وعلیکم السلام!
اس کے لیے آپ کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
1۔ اپنے ایڈمن پینل میں لاگ ان کیجئے۔
2۔ دکھائی دینے والی آپشنز میں سے سٹائلز پر کلک کیجئے۔
3۔ Create New Style کے بٹن پر کلک کریں۔
4۔ ٹائٹل میں سٹائل کا نام لکھیں۔ مثلاََ Urdu Style
5۔ Save Styleکے بٹن پر کلک کریں۔
6۔ ظاہر ہونے والی ونڈو میں میں Style Propertiesپر کلک کریں۔
7۔ اب دوسرے نمبر پر موجود General پر کلک کریں۔
8۔ بائیں طرف ایک اور چھوٹی سی سائیڈ بار نمودار ہوگئی ہوگی۔ اس میں سے HTML پر کلک کریں۔
9۔ ظاہر ہونے والی ونڈو میں فانٹ کلکر، سائز اور فانٹ فیملی لکھ دیں۔ باقی معلومات بھی اگر لکھنا چاہیں تو لکھ دیں۔
فانٹ فیملی کچھ یوں لکھی جائے گی۔
کوڈ:
'Jameel Noori Nastaleeq', Tahoma
اگر مزید فانٹس کے نام لکھنا چاہیں تو وہ بھی لکھ سکتے ہیں۔ مثلاََ علوی نستعلیق، نفیس نستعلیق وغیرہ۔
10۔ نیچے موجود Update Style Properties کے بٹن پر کلک کردیں۔
11۔ ترتیبات محفوظ ہوکر دوبارہ پرانا صفحہ لوڈ ہوجائے گا۔
12۔ HTML کے نیچے Body, Content, Inline Moderation Checked, Page Title, Page Description, Avatar, Link, Link Hover State, Title Prefix, Title Prefix Hover State میں بھی اسی طرح فانٹ کلر، سائز اور فانٹ فیملی باری باری لکھ دیں اور Update Style Properties پر کلک کرکے ترتیبات محفوظ کرتے جائیں۔
13۔ اس کے بعد بائیں جانب گہری نیلی سائیڈ بار میں سٹائلز پر کلک کر دیں تو آپ دوبارہ سٹائلز کے صفحہ پر ہوں گے۔
14۔ آپ کے نئے سٹائل کے سامنے چیک باکس کے آگے ریڈیو بٹن ہوگا۔ اس پر کلک کرکے اپنے اس سٹائل کو ڈیفالٹ میں تبدیل کردیں۔
15۔ اپنے فورم کو ایک بار پھر لوڈ کریں۔ آپ کا یقیناََ نستعلیق فانٹس کے ساتھ کھلے گا۔
نوٹ: اس سے پہلے میں نے کبھی زین فورو استعمال نہیں کیا۔ لہٰذا اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو پیشگی معذرت!
آخر پہلا تجربہ ہے۔
اپنے تجربے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔
والسلام