زین فورو میں نستعلیق فونٹ کس طرح انسٹال کئے جائیں؟

ScienceKiDunya

محفلین
السلام علیکم!
میں ایک فورم چلا رہا ہوں اس لنک پر:
sciencekidunya.com/forum

یہ نارمل انگلش فونٹ ہے جو اردو ٹیکسٹ دکھا رہا ہے۔ کس طرح نستعلیق فونٹ انسٹال کئے جاتے ہیں؟ اس میں کوئی سی ایس ایس فائل ہی نہیں ملی مجھے جہاں میں خود تبدیلیاں کر سکوں۔۔۔۔ شکریہ
 
تجمل حسین

محفلین
وعلیکم السلام!
اس کے لیے آپ کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔
1۔ اپنے ایڈمن پینل میں لاگ ان کیجئے۔
2۔ دکھائی دینے والی آپشنز میں سے سٹائلز پر کلک کیجئے۔
3۔ Create New Style کے بٹن پر کلک کریں۔
4۔ ٹائٹل میں سٹائل کا نام لکھیں۔ مثلاََ Urdu Style
5۔ Save Styleکے بٹن پر کلک کریں۔
6۔ ظاہر ہونے والی ونڈو میں میں Style Propertiesپر کلک کریں۔
7۔ اب دوسرے نمبر پر موجود General پر کلک کریں۔
8۔ بائیں طرف ایک اور چھوٹی سی سائیڈ بار نمودار ہوگئی ہوگی۔ اس میں سے HTML پر کلک کریں۔
9۔ ظاہر ہونے والی ونڈو میں فانٹ کلکر، سائز اور فانٹ فیملی لکھ دیں۔ باقی معلومات بھی اگر لکھنا چاہیں تو لکھ دیں۔
فانٹ فیملی کچھ یوں لکھی جائے گی۔
کوڈ:
'Jameel Noori Nastaleeq', Tahoma
اگر مزید فانٹس کے نام لکھنا چاہیں تو وہ بھی لکھ سکتے ہیں۔ مثلاََ علوی نستعلیق، نفیس نستعلیق وغیرہ۔
10۔ نیچے موجود Update Style Properties کے بٹن پر کلک کردیں۔
11۔ ترتیبات محفوظ ہوکر دوبارہ پرانا صفحہ لوڈ ہوجائے گا۔
12۔ HTML کے نیچے Body, Content, Inline Moderation Checked, Page Title, Page Description, Avatar, Link, Link Hover State, Title Prefix, Title Prefix Hover State میں بھی اسی طرح فانٹ کلر، سائز اور فانٹ فیملی باری باری لکھ دیں اور Update Style Properties پر کلک کرکے ترتیبات محفوظ کرتے جائیں۔
13۔ اس کے بعد بائیں جانب گہری نیلی سائیڈ بار میں سٹائلز پر کلک کر دیں تو آپ دوبارہ سٹائلز کے صفحہ پر ہوں گے۔
14۔ آپ کے نئے سٹائل کے سامنے چیک باکس کے آگے ریڈیو بٹن ہوگا۔ اس پر کلک کرکے اپنے اس سٹائل کو ڈیفالٹ میں تبدیل کردیں۔
15۔ اپنے فورم کو ایک بار پھر لوڈ کریں۔ آپ کا یقیناََ نستعلیق فانٹس کے ساتھ کھلے گا۔

نوٹ: اس سے پہلے میں نے کبھی زین فورو استعمال نہیں کیا۔ لہٰذا اگر کوئی غلطی رہ گئی ہو تو پیشگی معذرت!:LOL:
آخر پہلا تجربہ ہے۔
اپنے تجربے سے ضرور آگاہ کیجئے گا۔

والسلام
:):)
 
ScienceKiDunya

محفلین
جی میں نے یہ سیٹنگ کر دی ھیں اور فونٹ ایپلائی ھو گیا ھے۔ مگر مسئلہ یہ ھے کہ جن لوگوں کے پاس جمیل نستعلیق والا فونٹ انسٹال نہیں ھوگا پہلے سے، انہیں تو نارمل اردو ٹیکسٹ دکھائی دے گا۔ اس کا حل کیا ھے؟ میں اپنی سائٹ پر ٹی ٹی ایف فونٹ رکھ کر اس کی سورس دینا چاھتا ھوں۔ وہ کیسے کروں؟ تاکہ فونٹ اگر انسٹال نہ بھی ھو تو بھی سائٹ سے اٹھا کر چلا لے۔
 
اس سلسلہ میں فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتا۔
البتہ ایک مشورہ ہے کہ ایسا مت کریں۔ کیونکہ اگر کوئی سست رفتار کنکشن کے ذریعے فورم پر آئے گا تو فورم مزید سست ہوجائے گا۔ ہاں ایسا کرلیجئے کہ سائیڈ بار یا کونے میں فانٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کا ربط دے دیں تاکہ جو چاہے وہ فانٹ انسٹال کرلے۔ اور جو نہ کرنا چاہے اس کے کنکشن پر لوڈ نہ رہے۔ :)
 
عبیدتھہیم

محفلین
محترم، آپ کے فورم پر ایک نظر ڈالی تو وہاں مُجھے تحاریر نا ہونے کے برابر دکھائی دیں اور آپکے فورم پر ابھی تک اردو کا فانٹ امبیڈ نہیں ہے، جسکی وجہ سے آپ کا فورم پڑھنے میں مشکل درپیش ہے۔

کسی بھی ویبسائٹ کو خوبصورت بنانے کے لیے اسکے فانٹس میں ترمیم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے یا خوبصورت فانٹس امبیڈ کرنے سے ویبسائٹ خوبصورت نظر آتی ہے۔
ویبسائٹ پر فانٹ امبیڈ کرنے کے لیے آپ کو بہت ہی کم سائیز کا فانٹ امبیڈ کرنا ہوگا۔
اردو نستعلیق میں امر نستعلیق فونٹ ویب فونٹ ہے، جسکا حجم ۵۰۰ کیلو بائٹ تک ہے۔
نفیس، علوی اور دیگر اردو نستعلیق کے فانٹس کا سائیز میگا بائٹس میں ہے جوکہ کسی بھی ویبسائٹ پر امبیڈ کرنے کے بعد بینڈوِتھ اور ویب لوڈنگ کا مسئلہ بن جاتے ہیں اور سست رفتار انٹرنیٹ پر وہ فانٹ جلدی لوڈ نہیں ہوتے۔
اس لیے آپ کو چاہیے کہ آپ امر نستعلیق فانٹ اپنے فورم پر امبیڈ کریں۔
 
بھائی جی ان کے کیا کہنے۔ امتحانات میں ایسے غائب ہوئے کہ ابھی تک نظر ہی نہیں آئے۔ وہاں جو ایک دو پوسٹیں ہیں وہ بھی میں نے لگائی ہیں۔ :)
 
Top