میں جانتا ہوں کہ اندر اداسیاں ہوں گی سو ہنسنے والوں کے چہرے نہیں تکا کرتا میثم علی آغا
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,001 میں جانتا ہوں کہ اندر اداسیاں ہوں گی سو ہنسنے والوں کے چہرے نہیں تکا کرتا میثم علی آغا
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,002 جس کے بغیر سانس بھی لینا محال تھا ہم نے تمام عمر ہی اس کے بغیر جی میثم علی آغا
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,003 بس کہا جائے "سہولت سے جی نہیں پایا" میری نسلوں کو مِرے دکھ نہ بتائے جائیں میثم علی آغا
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,004 اِنہیں بتاؤ کہ "یہ بے ضرر قبیلہ ہے" تمہارے لوگ فقیروں سے بغض رکھتے ہیں میثم علی آغا
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,005 بہت دنوں سے کسی نے سلام تک نہ کیا پھر اپنے آپ سے پوچھا 'حضور کیسے ہیں' میثم علی آغا
زیرک محفلین اکتوبر 10، 2019 #1,006 کسے اتنی فراغت دل زدوں کا حال پوچھے سو ہم بیمار خود اپنی عیادت کر رہے ہیں حسن عباس رضا
زیرک محفلین اکتوبر 14، 2019 #1,007 آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریب خود فریبی ہی محبت کا "صلہ" ہو جیسے اقبال عظیم
زیرک محفلین اکتوبر 14، 2019 #1,008 روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں میرے غم خانے میں کچھ ایسا اندھیرا بھی نہیں اقبال عظیم
زیرک محفلین اکتوبر 14، 2019 #1,009 دامانِ توکل کی یہ خوبی ہے کہ اس میں پیوند تو ہو سکتے ہیں، دھبے نہیں ہوتے اقبال عظیم
زیرک محفلین اکتوبر 14، 2019 #1,010 جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگر سر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے اقبال عظیم
زیرک محفلین اکتوبر 15، 2019 #1,011 رہزنوں کا رہبروں سے رابطہ مضبوط ہے لٹ گیا میرا وطن، اور فیصلہ محفوظ ہے
زیرک محفلین اکتوبر 15، 2019 #1,012 رہزن ہیں میرے رہبر، منصف ہیں میرے قاتل سہہ لوں تو قیامت ہے، کہہ دوں تو بغاوت ہے
زیرک محفلین اکتوبر 15، 2019 #1,013 رو پڑوں میں تو مِرے ساتھ بہت روتی ہے تجھ سے زیادہ تو یہ دیوار سمجھتی ہے مجھے مجذوب ثاقب
زیرک محفلین اکتوبر 15، 2019 #1,014 حاکمِ وقت کے احساں بھی بڑی اوج پہ تھے جو بھی سچا تھا، وہ گھبرا کے وطن چھوڑ گیا ثاقب مجذوب
زیرک محفلین نومبر 11، 2019 #1,015 ایسے چھپنے سے نہ چھپنا ہی تھا بہتر تیرا تُو ہے پردے میں مگر ذکر ہے گھر گھر تیرا
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,017 عشق کی راہوں پہ چلنا ہے تو رسوائی نہ دیکھ تجھ کو پانی میں اترنا ہے تو گہرائی نہ دیکھ اختر سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,018 مدتوں صحرا نوردی کی مِرے اجداد نے مجھ کو ورثے میں جنونِ آبلہ پائی ملا اختر سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,019 گھر میں رہا تھا کون کہ رخصت کرے ہمیں چوکھٹ کو الوداع کہا،۔۔۔ اور چل پڑے مخمور سعیدی
زیرک محفلین نومبر 12، 2019 #1,020 موم ہو جائے گا پتھر سا یہ دل سینے میں لمحہ بھر کو کسی پہلو میں پگھل کر دیکھو مخمور سعیدی