نشہ ہے عارضی ابرک یہ چاہے جانے کا تمہارے دل سے بھی جلدی غرور نکلے گا اتباف ابرک
زیرک محفلین جنوری 6، 2019 #101 نشہ ہے عارضی ابرک یہ چاہے جانے کا تمہارے دل سے بھی جلدی غرور نکلے گا اتباف ابرک
زیرک محفلین جنوری 6، 2019 #102 جانے یہ کیسے فاصلے آئے ہیں درمیاں مجھ میں جو بس رہا تھا، ملاقات سے گیا اتباف ابرک
زیرک محفلین جنوری 6، 2019 #104 چشمِ ساقی نے پلائی تو کہیں بات بنی کام میکش کا نہ شیشے سے نہ ساغر سے چلا سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین جنوری 6، 2019 #105 واعظِ شہر کی توبہ نہ کہیں ٹوٹی ہو آج ہُو حق کی صدا آتی ہے میخانے سے سید نصیرالدین نصیر
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #106 کیف پردیس میں مت یاد کرو اپنا مکاں اب کے بارش نے اسے توڑ گرایا ہو گا کیف بھوپالی
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #107 گل سے لپٹی ہوئی تتلی کو گرا کر دیکھو آندھیو! تم نے درختوں کو گرایا ہو گا کیف بھوپالی
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #108 جب سے وحشت نے نئی شکل نکالی اپنی ہم جنوں زاد کسی دشت میں جانے سے گئے مبشر سعید
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #109 ہم اگر تیرے خد و خال بنانے لگ جائیں صرف آنکھوں پہ کئی ایک زمانے لگ جائیں مبشر سعید
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #110 سحر سسکتے ہوئے آسمان سے اتری دل نے جان لیا یہ بھی سال درد کا ہے فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #111 جس طرح شہر سے نکلا ہوں میں بیمار ترا یہ اجڑنا ہے، کوئی نقل مکانی تو نہیں فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #112 اک بار تجھے عقل نے چاہا تھا بھلانا سو بار جنوں نے تری تصویر دکھا دی ماہرالقادری
س سفیر آفریدی محفلین جنوری 9، 2019 #113 . زیرک نے کہا: فریبِ ساقئ محفل نہ پوچھئے مجروحؔ شراب ایک ہے، بدلے ہوئے ہیں پیمانے مجروح سلطانپوری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
. زیرک نے کہا: فریبِ ساقئ محفل نہ پوچھئے مجروحؔ شراب ایک ہے، بدلے ہوئے ہیں پیمانے مجروح سلطانپوری مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #114 میرے اکسانے پہ میں نے مجھے برباد کیا میں نہیں، میرا گنہگار پڑا ہے مجھ میں انجم سلیمی
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #115 چند شاعر ہیں جو اس شہر میں مل بیٹھتے ہیں ورنہ لوگوں میں وہ نفرت ہے کہ دل بیٹھتے ہیں جاوید احمد
زیرک محفلین جنوری 9، 2019 #116 کرنے والا ہوں دلوں پر میں محبت کا نزول سارے بُوجہل مدینوں سے پرے ہٹ جائیں ممتاز گورمانی
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #117 خود کو دیتے بھی رہے ترکِ تعلق کا فریب اور درپردہ کسی کو یاد بھی کرتے رہے اقبال عظیم
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #118 اک شہرِ آرزو سے کسی دشتِ غم تلک دل جا چکا تھا اور یہ ہجرت عجیب تھی پروین شاکر
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #119 اڑ جاتے ہیں شاخوں سے سحر ہوتے ہی طائر بس رین بسیرا ہے یہاں جو بھی مکاں ہے یوسف تقی
زیرک محفلین جنوری 12، 2019 #120 ہمارے بعد کوئی سرپرست مل نہ سکا یتیم خانے میں رکھا گیا محبت کو حسیب الحسن