زین بھیا کی ڈاک

مہ جبین

محفلین
واہ بھئی واہ ۔۔۔۔۔دوست ہو تو ایسا :)
سعود نے تو زین کی ناراضگی کے سارے در ہمیشہ کے لئے بند کردئے 8)
میری طرف سے ڈھیروں دعائیں لے لو :grin:
 

ذوالقرنین

لائبریرین
تو اس خوشی میں یہ لیجئے آکسفورڈ سے جرنلزم کی ڈگری (میری سفارش پر :biggrin: )
masters-degree.jpg
UniversityofOxford.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
واہ سعود واہ آپ تو بہت سخی انسان ہیں لگتا ہے آپ سے دوستی کرنی ہی پڑے گی ۔ خیر جب آپ چھوٹے ہوکر اتنی فیاضی دکھا رہے ہیں تو میں بھی بڑے ہونے کے اعتبار سے تھوڑی تو فیاضی دکھاؤں ورنہ لوگ کنجوس کہیں گے۔ یہ لیں زین میری طرف سے ایک ادنٰی سا تحفہ
Beautiful_design_car_10-620x465.jpg

اس کے ساتھ ایک پیٹرول پمپ کی بھی ضرورت ہو گی تو وہ میری طرف سے۔

P5170253.JPG
 

فہیم

لائبریرین
میں کیا دوں اب زین تمہیں :)

میری طرف سے یہ دعا تمہارے لیے :)

اللہ پاک تمہیں دنیا اور آخرت دونوں جہانوں میں عافیت عطا فرمائے۔
اور تمہیں ہر مقام پر کامیابیاں نصیب ہوں۔ آمین
 

زین

لائبریرین
ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے چاہے اصلی ہو یا نقلی

یہ تمہارے وزیر اعلیٰ کے ہی الفاظ ہیں، اس لیے رکھ لو۔
آج صوبائی اسمبلی اجلاس کے بعد دو گھنٹے تک وزیراعلیٰ کے چیمبر کے سامنے میڈیا والے انتظار کرتے رہے ۔موصوف جب نکلے تو ہمارے ایک ساتھی نے بلوچستان میں امن وامان کی خراب صورتحال سے متعلق سوال پوچھا تو انہوں نے زور سے ’’بلوچستان زندہ آباد‘‘ کا نعرہ لگایا اور اپنی گاڑی کی طرف چل دیئے :)
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے شمشاد بھائی وہاں تو سنا ہے پیٹرول پانی سے بھی زیادہ سستا ہے۔
کیا یہ بات درست ہے؟
کیا حساب ہے پیٹرول وہاں۔

جی ہاں یہاں پیٹرول پانی سے سستا ہے۔

یہاں پینے والا پانی خریدنا پڑتا ہے۔ جو پانی نلکے میں آتا ہے وہ پینے والا نہیں۔

پانی کی ڈیڑھ لیٹر کی بوتل دو ریال کی ہے جبکہ پیٹرول 45 حلالے لیٹر ہے یعنی کہ ایک ریال کا دو لیٹر سے بھی زیادہ مل جاتا ہے۔

ہم گھروں میں استعمال کرنے کے لیے پانی کی بڑی بوتلیں لیتے ہیں۔ جس میں 19 لیٹر پانی آتا ہے۔ دکان پر خالی بوتل دے کر 19 لیٹر کی بھری ہوئی بوتل 5 ریال کی ملتی ہے۔ کئی ایک کمپنیاں گھروں میں آ کر دے جاتی ہیں۔ خالی بوتلیں ایک دفعہ خرید لیتے ہیں پھر وہی بھرواتے رہتے ہیں۔

کہیں باہر گئے ہوئے ہوں تو یا تو گھر سے پانی ساتھ لے جاتے ہیں، وہاں سے خریدنی ہو تو دو ریال والی خریدتے ہیں۔
 
ارے پگلی ۔ سب لے لو۔ میرے لئے صرف ایک چاکلیٹ رکھنا :)
پگلی پر ہمارا اور ننھی پریوں کا میوچؤل کاپی رائٹ ہے۔ لہٰذا آپ کو ہم سے یا ننھی پریوں سے اجازت طلب کیے بغیر اس کا استعمال کرنا قابل دست اندازی پولیس تھانہ اردو محفل ہو سکتا ہے۔ اور حرجانے کے طور پر چاکلیٹوں کی ڈھیر لگانی پڑ سکتی ہے۔ :) :)
 
Top