زرداری صاحب کی سیاست پر ایک تجزیہ

محسن حجازی

محفلین
آج صبح ناشتے سے پہلے مجھے شاہین صہبائی کا ایک چونکا دینے والا تجزیہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔

غیر جانبداری یا مداخلت؟ زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کو سوچنے پر مجبور کر دیا
شاہین صہبائی​
اسلام آباد ( شاہین صہبائی ) اسلام آباد میں طاقت کے اہم مراکز میں، آصف زرداری کی جانب سے ایوان صدر پر قبضے کی کوششوں پر، ایک سنگین خطرے کا احساس تیزی سے پروان چڑھ رہا ہے۔ تشویش ان کے انتخاب لڑنے کے حق پر نہیں ،جواندازانہوں نے اختیار کیا اس پر ہے، جو حربے وہ اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے استعمال کر رہے ہیں، گمراہ کن دعوے، ٹوٹے ہوئے وعدے، گھٹیا سیاست بازی، لوگوں کی مرضی کے بغیر ان کے حوالے سے گفتگو کرنا وغیرہ۔ زرداری کے اپنے اتحادی پارٹنرز کو اعتماد میں لئے بغیر صدارتی انتخاب میں تیزی سے آگے بڑھنے کے یکطرفہ فیصلے اور پھر ملک کے طاقتور ترین عہدے پر قبضے کیلئے اپنے راستے میں آنے والے ہر مسئلے کو دبانے کے نتیجے میں شروع ہونے والے سیاسی کھیل کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے میں اسلام آباد میں گزشتہ چار روز سے تبادلہ خیال کرتا رہا ہوں۔بلاشبہ اپنے لوگوں کو وزیر اعظم، اسپیکر، سندھ میں اور کابینہ میں تمام اہم وزارتوں پر لگانے کے علاوہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں کو دیوار سے لگانے اور اپنے ” جلاوطن کلب “ کے دوستوں کو مسلط کرنے کی اپنی نسبتاً آسان کامیابیوں سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ ایک منتخب پارٹی کے سربراہ کے طور پر ان کی جمہوری حیثیت کو کوئی بھی چیلنج نہیں کرتا لیکن زرداری کی ذاتی ساکھ ایک سنگین مسئلہ بن چکی ہے۔ مثال کے طور پر مجھے ایک انتہائی قابل بھروسہ اور باخبر ذریعے نے بتایا کہ زرداری اپنے کئی سیاسی اتحادیوں اور پارٹنرز کو یہ دعوی کرکے دھوکا دے چکے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ، جو کئی سودے بازیوں پر سوچ بچار کے بعد ان کی ضمانت دے چکی ہے، ججوں خصوصاً چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بحالی پر سنگین تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔ مجھے واضح طور پر بتایا گیا کہ ایسے کوئی تحفظات نہیں تھے اور کسی بھی عہدے کے کسی بھی شخص نے کبھی معاملات میں مداخلت کرتے ہوئے انہیں یہ نہیں بتایا کہ کیا کیا جائے اور کیا نہ کیا جائے۔

مزید پڑھئے

اس بارے میں ہم صرف یہ کہہ کر بات ختم کرتے ہیں کہ شاہین صہبائی کی رپورٹنگ کے ذرائع بے حد اندر تک ہوتے ہیں۔
دلچسپ بات ہے کہ امریکی سفیر کو جب معلوم ہوا کہ زرداری صاحب صدر بننے چلے ہیں تو انہوں نے اپنا سر دونوں ہاتھوں میں پکڑ لیا اور تاسف سے ہلانے لگیں کہ کیا اب ہم کو زرداری سے معاملات طے کرنا ہوں گے؟

A very credible source told me in Islamabad that when a top US diplomat, sitting with some friends heard the news that Zardari would contest the presidential election, she immediately grabbed her head with both hands and kept shaking it for some time before uttering the words: “Will we now deal with President Zardari.”

کیا آپ اس بات کا مطلب سمجھتے ہیں؟ گویا امریکی بھی پریشان ہو گئے ہیں کہ مشرف کو پھینک کر انہوں نے فوجی امداد کے ضیاع کو روکنے کا بندوبست کیا تھا لیکن یہ دیانتداری میں زرداری صاحب کی شہرت سے وہ بخوبی واقف ہیں! :)
 

امکانات

محفلین
پی پی کے لوگ جان بوجھ کر زرداری کو صدر بنانے پر تلے ہوئے ہیں تاکہ پارٹی کی چئرمین شپ زاردار ی کے ہاتھ سے نکل جائے انہیں صدر بنانے کے علاوہ کوئی صورت نہیں یہ پارٹی کو بچانے کی آخری کوشش ہے ورنہ زرداری تو ڈوبیں گئے اور پارٹی کو بھی ساتھ لیکر جائیں گے صدر کے عہدے سے پارٹی زرداری کے لیے اہم یہ ان کے لیے مناسب ہے بادشاہ گری کریں اب تک انہوں نےیہ ہی کیا ہے مگر ۔۔۔۔ یہ پارٹی ٹوڑ کر ہی رہیں گے
 

محمداحمد

لائبریرین
اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ وہ چیئرمین شپ کا عہدہ بھی اقربا پروری کی بھٹی میں نہیں جھونکیں گے؟
 
ویسے کل کو زرداری صاحب صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد کوئی کام اپنے حلف کے خلاف کرجائیں اور آبجیکشن ہو تو یہ کہہ دیں کہ حلف ہی تو تھا، قرآن کی آیت یا حدیث‌کے الفاظ تو نہیں تھے، تب کیا کیا جائے گا؟
 

امکانات

محفلین
اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ وہ چیئرمین شپ کا عہدہ بھی اقربا پروری کی بھٹی میں نہیں جھونکیں گے؟

بھائی جان یہ اقربا پر وری آپ کہاں‌ سے ڈھونڈ لائے یہ عہدہ انہوں نے اپنے بیٹے سے چھینا ہوا ہے یہ تو انہوں نے اقرباماری کی پروری نہیں بیٹے کو ملتے ملتے ہم بوڑے ہوجائیں گے یہ کسی اور کو ملے گا تب پارٹی بچے گی ورنہ یہ کمیشن پر فروخت ہو جائے گی
 

قیصرانی

لائبریرین
پی پی کے لوگ جان بوجھ کر زرداری کو صدر بنانے پر تلے ہوئے ہیں تاکہ پارٹی کی چئرمین شپ زاردار ی کے ہاتھ سے نکل جائے انہیں صدر بنانے کے علاوہ کوئی صورت نہیں یہ پارٹی کو بچانے کی آخری کوشش ہے ورنہ زرداری تو ڈوبیں گئے اور پارٹی کو بھی ساتھ لیکر جائیں گے صدر کے عہدے سے پارٹی زرداری کے لیے اہم یہ ان کے لیے مناسب ہے بادشاہ گری کریں اب تک انہوں نےیہ ہی کیا ہے مگر ۔۔۔۔ یہ پارٹی ٹوڑ کر ہی رہیں گے

زرداری کا بیان کچھ دن پہلے ایسے تھا کہ پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو جب پارٹی کا حصہ ہوتے ہوئے بھی صدر بن سکتے تھے تو زرداری صاحب پر کیا پابندی؟
 

امکانات

محفلین
زرداری کا بیان کچھ دن پہلے ایسے تھا کہ پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو جب پارٹی کا حصہ ہوتے ہوئے بھی صدر بن سکتے تھے تو زرداری صاحب پر کیا پابندی؟

اب تو آپ کی بات سچ ثابت ہوکر رہے گئی زرداری بھائی کسی ایک کی سن کر نہیں دیے بات یہ ہے صدر وقاق کی علامت ہوتا ہے ورزیر اعظم اکثریتی پارٹی کا ہوتا ہے ملک کا صدر پارٹی صدر بن جائے توجمہوریت بھی اکثریت کی آمریت بن جاتی ہے لگتا ہے زرداری نے آ پ کی بات مان لی ہے اور اب آپ میں انتظار کرتے ہیں جمہریت اکثریت کی آمریت کب بنتی ہے
 

زینب

محفلین
محسن کے بچے لائن حاضر ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں نے ابھی یہ تحریر پڑھی نہیں پر مجھے ٹاپک پے اعتراض ہے۔۔۔۔۔۔۔۔زرداری کے ساتھ "صاحب" جو لکھا کتنے صاحبوں کے اعتاب کا نشانہ بنو گے میں بچانے نہیں آؤں گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top