پسپا ہوئے تنہائی کی یلغار سے جب بھی ہم شہر میں آوارہ پھِرے رات گئے تک فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین اکتوبر 1، 2019 #941 پسپا ہوئے تنہائی کی یلغار سے جب بھی ہم شہر میں آوارہ پھِرے رات گئے تک فرحت عباس شاہ
زیرک محفلین اکتوبر 2، 2019 #943 ہمارا اس سے بچھڑنا بھی رائیگاں ہی گیا اسے ٹھکانا ملا ہے، نہ ہم ٹھکانے لگے
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #944 منہدم ہوتا چلا جاتا ہے دل سال بہ سال ایسا لگتا ہے گِرہ اب کے برس ٹوٹتی ہے افتخار عارف
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #945 خلق کی ضد تھی کہ سورج کی گواہی آئے یک بیک خود مِرے قدموں میں شبِ تار گری افتخار عارف
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #946 یہ ساری جنتیں، یہ جہنم، عذاب و اجر ساری قیامتیں اسی دنیا کے دم سے ہیں افتخار عارف
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #947 رہِ وفا میں ضرر سُود مند ہے یارو ہے درد اپنی دوا، زہر قند ہے یارو ضیا فتح آبادی
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #948 بنائی عاقبت اپنی تو پاکبازوں نے یہ اور بات ہے، دنیا رہی، رہی، نہ رہی ضیا فتح آبادی
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #949 واعظ! تِری جنت کو ہم نے غمِ ہستی میں کھو کر ہی اگر پایا، اس پانے کو کیا کہیۓ ضیا فتح آبادی
زیرک محفلین اکتوبر 3، 2019 #950 مجھے خبر ہے کہ اپنی خبر نہیں مجھ کو مِرے سوا بھی کوئی ہوش مند ہے یارو ضیا فتح آبادی
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #951 پچھلی تعبیر کے چھالے ہیں ابھی پیروں میں پھر نیا خواب سرہانے سے نکل آتا ہے عاطف جاوید عاطف
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #952 اب کے اگر ارادۂ کُن ہو تو اے خدا نائب فرشتہ کیجیو دنیا کے واسطے عاطف جاوید عاطف
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #953 راستے میں آ رہے ہیں جو ندی نالے، نہ دیکھ منزلوں کی چاہ ہے تو پاؤں کے چھالے نہ دیکھ
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #954 مسافر ہوں خطائیں بھی ہوئیں ہیں مجھ سے تم ترازو میں مِرے پاؤں کے چھالے رکھنا
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #956 ہمیں بھی عافیتِ جاں کا ہے خیال بہت ہمیں بھی حلقۂ نا مُعتبر میں رکھا جائے
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #957 میں کچھ دن سے اچانک پھر اکیلا پڑ گیا ہوں نئے موسم میں، اک وحشت پرانی کاٹتی ہے
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #958 زخم کھا کھا کے ہوا یہ بھی تجربہ ہم کو حد سے بڑھ جائے تو پھر درد سکوں دیتا ہے
زیرک محفلین اکتوبر 4، 2019 #959 مانا تِرے دیار میں ملتی ہے ہر دوا، مگر میرے طبیب مان جا، میرا علاج اور ہے کاظم علی