نام پر اپنے، خدا خود ڈھونڈتا پھرتا ہے گھر مسجدوں کے نام ہیں اب واعظوں کے نام پر صفدر ہمدانی
زیرک محفلین جنوری 4، 2019 #61 نام پر اپنے، خدا خود ڈھونڈتا پھرتا ہے گھر مسجدوں کے نام ہیں اب واعظوں کے نام پر صفدر ہمدانی
زیرک محفلین جنوری 4، 2019 #62 یہ کس عذاب میں چھوڑا ہے تو نے اس دل کو سکون یاد میں تیری، نہ بھولنے میں قرار شہرت بخاری
زیرک محفلین جنوری 4، 2019 #63 بس میں رہیں نہ جب غمِ دوراں کی وسعتیں ہم لوگ اپنے گوشۂ دل میں سمٹ گئے شہرت بخاری
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #64 دیکھ کر حسنِ بتاں شانِ خدا یاد آئی کفر کی وجہ سے کامل ہوا ایمان اپنا صفی لکھنوی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #65 سجائی حضرتِ واعظ نے کس تکلف سے متاعِ زہد و ورع سیڑھیوں پہ منبر کی صفی لکھنوی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #66 زخم کھا کر تو دعائیں نہیں دے سکتا میں معذرت! مجھ سے اداکاری نہیں ہوتی ہے میثم علی آغا
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #67 تُو بچھڑا تھا، تو پھر مرنا بنتا تھا لیکن ہم نے ساری عمر گزاری بھی میثم علی آغا
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #68 ہمیں ملی ہے جگہ جب سے آپ کے دل میں جہاں ہیں آپ، وہاں ہم بھی پائے جاتے ہیں پرنم الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #69 اچھے دن آئے تو میں نے یہ تماشہ دیکھا میرے دشمن بھی گلے مجھ کو لگانے آئے پرنم الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #70 مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں فالتو عقل مجھ میں تھی ہی نہیں اکبر الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #71 شیخ اپنی رگ کو کیا کریں، ریشے کو کیا کریں مذہب کے جھگڑے چھوڑیں تو پیشے کو کیا کریں اکبر الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #72 میں کب کہتا ہوں اے واعظ کہ میں نے رازِ دیں سمجھا فقط اتنا ہی سمجھا ہوں، کہ تُو بھی کچھ نہیں سمجھا اکبر الہ آبادی
میں کب کہتا ہوں اے واعظ کہ میں نے رازِ دیں سمجھا فقط اتنا ہی سمجھا ہوں، کہ تُو بھی کچھ نہیں سمجھا اکبر الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #73 یہ میری تمنا ہے پیاسوں کے میں کام آؤں یا رب! مری مٹی کو پیمانہ بنا دینا راز الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #74 آسیبِ جفت سے ہوئے مانوس یوں کہ ہم ہر دل سے اتر جاتے ہیں چار دن کے بعد راز الہ آبادی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #75 ہے اس سے جنگ اب ایسی کہ سامنا نہ کریں کبھی اسی سے کمک مانگنے کی عادت تھی جون ایلیا
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #78 دیکھ قاصد کو میرے، یار نے پوچھا تاباںؔ کیا مرے ہجر میں جیتا ہے وہ غمناک ہنوز تاباں عبدالحی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #79 کر قتل مجھے ان نے عالم میں بہت ڈھونڈا جب مجھ سا نہ کوئی پایا، جلاد بہت رویا تاباں عبدالحی
زیرک محفلین جنوری 5، 2019 #80 اس زندگی نے ساتھ کسی کا نہیں دیا کس بے وفا سے تجھ کو تمنا وفا کی ہے مخفی بدایونی