زمرہ فن،فنکار اور کھیل کے نئے مدیر عبداللہ محمد

جاسمن

لائبریرین
اللہ نے ہر انسان کو بہت سے اوصاف دیے ہیں۔ اوروہ باری تعالیٰ ہر انسان کی مخصوص صلاحیتوں کو پنپنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اردو محفل کا یہ امتیاز ہے کہ نہ صرف محفلین کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ اُنہیں اُن کی شخصی قابلیت و اہلیت کے مطابق ذمہ داریاں بھی تفویض کرتی ہے کہ جس کی وجہ سے مواقع کی فراہمی کی یہ چین چلتی رہتی ہے۔
اور ہماری اردو محفل میں کھیل سے متعلق لڑیوں پہ لڑیاں تشکیل دینے والے عبداللہ محمد کو بھی اللہ نے اُن کے اپنی پسند کے میدان میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ خوشیوں بھری چہکار سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ عبداللہ محمد کو فن،فنکار اور کھیل کے زمرہ جات (موسیقی کی دنیا؛ سینما، ٹی وی اور تھیٹر؛کھیل اور کھلاڑٰی) کا مدیر مقرر کیا گیا ہے۔
عبداللہ محمد عرف ادارہ کو محفل میں کون نہیں جانتا۔زبردست حسِ مزاح رکھنے کے ساتھ بہت مثبت طرزِ فکر کے مالک ہیں۔ آپ نے انہیں ایک ایسے کمرے میں بیٹھے دیکھا ہوگا کہ جہاں چہار جانب سکرین لگی ہے اور مختلف میچز جاری ہیں۔
ہم محترم عبداللہ محمد کو ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں اللہ سے واثق امید ہے کہ ان کی انتظامی عملہ میں شمولیت مزید بہتریوں کی طرف اقدامات میں سے ایک قدم ہوگا۔
ہم سب کی بھرپور اور پُرجوش تالیاں اور مبارکباد کی آوازیں یقیناََ انہیں خوش آمدید کہیں گی۔
 

فرقان احمد

محفلین
عبداللہ بھائی، مبارک باد قبول فرمائیے۔ آپ کافی متحرک اور زندہ دل شخصیت ہیں اور آپ کی آمد سے ان زمرہ جات میں بھی جان پڑنے کا قوی امکان ہے ۔ ایک بار پھر، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔ :)
 

یاز

محفلین
بہت مبارک ہو عبداللہ محمد بھائی۔
امید ہے کہ آپ کی زیرِ ارادت کھیلوں کا زمرہ مزید پروان چڑھے گا اور فن وغیرہ کی بھی خوب آبیاری ہو گی۔
بہت دعائیں اور نیک خواہشات
 

ہادیہ

محفلین
ساری عوام مدیر بنتی جارہی ہے ۔۔۔:p
یہ کیا سعود بھیا اور نبیل بھیا نے بگڑے ہووؤں کو "سیدھا " کرنے کے لیے محفل میں ہر جگہ مدیر کھڑے کردیے ہیں۔۔ ساری آزادی ختم۔۔۔:noxxx::rollingonthefloor:
 

نبیل

تکنیکی معاون
امید ہے کہ آپ کی زیرِ ارادت کھیلوں کا زمرہ مزید پروان چڑھے گا اور فن وغیرہ کی بھی خوب آبیاری ہو گی۔

آپ نے اگر دانستہ ادارت کی بجائے ارادت لکھا تو پھر بھی خوب لکھا ہے۔ :)
یوں تاثر ملتا ہے گویا گدی نشینی کا اعلان ہو رہا ہو۔ :)
یوسفی صاحب نے آب گم میں خان صاحب کا ایک خط نقل کیا تھا جس میں خان صاحب نے کچھ پرانا حساب بے باک کرنے کے لیے کہا تھا۔ فٹ نوٹ میں وضاحت تھی کہ لکھنے والے نے ایسا ہی لکھا تھا اور کیا خوب لکھا تھا۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
آپ نے اگر دانستہ ادارت کی بجائے ارادت لکھا تو پھر بھی خوب لکھا ہے۔ :)
یوں تاثر ملتا ہے گویا گدی نشینی کا اعلان ہو رہا ہو۔ :)
یوسفی صاحب نے آب گم میں خان صاحب کا ایک خط نقل کیا تھا جس میں خان صاحب نے کچھ پرانا حساب بے باک کرنے کے لیے کہا تھا۔ فٹ نوٹ میں وضاحت تھی کہ لکھنے والے نے ایسا ہی لکھا تھا اور کیا خوب لکھا تھا۔ :)
یہ گدی نشینی بھی خوب رہی قبلہ، میں سمجھا تھا کہ سیاں کوتوال بھئے ہیں لیکن یہ تو سارا ادارہ ہی زیرِ دام آ گیا! :)
 

ہادیہ

محفلین
بہت بہت مبارک ہو عبداللہ صاحب آپ کو بھی۔۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
eghwkd0q.gif

unnamed_5.gif
 

محمد وارث

لائبریرین
فلحال میں اختیارات کا جائزہ لے رہا ہوں- پھر آ کر مبارکباد وصول کرتا ہوں-
اور اس عمل میں سیالکوٹی پائن اور سند بادی پائن کے کچھ مراسلے کھیت رہیں گے- اس کے لئے میں محفل کے گراف سے پیشگی معذرت چاہتا ہوں-
ہر فورم سے 7-1 نکلے گا تم کتنے 7-1 مٹاؤ گے! :)
 

محمدظہیر

محفلین
Top