فرحان دانش
محفلین
ابھی ابھی خبر آئی ہے کہ زرداری پر دو جوتے پھینکے گئے ہیں۔
برمنگھم ‘ برمنگھم میں پیپلزپارٹی کے جلسے کے دوران ایک سفید کپڑے اور سندھی اجرک پہنے ہوئے ادھیڑ عمر شخص نے صدر زرداری کی طرف جوتے پھینک دئے۔اطلاعات کے مطابق یہ ادھیڑ عمر شخص تقریب کے دوران پہلی قطار میں موجود تھا۔ اور صدر زارداری کارکنوں سے خطاب کے لئے ہال میں موجود تھے۔زرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کے دوران کارکنوں نے ‘‘ گو زرداری گو ‘‘ کے زبردست نعرے بھی لگائے اور کارکنوں کی جانب سے زبردست ہلڑ بازی اور گالی گلوچ بھی دیکھنے میں آئی ۔اور کئی کارکن ‘‘ گو زرداری گو ‘‘ کے نعرے لگاتے ہوئے تقریب چھوڑ کر چلے گئے۔آخری اطلاع آنے تک صدر زرداری تقریر ادھوری چھوڑ کر چلے گئے
ماخذ
http://alqamar.info/2010/2010/08/07/برمنگھم-‘-تقریر-کے-دوران-بابا-جی-نے-صدر.html
زینب بہن! چلیے زرداری کو جوتے پڑنے کا یہ فائدہ تو ہوا کہ آپ محفل پر تشریف لے آئیں