ابھی زندگی کے بڑے امتحاں ہیں ابھی سے اِسے تم سزا کہہ رہے ہو؟ (ناہید ورک)
شمشاد لائبریرین ستمبر 24، 2007 #341 ابھی زندگی کے بڑے امتحاں ہیں ابھی سے اِسے تم سزا کہہ رہے ہو؟ (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 25، 2007 #342 زندگی کے بند دروازوں سے ٹکرانے کے بعد راستے کچھ عقل و دل کے درمیاں سے مل گئے
شمشاد لائبریرین ستمبر 25، 2007 #343 اے زندگی اب اور کوئی تجربہ کہ ہم تریاق ِ عشق و زہر ِ زمانہ چشیدہ ہیں (فراز)
محمد وارث لائبریرین ستمبر 26، 2007 #344 جو زہر پی چکا ہوں تمھیں نے مجھے دیا اب تم تو زندگی کی دعائیں مجھے نہ دو (فراز)
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #345 آج تک رازِ زندگی نہ کھلا میں تماشہ ہوں یا تماشائی ان سے امیدِ دوستی سرور آپ کیا ہوگئے ہیں سودائی؟ (سرور)
آج تک رازِ زندگی نہ کھلا میں تماشہ ہوں یا تماشائی ان سے امیدِ دوستی سرور آپ کیا ہوگئے ہیں سودائی؟ (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #346 چاہی تھی جیسے میں نے انہی الجھنوں کی ہے جس زندگی میں ہوں وہ میری خواہشوں کی ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 26، 2007 #347 زندگی کب تک اُٹھاتی درد کا بارِ گراں شامِ غم آئی تو اس کا بھی سویرا ہوگیا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 26، 2007 #348 اس قدر ظرف تو رکھتے ہیں زمانے والے زندگی چھین کر جینے کی دعا دیتے ہیں
ع عیشل محفلین ستمبر 26، 2007 #350 کل جنہیں زندگی تھی راس بہت آج دیکھا انہیں اداس بہت کیوں نہ روؤں تیری جدائی میں دن گذارے ہیں تیرے پاس بہت
کل جنہیں زندگی تھی راس بہت آج دیکھا انہیں اداس بہت کیوں نہ روؤں تیری جدائی میں دن گذارے ہیں تیرے پاس بہت
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #351 زندگی تجھ کو مناؤں کب تلک یہ بتا تجھ سے نبھاؤں کب تلک (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #352 سخن میں سَہل نہیں جان نکال کر رکھنا یہ زندگی ہے ہماری سنبھال کر رکھنا
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #353 زندگی کب تک اُٹھاتی درد کا بارِ گراں شامِ غم آئی تو اس کا بھی سویرا ہوگیا (سرور)
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #354 خواب،خواہش، وہم ہے زندگی اِک بھیانک حادثہ ہے زندگی آج تک یہ مسئلہ سلجھا نہیں میں خفا ہوں کہ خفا ہے زندگ
خواب،خواہش، وہم ہے زندگی اِک بھیانک حادثہ ہے زندگی آج تک یہ مسئلہ سلجھا نہیں میں خفا ہوں کہ خفا ہے زندگ
ع عیشل محفلین ستمبر 30، 2007 #356 تم آگئے تو کیوں انتظار ِ شام کریں کہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں جدا ہوئے ہیں بہت لوگ ایک تم بھی سہی اب اتنی سی بات پہ کیا زندگی حرام کریں
تم آگئے تو کیوں انتظار ِ شام کریں کہو تو کیوں نہ ابھی سے کچھ اہتمام کریں جدا ہوئے ہیں بہت لوگ ایک تم بھی سہی اب اتنی سی بات پہ کیا زندگی حرام کریں
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #357 تجھ کو اک نغمہ بنانا چاہتی ہوں زندگی کو گنگنانا چاہتی ہوں (ناہید ورک)
عمر سیف محفلین اکتوبر 1، 2007 #358 پلکوں پہ سو گئی ہے امیدوں کی روشنی ہم زندگی میں کر کے چراغاں اُجڑ گئے
شمشاد لائبریرین اکتوبر 1، 2007 #359 ہاتھ پر ہو ہاتھ تو درسِ تاسف ہی سہی شوق مفتِ زندگی ہے اے بہ غفلت مُردگاں (چچا)
ع عیشل محفلین اکتوبر 1، 2007 #360 ہم نے سہہ لیا کافی اب تمہاری باری ہے ہم نے تو اداسی میں زندگی گذاری ہے فاصلوں سے جوئے میں میں نے شام ہاری ہے موت بھی ضروری ہے زندگی بھی پیاری ہے
ہم نے سہہ لیا کافی اب تمہاری باری ہے ہم نے تو اداسی میں زندگی گذاری ہے فاصلوں سے جوئے میں میں نے شام ہاری ہے موت بھی ضروری ہے زندگی بھی پیاری ہے