تعارف زاہد لطیف

زیدی

محفلین
السلام علیکم۔ میرا نام زاہد لطیف ہے۔ زیدی زاہدی کی بگڑی ہوئی شکل ہے جو بچپن سے چلی آئی ہے۔ سرگودھا کے مضافات میں ایک دیہات میں رہائش پذیر ہوں۔ تعلیم بی اے ہے اور ایک کتابوں کی دکان میں کام کرتا ہوں۔ سیکھنے کی جستجو میں ہوں اور خدا کے حضور اس سلسلے میں دعا گو ہوں اور راہ راست کی تلاش میں ہوں۔
والسلام
 
محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید زاہد صاحب!

زاہد سے زیدی ہو جانا بہت دلچسپ بات ہے۔

کتابوں کی دوکان سے روزانہ اچھی اچھی باتیں پڑھ کر ہمیں بتایا کریں۔ :)
 
زیدی

محفلین
خوش آمدید زاہد صاحب!

زاہد سے زیدی ہو جانا بہت دلچسپ بات ہے۔

کتابوں کی دوکان سے روزانہ اچھی اچھی باتیں پڑھ کر ہمیں بتایا کریں۔ :)
ہمارے ہاں دیہات میں ناموں کا بگڑنا ایک معمول ہے اور یہ سلسلہ بچپن سے ہی چلتا ہے۔
لفظ اچھی کی کوئی یونیورسل تعریف بھی کر دیجیے جہاں تک میرا محدود علم ہے اس کے مطابق اچھی باتیں ہر شخص کے مزاج کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ہاں دیہات میں ناموں کا بگڑنا ایک معمول ہے اور یہ سلسلہ بچپن سے ہی چلتا ہے۔
یہ تو ہے۔ :)
لفظ اچھی کی کوئی یونیورسل تعریف بھی کر دیجیے جہاں تک میرا محدود علم ہے اس کے مطابق اچھی باتیں ہر شخص کے مزاج کے مطابق بدلتی رہتی ہیں۔

اچھی کی کائناتی تعریف کو فی الحال موقوف کیے دیتے ہیں۔ آپ صرف وہ باتیں شامل کیجے گا جو آپ کو اچھی لگیں۔ :)

ہمیں اچھی نہ لگیں تو آپ کو مطلع فرما دیں گے۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
دکان سرگودھا شہر میں ہے اور خالو کی ہے۔ ان کے ہاں ماہواری پہ ہوں۔ اس سے پہلے لاہور میں ایک دکان پہ تھا۔ خالو علیل تھے تو انہوں نے بلا لیا۔
آپ نئے نئے ہیں اس لئے میں تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہوں مگر ہو نہیں پارہا. کیا کروں آپ ہی بتا دیجیے
 
زیدی

محفلین
آپ نئے نئے ہیں اس لئے میں تبصرہ کرنے سے گریز کررہا ہوں مگر ہو نہیں پارہا. کیا کروں آپ ہی بتا دیجیے
مجھ سے اگر کوئی کوتاہی ہو گئی ہے یا میں ماحول کو سمجھ نہیں پا رہا اور آپ نیک نیتی سے صلاح دینا چاہتے ہیں تو اس کا بہترین طریقہ (جتنا مجھے علم ہے) پرائیویٹ میسیجنگ ہے۔ مجھے امید ہے میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا۔
 
Top