زراعت۔ فرق بتایں

عزیزامین

محفلین
مسٹرڈ اور کنولا میں فرق بتایں میرے خیال سے یہ الگ ہیں جبکہ گوگل امیج پر انکی تصویر ایک جیسی ہی ہے ۔ میرا زاتی خیال یہ ہے کہ یہ دونوں الگ الگ ہیں آپکی رائے کیا ہے بتایں باحوالہ مکمل ثبوت کے ساتھ شکریہ
 

بلال

محفلین
سرسوں اور کنولا کا پودا دیکھنے میں ایک جیسا ہوتا ہے ایک ہی موسم میں ہوتے ہیں۔دراصل کنولا سرسوں کی ایک قسم ہے۔ جیسے گندم یا چاول کی بہت ساری قسمیں ہیں لیکن ہوتے سب گندم اور چاول ہی ہیں اسی طرح کنولا سرسوں کی ایک قسم کا نام ہے۔ کسان کی زبان میں عام قسمیں سرسوں، گوبھی سرسوں، میٹھی سرسوں وغیرہ ہیں۔ عام طور پر کنولا کو میٹھی سرسوں کے نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔ ویسے کئی علاقوں میں کنولا کو گوبھی سرسوں بھی کہا جاتا ہے۔ مزے کی بات ہے کنولا میں مزید کئی قسمیں ہوتی ہے۔ لیکن مجھے اس کی مزید تفصیل نہیں پتہ۔ شائد سیزن کنولا آئل کی ویب سائیٹ پر آپ کو اس بارے میں معلومات مل جائیں کیونکہ ایک بار انہوں نے کنولا کی کاشت کے لئے ایک بھر پور مہم چلائی تھی۔ باقی آپ سیزن کنولا آئل کی ویب سائیٹ گوگل سے تلاش کر لیں تو بہتر ہو گا۔
 

بلال

محفلین
شکریہ بلال، اور یہ اپنے نام کی خطاطی بھی خوبصورت ہے!

یہ سب راسخ کشمیری بھائی کی مہربانی ہے۔ میرے بلاگ کے ہیڈر کی خطاطی بھی راسخ کشمیری بھائی سے حاصل کی تھی۔

اور مسٹرڈ پر آپ نے روشنی ڈالی ہی نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جناب مسئلہ یہ ہے کہ مجھے انگریزی نہیں آتی بلکہ ٹوٹی پھوٹی اردو میں‌بھی مشکل سے بات کرتا ہوں۔ باقی جہاں تک مجھے پتہ ہے مسٹرڈ سرسوں کو ہی کہتے ہیں۔
 

بلال

محفلین
پھر رائی کس کو کہتے ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟

عزیز امین بھائی ہمیں تو یہی معلوم تھا کہ مسٹرڈ سرسوں کو کہا جاتا ہے۔ آج جب رائی کی انگریزی دیکھی تو پتہ چلا کہ اسے بھی مسٹرڈ کہا جاتا ہے۔ اب مجھے اس رائی کا کچھ نہیں پتہ۔۔۔ ہو سکتا ہے کوئی اور دوست اس معاملے میں راہنمائی کر سکے۔
ویسے امید ہے اب یہاں "رائی" کا پہاڑ بننے والا ہے اس لئے میں تو سرسوں کے بیج کا انتظام کرنے چلا کیونکہ سوچ رہا ہوں "اب کے بار ستمبر میں" سرسوں کاشت کر ہی لوں۔ قوی امید ہے کافی فائدہ ہو گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کا دشمن ہے کیا کمپیوٹر؟ آپ خود کیوں نہیں لے لیتے؟

آپ خود اس سے رہنمائی حاصل کریں اور ہمیں بھی بتائیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ نے کیا لکھ کر تلاش کیا جو نہیں ملا؟

الفاظ کو بدل کر تلاش کرنے کی کوشش کریں۔
 
Top