زبردست کھانا

x boy

محفلین
  • اجزاء
  • گول گپے کے لئے:
  • سوجی ایک کپ
  • میدہ آدھا کپ
  • ماش کی دال کا آٹا دو کھانے کے چمچ
  • کلب سوڈا گوندھنے کے لیے
  • تیل ڈیپ فرائی کے لیے
  • فلنگ کے لئے:
  • (آلو ایک کپ (اُبلے ہوئے
  • بوندی دو کپ
  • کھٹے پانی کے لئے:
  • پودینہ کے پتے آدھا گٹھی
  • ہری مرچ تین عدد
  • پانی ایک لیٹر
  • اِملی کا گودا آدھا کپ
  • (دھنیا ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  • (زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
  • (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • (ادرک دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی
  • لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
    1. کھٹے پانی کے لئے: بلینڈر میں پودینہ کے پتے، ہری مرچ اور کٹی ادرک ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔



    2. اب اس پیسٹ کو پانی میں شامل کر دیں۔



    3. ساتھ ہی اِملی کا گودا، بھنا اور پسا دھنیا، بھنا اور پسا زیرہ، پسی لال مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔



    4. اس کے بعد کھٹے پانی کو چھان کر فریج میں ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔



    5. گول گپے کے لیے:ایک پیالے میں سوجی، میدہ اور ماش کی دال کا آٹا مکس کریں۔



    6. پھر اسے حسبِ ضرورت کلب سوڈا ڈال کر گوندھ لیں۔



    7. آٹے کو تیس منٹ کے لیے رکھ دیں، پھر اسے دوبارہ گوندھیں۔



    8. اب ہتھیلی پر تھوڑی سی چکنائی لگا کر چھوٹے پیڑے بنائیں۔



    9. ہر پیڑے کو چھوٹی پوری کی شکل میں بیل لیں اور گیلے کپڑے کے درمیان میں دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔



    10. آخر میں اسے گرم تیل میں ہلکی آنچ پر فرائی کریں کہ پھولنے لگیں۔



    11. پھر آنچ تیز کرکے کرسپی ہو جانے تک فرائی کریں۔



    12. پیش کرنے کے لیے: انگوٹھے کی مدد سے ایک گول گپے میں سوراخ کریں۔



    13. اس میں اُبلے آلو اور پانی میں دس منٹ بھیگی ہوئی بوندی بھریں۔



    14. اگر پسند ہو تو اِملی کی چٹنی بھی ڈالیں۔



    15. آخر میں ٹھنڈے کھٹے پانی کے ساتھ پیش کریں۔


    بشکریہ: کھانا پکانا
 

x boy

محفلین
199205xcitefun-panipuri-fs.jpg
panipuri019.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
یہ مرغی کو چاول کھلا کر کیسے پکاتے ہیں؟
اس میں کیا مشکل ہے۔

پہلے چاول پکا کر مرغی کھلاؤ، کچے بھی کھلا سکتے ہیں، لیکن کچے چاول دیر میں ہضم ہوتے ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ چاول پکا کر مرغی کو کھلائیں۔ پھر انتظار کرو کہ چاول ہضم ہو جائیں۔ اس کے بعد مرغی کو ذبح کروا کے پکا لو۔
 

تلمیذ

لائبریرین
تلمیذ بھائی حمص سفید چنوں کو پیس کر بناتے ہیں۔ اس کی ترکیب کسی سے پوچھ کر لکھوں گا۔
شکریہ، یہ تو پتہ تھا اور کئی سال قبل ایک خلیجی ملک قیام کے دوران کئی مرتبہ کھانے کا اتفاق بھی ہوا تھا (یہ سب سے سستی ڈِش تھی)۔ چونکہ یہ یہاں پر عام دستیاب نہیں، اس لئے اسے خود بنانے کا شوق چُرایا ہے چنانچہ اسے تیار کرنے کی 'سکے بند ' ترکیب کے لئے آپ سے گذارش کی تھی۔
 

x boy

محفلین
حمص بالتحینہ بنانا تو الٹے ہاتھ کا کام ہے
چنے کے ڈبے (کین فوڈ) ملتے ہیں
تحینہ بھی 200 گرام ، 400 گرام ، 800 گرام کے مل جاتے ہیں
کریم چیز بھی 100 گرام کے کین مل جاتے ہیں
اولف آئل بھی بھی جاتے ہیں
گارنیش کرنے کے لئے سومق بھی مل جاتے ہیں
غرض کے ہر چیز حمص بالتحینہ بنانے کے سوپر مارکیٹ میں مل جاتے ہیں
tahina.jpg
healthy-snack-spicy-roasted-chickpeas-can.jpg


olive-oil-bottle-alex-ex2.jpg

Sumac.jpg
Philadelphia_cream_cheese.JPG
 

تلمیذ

لائبریرین
تصویر نمبر ۴ میں کیا یہ سرخ مِرچیں ہیں؟ جنہیں یہاں پر 'دادڑ' مرچیں کہا جاتا ہے۔
یا کہ کوئی اور چیز ہے۔
 

یونس

محفلین
حمص بالتحینہ بنانا تو الٹے ہاتھ کا کام ہے
چنے کے ڈبے (کین فوڈ) ملتے ہیں
تحینہ بھی 200 گرام ، 400 گرام ، 800 گرام کے مل جاتے ہیں
کریم چیز بھی 100 گرام کے کین مل جاتے ہیں
اولف آئل بھی بھی جاتے ہیں
گارنیش کرنے کے لئے سومق بھی مل جاتے ہیں
غرض کے ہر چیز حمص بالتحینہ بنانے کے سوپر مارکیٹ میں مل جاتے ہیں
tahina.jpg
healthy-snack-spicy-roasted-chickpeas-can.jpg


olive-oil-bottle-alex-ex2.jpg

Sumac.jpg
Philadelphia_cream_cheese.JPG
اب ترکیب بھی بتا دیں۔ یا پھر ان چیزوں کو مکس کر لیں اور ۔ ۔ ۔ بس !
 

x boy

محفلین
میں تو الحمدللہ
دعوت کا بچا کھانا پھچلے تین دن سے کھارہا ہوں۔
جس میں کراچی بریانی گھر میں پکائی گئی، نہاری گھر میں پکائی گئی، مٹن قورمہ گھر میں پکائی گئی، چکن شیش کباب گھر کی بنی ہوئی، چکڑ چھولے گھر میں تیار کی گئی، قیمہ نان شارجہ پاکستانی بازار میں ایک تندور والا ہے وہ بناتا ہے، شیرمال اس کا، افغانی نان ، میٹھے میں اسپیشل کھیراور چائنہ گراس وتھ المنڈ انڈ روس سیرپ وغیرہ قریبا 45 لوگوں کی دعوت کی گئی تھی۔
 
Top