دل کے ہر جزو میں جدائی ہے درد اٹھے، آبلہ اگر بیٹھے غلام مولیٰ قلق میرٹھی
زیرک محفلین ستمبر 28، 2019 #921 دل کے ہر جزو میں جدائی ہے درد اٹھے، آبلہ اگر بیٹھے غلام مولیٰ قلق میرٹھی
زیرک محفلین ستمبر 28، 2019 #922 وہ دل پہ وار بھی کرتا ہے، یہ بھی کہتا ہے کہ دل کے زخم عجب ہیں، بھرا نہیں کرتے پیرزادہ قاسم
زیرک محفلین ستمبر 28، 2019 #923 تا عمر وہی کارِ زیاں عشق رہا یاد حالانکہ یہ معلوم تھا اجرت نہ ملے گی پیرزادہ قاسم
زیرک محفلین ستمبر 28، 2019 #924 پہلے اس نے مجھے چُنوا دیا دیوار کے ساتھ پھر عمارت کو مِرے نام سے موسوم کیا غلام مرتضیٰ راہی
زیرک محفلین ستمبر 28، 2019 #925 جن کی درد بھری باتوں سے ایک زمانہ رام ہوا قاصرؔ ایسے فن کاروں کی قسمت میں بن باس رہا غلام محمد قاصر
زیرک محفلین ستمبر 28، 2019 #926 ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیں اب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو غلام محمد قاصر
ہر سال کی آخری شاموں میں دو چار ورق اڑ جاتے ہیں اب اور نہ بکھرے رشتوں کی بوسیدہ کتاب تو اچھا ہو غلام محمد قاصر
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #927 سب سے پہلے مرے بھائی نے ہی پھینکا مجھ پر پہلا پتھر ہی مجھے ہو گیا کاری پتھر
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #931 خوشدلی سے گھڑی بھر گلے لگاؤ ہمیں ہمارے سارے مسائل کا حل محبت ہے عطا الحسن
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #932 سو مجھ پہ کوئی برا وقت آ نہیں سکتا کہ مجھ کو ماں کی دعا نے لپیٹ رکھا ہے عطا الحسن
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #933 وحشت کا وہ وفور تھا، جذبوں کے ساتھ ساتھ کل شب تمہارے نام کی خواہش بھی مار دی عطا الحسن
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #934 کم ظرف کوزہ گر نے نمائش کے شوق میں ہستی کے چاک پر بڑی مٹی خراب کی عطا تراب
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #935 جھیل سی آنکھ کے مالک! کوئی تعبیر بتا آج کل خود کو تہہِ آب بہت دیکھتے ہیں عطا تراب
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #936 میں گاؤں کا ہوں سو ڈر رہا ہوں جدائیوں سے تُو شہر کی ہے، میں جانتا ہوں نہیں ڈرو گی احمد عطا اللہ
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #937 یہ جو راتوں کو مجھے خواب نہیں آتے عطا اس کا مطلب ہے میرا یار خفا ہے مجھ سے احمد عطا اللہ
زیرک محفلین ستمبر 30، 2019 #938 نارسائی نے عجب طور سکھائے ہیں عطاؔ یعنی بھولے بھی نہیں تم کو پکارا بھی نہیں احمد عطا اللہ
زیرک محفلین اکتوبر 1، 2019 #939 درد کا درد سے کرتا ہے بھلا کوئی علاج ٹھیک بنتا ہے نا اس بات پہ ہرجانہ مجھے فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین اکتوبر 1، 2019 #940 یہ جو فون بجتا ہے آدھی رات اداس سا یہ جو بولتا ہی نہیں کبھی کوئی کون ہے؟ فرحت عباس شاہ