سرسوں اور کنولا کا پودا دیکھنے میں ایک جیسا ہوتا ہے ایک ہی موسم میں ہوتے ہیں۔دراصل کنولا سرسوں کی ایک قسم ہے۔ جیسے گندم یا چاول کی بہت ساری قسمیں ہیں لیکن ہوتے سب گندم اور چاول ہی ہیں اسی طرح کنولا سرسوں کی ایک قسم کا نام ہے۔ کسان کی زبان میں عام قسمیں سرسوں، گوبھی سرسوں، میٹھی سرسوں وغیرہ ہیں۔ عام طور پر کنولا کو میٹھی سرسوں کے نام سے ہی یاد کیا جاتا ہے۔ ویسے کئی علاقوں میں کنولا کو گوبھی سرسوں بھی کہا جاتا ہے۔ مزے کی بات ہے کنولا میں مزید کئی قسمیں ہوتی ہے۔ لیکن مجھے اس کی مزید تفصیل نہیں پتہ۔ شائد سیزن کنولا آئل کی ویب سائیٹ پر آپ کو اس بارے میں معلومات مل جائیں کیونکہ ایک بار انہوں نے کنولا کی کاشت کے لئے ایک بھر پور مہم چلائی تھی۔ باقی آپ سیزن کنولا آئل کی ویب سائیٹ گوگل سے تلاش کر لیں تو بہتر ہو گا۔