زہر سارا شجر میں آجائے اے خُدا زندگی ثمر میں رہے (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 15، 2007 #302 دردِ فراق ہی میں کٹی ساری زندگی گرچہ ترا وصال بڑا کام بھی نہ تھا شاعر: منیر نیازی
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #303 تُو ہی بتا اے زندگی اس زندگی کا کیا ہو گا کہ ہر پل مرنے والوں کو جینے کے لیے بھی وقت نہیں
نوید صادق محفلین ستمبر 15، 2007 #304 میں کھو بھی جاؤں اگر زندگی کے میلے میں وہ مہربان مجھے پھر سے ڈھونڈ لاتا ہے
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #305 وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوز دروں (علامہ)
زینب محفلین ستمبر 15، 2007 #306 کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح بڑھا کے پیاس میری اس نے ہاتھ چھوڑ دیا وہ کر رہا ہے مروت بھی دل لگی کی طرح
کیا ہے پیار جسے ہم نے زندگی کی طرح وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح بڑھا کے پیاس میری اس نے ہاتھ چھوڑ دیا وہ کر رہا ہے مروت بھی دل لگی کی طرح
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #307 زندگی کا سفر تمھارے بغیر آخرِ کار کٹ گیا لوگو ہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا کوئی تو راہ دیکھتا لوگو (نوشی گیلانی)
زندگی کا سفر تمھارے بغیر آخرِ کار کٹ گیا لوگو ہم نے اِک روز لَوٹ آنا تھا کوئی تو راہ دیکھتا لوگو (نوشی گیلانی)
زینب محفلین ستمبر 15، 2007 #308 کون کہتا ہے مجھے ٹھیس کا احساس نہیں زندگی اک اداسی ہے جو تم پاس نہیں مانگ کر نا پیوں یہ میری خوداری ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے پیاس نہیں
کون کہتا ہے مجھے ٹھیس کا احساس نہیں زندگی اک اداسی ہے جو تم پاس نہیں مانگ کر نا پیوں یہ میری خوداری ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ مجھے پیاس نہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #309 منفرو ساکوئی پیدا وہ فن چاہتی ہے زندگی ایک نیا طر زِسخن چاہتی ہے (نوشی گیلانی)
زینب محفلین ستمبر 15، 2007 #310 مجھے دردِ عشق کی سزا معلوم دردِ دل کی انتہا معلوم زندگی بھر مسکرانے کی دعا نا دے مجھے پل بھر مسکرانے کی سزا معلوم
مجھے دردِ عشق کی سزا معلوم دردِ دل کی انتہا معلوم زندگی بھر مسکرانے کی دعا نا دے مجھے پل بھر مسکرانے کی سزا معلوم
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #311 یہ بستیاں جس نے راکھ کر دیں چراغ تھا وہ‘ ہَوا نہیں ہے کوئی تو لمحہ سکون کا بھی یہ زندگی ہے‘ سزا نہیں ہے (نوشی گیلانی)
یہ بستیاں جس نے راکھ کر دیں چراغ تھا وہ‘ ہَوا نہیں ہے کوئی تو لمحہ سکون کا بھی یہ زندگی ہے‘ سزا نہیں ہے (نوشی گیلانی)
زینب محفلین ستمبر 15، 2007 #312 میری خوشی میری زندگی مکمل ہو جائے جو اک تو ملے میری بندگی مکمل ہو جائے
شمشاد لائبریرین ستمبر 15، 2007 #313 سانس لینے کو بس اِک تارُہ ہَوا کا جھونکا زندگی وہ کہاں سرد دسمن چاہتی ہے (نوشی گیلانی)
نوید صادق محفلین ستمبر 16، 2007 #314 تھا زندگی میں موت کا کھٹکا لگا ہوا اڑنے سے پیشتر بھی، مرا رنگ زرد تھا شاعر: غالب
شمشاد لائبریرین ستمبر 16، 2007 #315 صبح دم روئے ادھر شام ادھر کیا کیجے زندگی اپنی ہوئی ایسی بسر کیا کیجے! (سرور)
زینب محفلین ستمبر 17، 2007 #316 اس قدر ظرف تو رکھتے ہیں زمانے والے زندگی چھین کے جینے کی دعا دیتے ہیں
شمشاد لائبریرین ستمبر 17، 2007 #317 نہ گمان موت کا ہے نہ خیال زندگی کا سو یہ حال ان دنوں ہے مرے دل کی بے کسی کا (اعتبار ساجد)
ع عیشل محفلین ستمبر 17، 2007 #318 کب کسی سے سوال کرتے ہیں کب عیاں اپنا حال کرتے ہیں وار دیتے ہیں زندگی اپنی لوگ یوں بھی کمال کرتے ہیں
نوید صادق محفلین ستمبر 17، 2007 #320 زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب موت کیا ہے انہی اجزاء کا پریشاں ہونا شاعر: چکبست لکھنوی