اس بابت تو پہلے بھی کچھ شبہ نہ تھا۔مطلب تمام ڈرامے اور گیم اب ادارے کے دائرہ اثر میں ہیں!
جی بالکل۔۔ میں تو پھول لے کر کھڑی ہوتی ہوں ہر بار۔۔آپ لوگ تو لگتا ہے پہلے ہی ہار پھول لے کے کھڑے تھے۔۔۔۔
اپنے ایک عبداللہ بھائی تو عند اللہ ماجور ہو گئے، میری محفل ناظمین سے درخواست ہے کہ اپنے دوسرے عبداللہ خان بھائی کے لیے ایک ادارت کا عہدہ مختص کیا جائے، کسی زمانے میں محفل میں کوئی شادی دفتر ہوتا تھا، اُس دفتر کو زندہ اور اِن کو وہاں گاڑا جا سکتا ہے۔
ایک دو بار چکر لگایا تھا کوئی کسٹمر ہی نہیں آتااپنے ایک عبداللہ بھائی تو عند اللہ ماجور ہو گئے، میری محفل ناظمین سے درخواست ہے کہ اپنے دوسرے عبداللہ خان بھائی کے لیے ایک ادارت کا عہدہ مختص کیا جائے، کسی زمانے میں محفل میں کوئی شادی دفتر ہوتا تھا، اُس دفتر کو زندہ اور اِن کو وہاں گاڑا جا سکتا ہے۔
آتا ہے آتا ہے واللہ کسٹمر آتا ہے، بس ٹِکا کر مطلب ڈھٹائی سے بیٹھنا اولین شرط ہے!ایک دو بار چکر لگایا تھا کوئی کسٹمر ہی نہیں آتا
فی الحال میں اختیارات کا جائزہ لے رہا ہوں- پھر آ کر مبارکباد وصول کرتا ہوں-
اور اس عمل میں سیالکوٹی پائن اور سند بادی پائن کے کچھ مراسلے کھیت رہیں گے- اس کے لئے میں محفل کے گراف سے پیشگی معذرت چاہتا ہوں-
آپ ابھی خود "بچے" ہیں جی۔۔ لوگ دفتر میں بچے کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔۔ایک دو بار چکر لگایا تھا کوئی کسٹمر ہی نہیں آتا
اب آپ سنجیدگی سے مصوری وغیرہ سیکھنے کا قصد کیجئے کہایک دو بار چکر لگایا تھا کوئی کسٹمر ہی نہیں آتا
لے دَس!آپ ابھی خود "بچے" ہیں جی۔۔ لوگ دفتر میں بچے کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔۔
اللہ نے ہر انسان کو بہت سے اوصاف دیے ہیں۔ اوروہ باری تعالیٰ ہر انسان کی مخصوص صلاحیتوں کو پنپنے کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اردو محفل کا یہ امتیاز ہے کہ نہ صرف محفلین کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد دیتی ہے بلکہ اُنہیں اُن کی شخصی قابلیت و اہلیت کے مطابق ذمہ داریاں بھی تفویض کرتی ہے کہ جس کی وجہ سے مواقع کی فراہمی کی یہ چین چلتی رہتی ہے۔
اور ہماری اردو محفل میں کھیل سے متعلق لڑیوں پہ لڑیاں تشکیل دینے والے عبداللہ محمد کو بھی اللہ نے اُن کے اپنی پسند کے میدان میں کام کرنے کا موقع دیا ہے۔ خوشیوں بھری چہکار سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ عبداللہ محمد کو فن،فنکار اور کھیل کے زمرہ جات (موسیقی کی دنیا؛ سینما، ٹی وی اور تھیٹر؛کھیل اور کھلاڑٰی) کا مدیر مقرر کیا گیا ہے۔
عبداللہ محمد عرف ادارہ کو محفل میں کون نہیں جانتا۔زبردست حسِ مزاح رکھنے کے ساتھ بہت مثبت طرزِ فکر کے مالک ہیں۔ آپ نے انہیں ایک ایسے کمرے میں بیٹھے دیکھا ہوگا کہ جہاں چہار جانب سکرین لگی ہے اور مختلف میچز جاری ہیں۔
ہم محترم عبداللہ محمد کو ادارتی عملہ میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہمیں اللہ سے واثق امید ہے کہ ان کی انتظامی عملہ میں شمولیت مزید بہتریوں کی طرف اقدامات میں سے ایک قدم ہوگا۔
ہم سب کی بھرپور اور پُرجوش تالیاں اور مبارکباد کی آوازیں یقیناََ انہیں خوش آمدید کہیں گی۔
بہت بہت مبارک باد عبداللہ صاحب
بہت بہت مبارک ہو عبداللہ محمد بھائی
عبداللہ بھائی، مبارک باد قبول فرمائیے۔ آپ کافی متحرک اور زندہ دل شخصیت ہیں اور آپ کی آمد سے ان زمرہ جات میں بھی جان پڑنے کا قوی امکان ہے ۔ ایک بار پھر، دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد۔
بہت مبارک ہو عبداللہ محمد بھائی۔
امید ہے کہ آپ کی زیرِ ارادت کھیلوں کا زمرہ مزید پروان چڑھے گا اور فن وغیرہ کی بھی خوب آبیاری ہو گی۔
بہت دعائیں اور نیک خواہشات
ساری عوام مدیر بنتی جارہی ہے ۔۔۔
یہ کیا سعود بھیا اور نبیل بھیا نے بگڑے ہووؤں کو "سیدھا " کرنے کے لیے محفل میں ہر جگہ مدیر کھڑے کردیے ہیں۔۔ ساری آزادی ختم۔۔۔
مبارک ہو عبداللہ۔
آپ نے اگر دانستہ ادارت کی بجائے ارادت لکھا تو پھر بھی خوب لکھا ہے۔
یوں تاثر ملتا ہے گویا گدی نشینی کا اعلان ہو رہا ہو۔
یوسفی صاحب نے آب گم میں خان صاحب کا ایک خط نقل کیا تھا جس میں خان صاحب نے کچھ پرانا حساب بے باک کرنے کے لیے کہا تھا۔ فٹ نوٹ میں وضاحت تھی کہ لکھنے والے نے ایسا ہی لکھا تھا اور کیا خوب لکھا تھا۔
بہت مبارک ہو عبداللہ بھائی۔
کھیل اور کھلاڑی زمرہ میں ادارت کا اکثر کام آپ کی جانب سے ہی آتا تھا۔ شکر ہے کہ جان چھوٹے گی۔
خوش کُن خبر ہے، آپ کو بہت مبارک ہو عبداللہ صاحب۔
یہ گدی نشینی بھی خوب رہی قبلہ، میں سمجھا تھا کہ سیاں کوتوال بھئے ہیں لیکن یہ تو سارا ادارہ ہی زیرِ دام آ گیا!
بہت بہت مبارک ہو عبداللہ صاحب آپ کو بھی۔۔ اللہ پاک آپ سب کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دینے کی ہمت اور توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
یعنی آغاز ہی "مقراض کشی" سے فرماویں گے؟
واپس آنے پر ہماری طرف سے بھی مبارکباد وصول کیجیے عبداللہ محمد بھائی
جاسمن صاحبہ، اتنے خوبصورت انداز میں ہم تک اطلاع پہنچانے کے لیے آپ کا شکریہ
زبردست!
بہت مبارک ہو!
مطلب تمام ڈرامے اور گیم اب ادارے کے دائرہ اثر میں ہیں!
محترم عبداللہ محمد بھائی آپ کو دلی دعاؤں بھری مبارک باد
بہت دعائیں
بہت بہت مبارک ہو عبداللہ بھائی
ادارے ہُناں کو ہم بے حد خوش دلی سے خوش آمدید کہتے ہیں اور ادارے کی ادارت پر نازاں ہیں اس خوش فہمی کے ساتھ کہ ہم کبھی کبھی زمرۂ مذکورہ میں 'ایوِیں چَیوِیں' کا سکور پوسٹ کر سکیں گے!
شادی کا ہے؟یہ لیں آپی جی۔۔
یہ ٹھیک رہے گا؟
کاونٹ ڈاؤن والی لڑی نے اس مراسلے پر غم ناک کی ریٹنگ بھیجی ہے!بہت۔شکریہ۔جاسمن آپا- ڈھیروں نیک تمنات- سدا خوش رہئیے-
شکریہ جی
شکریہ جی
شکریہ فرقان بھائی بلکہ دوہرا شکریہ کہ سب آپکی مہربانی وغیرہ ہے-
شکریہ وغیرہ- اور پروان تو جو چڑھنا ہے ناں لگ پتہ جاؤ گا-
لازم۔ہے کہ ہم دیکھیں گے وغیرہ
شکریہ زیک بھائی
یہ غالباً "مدارت" کا قرض چکایا گیا ہے-
شکریہ وغیرہ اور کسی بھول میں مت رہئیے وغیرہ
بہت شکریہ وارث بھائی
جی جی وہی تو-
بہت شکریہ
ہاں جی- آپ پر بھی کافی حساب ہے-
شکریہ بھائی
بہت شکریہ بھائی-
بہت شکریہ
بہت شکریہ
بہت شکریہ جی
بوؤں تشکر وغیرہ !!
لڑیاں سانس لیتے لیتے دکھی ہورہی ہیںکاونٹ ڈاؤن والی لڑی نے اس مراسلے پر غم ناک کی ریٹنگ بھیجی ہے!
آئیں عبداللہ!یہ لیں آپی جی۔۔
یہ ٹھیک رہے گا؟