زرداری: بینظیر کا قاتل؟!

arifkarim

معطل
بعض خفیہ ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بینظیر کے قتل میں زرداری کا ہاتھ ہے!

اور بینظیر کی وصیت بھی اس نے خود گھڑی ہے! آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ :rolleyes:
 
ظفری

لائبریرین
بعض خفیہ ذرائع نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بینظیر کے قتل میں زرداری کا ہاتھ ہے!

اور بینظیر کی وصیت بھی اس نے خود گھڑی ہے! آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟ :rolleyes:
یار ۔۔۔ آپ کی اکثر باتیں اسی طرح کی بے سروپا ہوتیں ہیں ۔ کوئی بات کیا کرو تو باقاعدہ دلائل اور ثبوت کیساتھ پیش کیا کرو ۔
 
ساجداقبال

محفلین
خفیہ ذرائع ہیں ناں۔۔۔۔ :rolleyes:
اسطرح کی باتیں تو پرویز الٰہی ہی کر سکتے ہیں۔ ویسے وجہ نہیں بتائی خفیہ ذرائع نے؟ دوسری شادی۔۔سوکن ووکن کا چکر تو نہیں؟ ;)
 
arifkarim

معطل
یار ۔۔۔ آپ کی اکثر باتیں اسی طرح کی بے سروپا ہوتیں ہیں ۔ کوئی بات کیا کرو تو باقاعدہ دلائل اور ثبوت کیساتھ پیش کیا کرو ۔

یہ میری بات نہیں، یہ باتیں مجھے سندھ کے ہی لوگوں سے پتہ چلی ہیں۔ اور دلائل؟ وہ تو حکومت کے پاس بھی نہیں ہیں! سب ہی جھوٹ بولتے پھرتے ہیں۔ اب آپ ہی بتائیے بینیظیر کے بعد پیپلز پارٹی کی اصل قیادت کون کرے گا؟ کاغذوں میں تو اسکے بیٹے کا نام ہے اور حقیقت میں ۔ ۔ ۔
 
دیکھیں، اس وقت جو منظرنامہ ہے اسی سے ایسے شکوک و شبہات لاحق ہورہے ہیں۔
بے نظیر کے مرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اس وقت آصف زرداری کو ہوا ہے کہ پارٹی بھی ہاتھ میں آگئی اور جائیداد وغیرہ بھی۔ حالآنکہ دیکھا جائے تو بھٹو ہاؤس پر آصف زرداری کا کون سا حق ہے؟
دوسری بات، آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ وجہ؟ کہا گیا کہ اس سے عظیم لیڈر کی توہین ہوتی۔
تیسری بات، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر کی حفاظت پر اس کے وہ گارڈز تھے جو کہ جیل میں آصف زرداری کے ساتھی تھے۔
چوتھی بات، بے نظیر کی وصیت ظاہر نہیں کی گئی ہے بلکہ دعویٰ ہے کہ صرف مجلسِ عاملہ کے اراکین کو دکھائی گئی۔

موضوع سے ہٹ کر ایک پانچویں بات بھی حیران کن رہی کہ بے نظیر کا آخری دیدار نہیں کرایا گیا۔

خیر، یہ تو صرف شبہات ہی ہیں، وقت آنے پر حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی ان شاء اللہ
 
سارہ خان

محفلین
بے نظیر کے مرنے سے سب سے زیادہ نقصان ہی آصف زرداری کا ہوا ہے ۔۔۔۔ پارٹی اس کے ہاتھ میں تب تک تھی جب تک بے نظیر کی زندگی تھی ۔۔ اصف زرداری کی وجہ سے بے نظیر کی حکومت گئی تھی پی پی پی کے میمبران اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔۔ بے نظیر کی موت کے بعد بہت سے میمبران اصل سیاسی وارث ذوالفقار جونیئر اور فاطمہ بھٹو کو سمجھتے ہیں ۔۔ کچھ بعید نہیں کہ وہ پی پی چھوڑ کر شہید بھٹو میں شامل ہو جائیں ۔۔ اس صورت حال میں آصف زرداری کے لئے پارٹی کو منظم رکھنا آسان نہیں ہوگا ۔۔
جہاں تک پوسٹ مارٹم کی بات ہے تو کیا پوسٹ مارٹم کی فارمیلٹی پوری ہوجانے سے بے نظیر کے قتل کے اصل حقائق سامنے آجاتے ؟۔۔
بے نظیر کی جگہ کوئی مرد سیاسی لیڈر ہوتا تو اس کا آخری دیدار ضرور کروایا جاتا ۔۔۔

میرے خیال میں بے نظیر کا قتل ان بیرونی سازشی طاقتوں کا کارنامہ ہے جو چاہتی ہیں کہ پاکستان جمہوری طور پر کبھی مستحکم نہ ہو اور یہاں فوج کی ہی حکومت رہے ۔۔
پاکستان بننے سے لے کر اب تک بیرونی سازشوں کا شکار رہتا آیا ہے ۔۔۔ لیکن ایٹمی طاقت حاصل کر لینے کے بعد بہت منظم طریقے مختلف ہتھکنڈوں سے پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا بنانے کی کوششیں کی گئیں ہیں ۔۔ جن میں جہادی تنطیموں کو فروغ کے زریعے ملک کے اندر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا ۔۔ سر فہرست ہے ۔۔
بے نظیر کے قتل کے پیچھے بھی یہی قوتیں ہیں جو عوام کے اندر فوج کے خلاف مزید بغاوت پیدا کر کے ۔۔ تخریبی انقلاب کے زریعے ۔۔ پاکستان کو مزید تباہ کرنے کے گھناؤنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہونا چاہتی ہیں ۔۔۔
یہ میری زاتی رائے ہے کسی کا اس سے ہم خیال ہونا ضروری نہیں ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
ہر قسم کی افواہیں گشت کریں گی، ہر کوئی اپنے مطلب کے لیے کچھ بھی کہے گا اور کہے گا کہ یہی سچ ہے۔
 
مغزل

محفلین
سارہ صاحبہ میں آپ کے خیالات سے متفق ہوں۔۔ شکریہ ۔۔۔ ویسے آپ کی نثر بہت اچھی ہے۔۔
 
arifkarim

معطل
دیکھیں، اس وقت جو منظرنامہ ہے اسی سے ایسے شکوک و شبہات لاحق ہورہے ہیں۔
بے نظیر کے مرنے کا سب سے زیادہ فائدہ اس وقت آصف زرداری کو ہوا ہے کہ پارٹی بھی ہاتھ میں آگئی اور جائیداد وغیرہ بھی۔ حالآنکہ دیکھا جائے تو بھٹو ہاؤس پر آصف زرداری کا کون سا حق ہے؟
دوسری بات، آصف زرداری نے بے نظیر بھٹو کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا۔ وجہ؟ کہا گیا کہ اس سے عظیم لیڈر کی توہین ہوتی۔
تیسری بات، آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بے نظیر کی حفاظت پر اس کے وہ گارڈز تھے جو کہ جیل میں آصف زرداری کے ساتھی تھے۔
چوتھی بات، بے نظیر کی وصیت ظاہر نہیں کی گئی ہے بلکہ دعویٰ ہے کہ صرف مجلسِ عاملہ کے اراکین کو دکھائی گئی۔

موضوع سے ہٹ کر ایک پانچویں بات بھی حیران کن رہی کہ بے نظیر کا آخری دیدار نہیں کرایا گیا۔

خیر، یہ تو صرف شبہات ہی ہیں، وقت آنے پر حقیقت بھی عیاں ہوجائے گی ان شاء اللہ

آپ اتنی باتیں جانتے ہیں اور اس کے باوجود شبع میں ہیں! کیا یہ سب کچھ زرداری کے حق میں نہیں جاتا؟
 
arifkarim

معطل
بے نظیر کے مرنے سے سب سے زیادہ نقصان ہی آصف زرداری کا ہوا ہے ۔۔۔۔ پارٹی اس کے ہاتھ میں تب تک تھی جب تک بے نظیر کی زندگی تھی ۔۔ اصف زرداری کی وجہ سے بے نظیر کی حکومت گئی تھی پی پی پی کے میمبران اس بات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ۔۔ بے نظیر کی موت کے بعد بہت سے میمبران اصل سیاسی وارث ذوالفقار جونیئر اور فاطمہ بھٹو کو سمجھتے ہیں ۔۔ کچھ بعید نہیں کہ وہ پی پی چھوڑ کر شہید بھٹو میں شامل ہو جائیں ۔۔ اس صورت حال میں آصف زرداری کے لئے پارٹی کو منظم رکھنا آسان نہیں ہوگا ۔۔
جہاں تک پوسٹ مارٹم کی بات ہے تو کیا پوسٹ مارٹم کی فارمیلٹی پوری ہوجانے سے بے نظیر کے قتل کے اصل حقائق سامنے آجاتے ؟۔۔
بے نظیر کی جگہ کوئی مرد سیاسی لیڈر ہوتا تو اس کا آخری دیدار ضرور کروایا جاتا ۔۔۔

میرے خیال میں بے نظیر کا قتل ان بیرونی سازشی طاقتوں کا کارنامہ ہے جو چاہتی ہیں کہ پاکستان جمہوری طور پر کبھی مستحکم نہ ہو اور یہاں فوج کی ہی حکومت رہے ۔۔
پاکستان بننے سے لے کر اب تک بیرونی سازشوں کا شکار رہتا آیا ہے ۔۔۔ لیکن ایٹمی طاقت حاصل کر لینے کے بعد بہت منظم طریقے مختلف ہتھکنڈوں سے پاکستان کو اندرونی طور پر کھوکھلا بنانے کی کوششیں کی گئیں ہیں ۔۔ جن میں جہادی تنطیموں کو فروغ کے زریعے ملک کے اندر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنا ۔۔ سر فہرست ہے ۔۔
بے نظیر کے قتل کے پیچھے بھی یہی قوتیں ہیں جو عوام کے اندر فوج کے خلاف مزید بغاوت پیدا کر کے ۔۔ تخریبی انقلاب کے زریعے ۔۔ پاکستان کو مزید تباہ کرنے کے گھناؤنے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہونا چاہتی ہیں ۔۔۔
یہ میری زاتی رائے ہے کسی کا اس سے ہم خیال ہونا ضروری نہیں ۔۔۔

بہن جی آپ کون سے دور میں رہتی ہیں؟ کیا بیرونی طاقتوں کو صرف ہمارا ملک ہی ملا ہے تباہ کرنے کیلئے؟
ویسے بھی اب پاکستان میں بچا بھی کیا ہے :(
 
شمشاد

لائبریرین
پاکستان ہی واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے اس لیے سب غیر اسلامی ممالک کی نظر میں بری طرح کھٹکتا ہے۔ اور آپ کہہ رہے ہیں کہ بچا ہی کیا ہے۔
 
فرضی

محفلین
پتہ نہیں ایٹمی ملک بچا بھی ہے کہ نہیں۔۔ کیا پتہ یار لوگ اسے بھی بیچ کھائے ہوں:)
 
سارہ! بہت اچھا تجزیہ کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ :)
بے نظیر کی موت کے بعد بہت سے میمبران اصل سیاسی وارث ذوالفقار جونیئر اور فاطمہ بھٹو کو سمجھتے ہیں ۔۔ کچھ بعید نہیں کہ وہ پی پی چھوڑ کر شہید بھٹو میں شامل ہو جائیں ۔۔ اس صورت حال میں آصف زرداری کے لئے پارٹی کو منظم رکھنا آسان نہیں ہوگا ۔
اندھی تقلید بہت بری ہوتی ہے اور ہمارے سیاسی جماعتوں کے کارکنان اکثر اندھی تقلید کرتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کچھ ارکان ادھر ادھر تو ہوسکتے ہیں لیکن پی۔پی۔پی کی طاقت پھر بھی اتنی جلدی کم ہونے والی نہیں۔ آصف زرداری کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ ان کو فائدہ دے سکتا ہے کہ عوام کی ہمدردیاں پیپلز پارٹی کے ساتھ ہوجائیں گی اور اگر پیپلز پارٹی اقتدار میں آجائے تو یقینآ زیادہ لوگ اس سے علیحدہ نہیں ہوں گے۔
آصف زرداری کو صورتحال کا کافی اندازہ ہے اس لیے انہوں نے خود براہِ راست چیئرمین بننے کے بجائے دوسرا حربہ استعمال کیا اور بلاول "بھٹو" زرداری کو چیئرمین نامزد کردیا۔ یہی سیاست ہے۔

جہاں تک پوسٹ مارٹم کی بات ہے تو کیا پوسٹ مارٹم کی فارمیلٹی پوری ہوجانے سے بے نظیر کے قتل کے اصل حقائق سامنے آجاتے ؟
پوسٹ مارٹم سے قاتلوں تک بھلے نہ پہنچا جائے لیکن موت کی اصل وجہ پتا چلتی۔ فی الحال تو سب ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ لیور لگا، کوئی کہتا ہے بم دھماکے کی وجہ سے موت ہوئی اور کوئی گولی لگنے کو وجہ بتاتا ہے۔ حقیقت واضح نہیں ہوتی۔

بے نظیر کی جگہ کوئی مرد سیاسی لیڈر ہوتا تو اس کا آخری دیدار ضرور کروایا جاتا۔
میں نے بھی اخبار میں پڑھا تھا کہ کسی غیر مرد کو دیدار نہیں کرایا گیا لیکن مجھے اس توجیہہ پر اتنی حیرت تھی کہ میں نے اس کا حوالہ دینا مناسب نہیں سمجھا۔ ساری زندگی تو بی۔بی جی مردوں میں گھومتی پھریں، روشن خیالی اور سیکولر ہونے کا ثبوت دیا، آخری وقت میں کون تھا جسے پردہ یاد آیا تھا۔

میرے خیال میں بے نظیر کا قتل ان بیرونی سازشی طاقتوں کا کارنامہ ہے جو چاہتی ہیں کہ پاکستان جمہوری طور پر کبھی مستحکم نہ ہو اور یہاں فوج کی ہی حکومت رہے ۔
میرے خیال میں تو فوجی حکومت سے زیادہ خدمت بے نظیر کرسکتی تھیں اور ان کے بیانات بھی یہی پتا دیتے تھے۔ پرویز مشرف کی پوزیشن اب ویسی نہیں جیسا کہ ابتداء میں تھی۔ اور بے نظیر کو تو مغربی ممالک کی حمایت بھی حاصل تھی۔ پھر کونسی بیرونی سازشی طاقتیں یہ کارنامہ انجام دیں گی؟؟؟

بہرحال، یہ گتھی سلجھانا کچھ آسان نہیں ہے۔
 
آپ اتنی باتیں جانتے ہیں اور اس کے باوجود شبع میں ہیں! کیا یہ سب کچھ زرداری کے حق میں نہیں جاتا؟

جی میرے بھائی، آپ کا کہنا بھی درست لیکن ان سب کے باوجود میں اب تک شبہ میں ہوں تو اس لیے کہ یہ صرف امکانات ہیں، حقائق تو فی الحال سامنے نہیں ہیں۔ ایسے تو اگر حکومت کے کردار پر بحث کی جائے تو کافی سارے سوالات اٹھتے ہیں جو حکومت کی پوزیشن کو بھی خراب کرتے ہیں۔ لہذا اس وقت کسی پر الزام لگانا مناسب نہیں۔ صرف اپنی رائے کا اظہار ہی کیا جاسکتا ہے۔
 
زینب

محفلین
ایک بات زہن میں ہونی چاہیے کہ بی بی کے جیتے جی پارٹی پر کبھی بھی زرداری کا ہاتھ مضبوط نہیں ہو سکا۔ناہید خان نے قومی اسمبلی کا ٹکٹ زرداری سے اختلافات کی وجہ سے واپس کیا۔۔۔بی بی نے‌خود تو ساری زندگی اپنے نام کے ساتھ زرداری کا نام استعمال نہیں کیا۔مگر زرداری نے جلدی سے بھٹو بن جانا اپنے فائدے میں سمجھا۔صرف پارٹی پے قبضے کے لیے۔۔۔خالد شہنشاہ بی بی کا انتہائی قریبی زاتی ملازم جس کو رحمان ملک نے سفارش پے رکھوایا تھا۔۔۔اسی کا نام اور مشکوک حرکات کا زکر کیا جا رہا ہے جو بی بی کی موت کے دن سے غائب ہے حیرت کی بات یہ کہ رحمان ملک بھی اس کے بارے مٰں ابھی تک کوئی بیان نہیں دیا۔۔۔۔۔اگر زرداری کاواقعی میں اس میں ہاتھ ہے تو اس کی مدد رحمان ملک نے کی۔۔۔۔۔۔۔مگر کچھ ثابت نہٰن ہو گا۔۔۔۔ہمیشہ کی طرح سب گول مال ہو جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top