ابن رضا
لائبریرین
ٹیگ محمداحمد ، نیرنگ خیال ، سر الف عین ، اوشو ، نایاب ، فاتح ، محمد اسامہ سَرسَری ، محمد وارث
راحیل فاروق
راحیل فاروق
بہت ممنون ہوں سر۔ توجہ اور داد کے لیے بہت شکریہ. سلامت رہیےکیا خوب کلام ہے محترم، لاجواب۔ سبھی اشعار بہت اچھے ہیں۔
واہ ،ابن رضا بھائی ،کیا کہنے !زیست بے رنگ تھی تجدیدِ وفا سے پہلے
میں تغافل میں جو تھا، شوقِ لقا سے پہلے
میں وہ احسان فراموش ہوں جس کا مالک
تھام لیتا ہے اُسے لغزشِ پا سے پہلے
کیا یہ کم لُطف و کرم ہے کہ وہ سُن لیتا ہے
میرا ہر حرفِ دُعا عرضِ دُعا سے پہلے
جب بھی گھیرا ہے مجھے گردشِ حالات نے، وہ
مُلتفت مجھ پہ ہُوا رنج و بلا سے پہلے
پیش کرتا ہوں جو اشکوں کا میں نذرانہ اُسے
بخش دیتا ہے مجھے آہ و بکا سے پہلے
اُس کے دربار میں پہنچا تو یہ احساس ہوا
میں شناسا ہی نہ تھا جُود و سخا سے، پہلے
لَوٹنا پڑتا نہ در در سے مجھے خالی ہاتھ
مانگ لیتا جو رضا اپنے خدا سے، پہلے
سر حوصلہ افزائی کے لیے بہت ممنون ہوں. سلامت رہیےماشاء اللہ اچھی حمد ہے۔
آپ سے قد آور سخن ور و سخن شناس سے داد محنت وصولی کی سندہے. بہت نوازش. سلامت رہیےواہ واہ کیا کہنے ۔ خوبصورت اشعار ہیں
بہت شکریہ عباد اللہ. خوش رہیےوااہ وااہ بہت عمدہ
سلامت رہیںبہت شکریہ عباد اللہ. خوش رہیے
آپ کی محبت اور حسنِ ظن کے لیے ممنون ہوں محمد امین صدیق بھائی. خوش رہیےواہ ،ابن رضا بھائی ،کیا کہنے !
مابدولت نے جس مصرعے کو بھی لیکر داد دینی چاہی تو اگلے مصرعے کو زیادہ اثرانگیز پایا۔
پسند آوری کے لیے ممنون ہوںواہ رضا صاحب ایک دم سندر ۔
اشعار اچھے ہیں لیکن مطلع کچھ ہلکا ہے ، دوسرے مصرع میں "جو تھا" کچھ جچ نہیں رہا