زیست بے رنگ تھی تجدیدِ وفا سے پہلے

ابن رضا

لائبریرین

زیست بے رنگ تھی تجدیدِ وفا سے پہلے

میں تغافل میں رہا، شوقِ لقا سے پہلے

میں وہ احسان فراموش ہوں جس کا مالک
تھام لیتا ہے اُسے لغزشِ پا سے پہلے

کیا یہ کم لُطف و کرم ہے کہ وہ سُن لیتا ہے
میرا ہر حرفِ دُعا عرضِ دُعا سے پہلے

جب بھی گھیرا ہے مجھے گردشِ حالات نے، وہ
مُلتفت مجھ پہ ہُوا رنج و بلا سے پہلے

پیش کرتا ہوں جو اشکوں کا میں نذرانہ اُسے
بخش دیتا ہے مجھے آہ و بکا سے پہلے

اُس کے دربار میں پہنچا تو یہ احساس ہوا
میں شناسا ہی نہ تھا جُود و سخا سے، پہلے

لَوٹنا پڑتا نہ در در سے مجھے خالی ہاتھ
مانگ لیتا جو رضا اپنے خدا سے، پہلے

آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
اُس کے دربار میں پہنچا تو یہ احساس ہوا
میں شناسا ہی نہ تھا جُود و سخا سے، پہلے
بے شک۔

پیش کرتا ہوں جو اشکوں کا میں نذرانہ اُسے
بخش دیتا ہے مجھے آہ و بکا سے پہلے
بے شک۔

کیا یہ کم لُطف و کرم ہے کہ وہ سُن لیتا ہے
میرا ہر حرفِ دُعا عرضِ دُعا سے پہلے
بے شک۔ الحمد اللہ۔

لَوٹنا پڑتا نہ در در سے مجھے خالی ہاتھ
مانگ لیتا جو رضا اپنے خدا سے، پہلے
آہ!
کس قدر خوبصورت حمدیہ اشعار ہیں۔ بے شک۔ بے شک۔
بہت پیارا،بہت ہی پیارا کلام ہے۔ جزاک اللہ!ہمارے سب کے دل کی آواز۔ اللہ قبول کرے۔ آمین!
 
بہت عمدہ ابنِ رضا بھائی، کیا کہنے۔
میں وہ احسان فراموش ہوں جس کا مالک
تھام لیتا ہے جسے لغزشِ پا سے پہلے

کیا یہ کم لُطف و کرم ہے کہ وہ سُن لیتا ہے
میرا ہر حرفِ دُعا عرضِ دُعا سے پہلے

جب بھی گھیرا ہے مجھے گردشِ حالات نے، وہ
مُلتفت مجھ پہ ہُوا رنج و بلا سے پہلے

پیش کرتا ہوں جو اشکوں کا میں نذرانہ اُسے
بخش دیتا ہے مجھے آہ و بکا سے پہلے

اُس کے دربار میں پہنچا تو یہ احساس ہوا
میں شناسا ہی نہ تھا جُود و سخا سے، پہلے

ہر شعر الگ داد کا مستحق ہے۔
لَوٹنا پڑتا نہ در در سے مجھے خالی ہاتھ
مانگ لیتا جو رضا اپنے خدا سے، پہلے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
زیست بے رنگ تھی تجدیدِ وفا سے پہلے
دلِ غافل میں جو تھا، شوقِ لقا سے پہلے

میں وہ احسان فراموش ہوں جس کا مالک
تھام لیتا ہے جسے لغزشِ پا سے پہلے

کیا یہ کم لُطف و کرم ہے کہ وہ سُن لیتا ہے
میرا ہر حرفِ دُعا عرضِ دُعا سے پہلے

جب بھی گھیرا ہے مجھے گردشِ حالات نے، وہ
مُلتفت مجھ پہ ہُوا رنج و بلا سے پہلے

پیش کرتا ہوں جو اشکوں کا میں نذرانہ اُسے
بخش دیتا ہے مجھے آہ و بکا سے پہلے

اُس کے دربار میں پہنچا تو یہ احساس ہوا
میں شناسا ہی نہ تھا جُود و سخا سے، پہلے

لَوٹنا پڑتا نہ در در سے مجھے خالی ہاتھ
مانگ لیتا جو رضا اپنے خدا سے، پہلے

بہت خوب !! ابن رضا بھائی ، کیا اچھی غزل ہے !
مقطع بہت زوردار ہے ۔ تخلص کا ذومعنی استعمال اچھا ہے! اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ!
بس ایک چھوٹی سی لسانی لغزش درست کرلیجئے ۔ دوسرے شعر میں جسے کے بجائے اُسے ہوگا۔ شاید ٹائپو ہوگیا ہے ۔
 
ابن رضا

لائبریرین
بے شک۔
آہ!
کس قدر خوبصورت حمدیہ اشعار ہیں۔ بے شک۔ بے شک۔
بہت پیارا،بہت ہی پیارا کلام ہے۔ جزاک اللہ!ہمارے سب کے دل کی آواز۔ اللہ قبول کرے۔ آمین!
مطلع اگرچہ ابھی کچھ توجہ چاہتا ہے تاہم میرے دل کی آواز آپ کو پسند آئی۔۔۔ بہت ممنون ہوں۔بقول سر محمد یعقوب آسی صاحب کہ شاعری وہی جو دل کے تار چھیڑ دے۔ ہمیشہ خوش رہیے
 
آخری تدوین:

ابن رضا

لائبریرین
بہت خوب کلام پیش کیا ہے رضا بھائی!!
یکے بعد دیگرے اتنی عمدہ شاعری پیش کرنے پر بہت سی داد!!
پسند آوری کا شکریہ، شاد و آباد رہیے۔
بہت خوب !! ابن رضا بھائی ، کیا اچھی غزل ہے !
مقطع بہت زوردار ہے ۔ تخلص کا ذومعنی استعمال اچھا ہے! اللہ کرے زورِقلم اور زیادہ!
بس ایک چھوٹی سی لسانی لغزش درست کرلیجئے ۔ دوسرے شعر میں جسے کے بجائے اُسے ہوگا۔ شاید ٹائپو ہوگیا ہے ۔
بہت نوازش حضور توجہ اور صلاح کے لیے سراپا سپاس ہوں۔ سلامت رہیے
پسند آوری کا شکریہ محترم۔ خوش رہیے۔
بہترین عمدہ کلام پیش کرنے پر بہت سی داد قبول فرمائیں!
پسند آوری کا شکریہ محترم۔ خوش رہیے۔
 
مطلع اگرچہ ابھی کچھ توجہ چاہتا ہے تاہم میرے دل کی آواز آپ کو پسند آئی۔۔۔ بہت ممنون ہوں۔بقول سر محمد یعقوب آسی صاحب کہ شاعری وہی جو دل کے تار چھیڑ دے۔ ہمیشہ خوش رہیے
بقول پروفیسر انور مسعود: "شعر وہ ہے جو آپ کو چھیڑ دے اور آپ کا ذہن اس کے پیچھے یوں لپکے جیسے بچہ تتلی کے پیچھے دوڑتا ہے"۔ میں نے ان کا یہ بیان بہت جگہ پورے حوالے سے ساتھ نقل کیا ہے۔ یہ بڑے لوگوں کی کہی ہوئی بڑی بات ہے، یہ فقیر اتنی جوگا کہاں!
 
مزمل حسین

محفلین
ابن رضا صاحب بہت بہت مبارک باد ایسی خوبصورت حمد تخلیق کرنے کے لئے۔
ہر شعر پر دل جھوم جھوم اٹھا ہے۔
تمام اشعار از بر ہونے تک بارہا پڑھوں میں، بحر بھی آسان ہے۔
بہت داد آپ کے لئے!
 
ابن رضا

لائبریرین
ابن رضا صاحب بہت بہت مبارک باد ایسی خوبصورت حمد تخلیق کرنے کے لئے۔
ہر شعر پر دل جھوم جھوم اٹھا ہے۔
تمام اشعار از بر ہونے تک بارہا پڑھوں میں، بحر بھی آسان ہے۔
بہت داد آپ کے لئے!
بہت نوازش. پسند آوری کا شکریہ خوش رہیے

کیا کہنے ابن رضا بھائ۔ ماشاءاللہ۔۔۔:)
بہت شکریہ حضور۔ سلامت رہیے
 
Top