیے ۔
http://www.curiostudio.com/index.html
اب آپ اس آر ایس ایس ریڈر کو اپنے کمپیوٹر پر انسٹال کیجیے ۔ اس سلسلے میں یہ بات ذہن میں رکھیے کہ یہ آر ایس ایس ریڈر صرف وینڈوز ایکس پی پر ہی کام کرتا ہے ۔ وینڈوز ایس پی سے پہلے والے وینڈوز کے ورژن کے لیے یہ ناموزوں ہے ۔
اب آپ گریٹ نیوز آر ایس ایس ریڈر کا پروگرام Open کریں ۔
اب آپ نیچے دی گئی تصور میں بتائے گے طریقے کے مطابق Feed کو Click کریں ۔
آپ جوں ہی Feed کو کلک کریں گے تو نیچے دی گی تصور کی طرح کا ایک Dialog box نمودار ہو گا ۔
اب آپ اوپر دئیے گئے اردو محفل کے آر ایس ایس فیڈ کو نیچے تصویر میں دکھلائی گی جگہ پر Past کریں جہاں پر FeedURL لکھا ہے اور Next کا بٹن دبائیں ۔
آپ جوں ہی Next کا بٹن دبائیں گے تو مندرجہ ذیل Dialog box آپ کے سامنے ہو گا۔
ماشاءاللہ ، آپ کے آر ایس ایس ریڈر نے کامیابی سے اردو محفل کی Feed کو پہچان لیا ہے ۔
اب آپ دوبارہ Next کا بٹن دبائیے ۔ تو Group نامی Dialog box نمودار ہو گا ۔
آپ یہاں پر موجود New Group والے بٹن کو Click کریں ۔ اور نمودار ہونے والے Dialog box میں یہ الفاظ لکھیے ۔ اور OK کا بٹن دبائیے ۔
اور آپ جیسے ہی OK کا بٹن دبائیں گے تو آپ کے سامنے مندرجہ ذیل Dialog box ہو گا ۔
آپ Finish کا بٹن دبا دیں ۔
مبارک ہو ۔ آپ کے آر ایس ایس ریڈر میں اردو محفل کی Feed Add ہو گئی ہے ۔ لیکن بہتر ہو گا کہ آپ اس محفل فورم کی Properties میں جا کر کچھ تبدیلیاں کریں جو یہ ہیں ۔
یہ تبدیلیاں اس طریقے سے کی جا سکتی ہیں ۔ سب سے پہلے اپنے آر ایس ایس ریڈر کے بائيں جانب پائي جانے والی List میں سے اردو محفل کو ڈھونڈ کر اس کو High Light کریں ۔ Mouse وہیں پے رکھتے ہوئے آپ ماوس کا Left mouse button کلک کریں ۔ نیچے دیا گیا Dialog box آپ کے سامنے ہو گا ۔
اب آپ یہاں پر موجود Properties والے بٹن کو کلک کریں ۔
آپ Channel Properties کی setting میں جائیے ۔ اور اس Channel Properties کے setting والے Dialog box میں جا کر آپ نیچے دئیے گے طریقے کے مطابق تبدیلیاں کر لیں ۔
مندرجہ ذیل تبدیلیں کے بعد آپ OK کا بٹن دبا دیں ۔
یہ تو پہلی دفعہ استعمال کرنے کے لیے اقدامات تھے ۔ آپ جیسے جیسے اس سافٹ ویر کو استعمال کرتے جائیں گے ، آپ کو اس سافٹویو کے مزید فوائد اور خصوصیات کا علم ہوتا جائے گا ۔ اس آر ایس ایس ریڈر کو تیار کرنے والی کمپنی گاہے بگاہے اس سافٹ ویر کے نئے ورژن نکالتی رہتی ہے ۔ جب بھی کوئي نیا ورژن سامنے آئے ، آپ اس کو ضرور Update کریں ۔ نیا ورژن انسٹال کرنے کے لیے آپ کو پرانا ورژن ان انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نیا ورژن خود کار طریقے سے پرانے ورژن کر Replace کر لیتا ہے اور آپ کی پرانی Settings ویسی کی ویسی ہی رہتی ہیں ۔اپ کو چاہیے کہ ہر مہینے نیچے دیے گے طریقہ کے مطابق نئے ورژن کی آمد کو چیک کرتے رہا کریں۔ ویسے یہ سافٹ ویر خود سے بھی نئے آنے والے ورژن پر خود کار طریقے سے نظر رکھتا ہے ۔
بہت خوبیوں کے ساتھ ساتھ اس سافٹویر میں یہ بھی خوبی ہے کہ آپ کے بتائے ہوئے وقت پر ایک پاپ اپ وینڈو اوپن ہوتی ہے اور آپ کو آگاہ کرتی ہے کہ آپ کے پسندیدہ چینل میں یہ نئے پیغامات آئے ہیں ۔
یہ پاپ اپ وینڈو دیکھا رہی ہے کہ اردو محفل میں یہ پیغامات آئے ہیں ۔ آپ جس پیغام کو کلک کریں گے تو وہ اوپن ہو جائے گا ۔
اگر آپ چاہیں تو پوری محفل کے پیغامات ایک ساتھ دیکھ سکتے ہیں ۔