مبارکباد زین کو ایوارڈ ملنے پر مبارکباد !

علی ذاکر

محفلین
زین یہاں آئیے اور بتائیے ایوارڈ کب ملا اور کونسا کام کرنے پر ملا اور سب محفل والوں کی دعا ہے کہ تم اسی طرح اپنی منزل اور کامیابی کی طرف خوب لگن اور جوش و خروش سے گامزن رہو !

مع السلام
 

شاہ حسین

محفلین
جناب زین صاحب بہت بہت مُبارک قبول فرمائیں ۔

ساتھ تفصیل سے بھی آگاہ کیجئے کس بابت ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
 

طالوت

محفلین
ارے میں بتا تو رہا ہوں کہ پکے خبری ہونے کی صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ہے ۔
وسلام
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم طالوت

یہ پکے خبری کیا ہوتا ہے اور یہ ایوارڈ کیا محفل کی طرف سے ملا ہے؟؟؟
ویسے ایک ایوارڈ اسے بھی ملے گا جس کا رشتہ سب سے پہلے ہو گا
 

شمشاد

لائبریرین
زین صاحب تو اس دھاگے سے مشہور چوپائے کے سینگوں کی طرح غائب ہیں۔

چونکہ دھاگہ علی بھائی نے کھولا ہے تو خبر معتبر ہی ہو گی۔ سو اسی وجہ مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
 

طالوت

محفلین
بھئی یہ ہمارے بھائی اخبار نویس ہیں اب تفصیل تو یہ خود بتائیں گے بلکہ تصویر بھی لگائیں گے ۔۔

وسلام
 

زین

لائبریرین
آپ سب کا شکریہ
ایویں چھوٹی موٹی تقریب میں چھوٹا موٹا ایوارڈ مل گیا :noxxx:
ویڈیو بنائی تھی ایک ساتھی نے لیکن تصویر کسی جاننے والے نہیں بنائی
 

طالوت

محفلین
انکل آپ اپنا حال تفصیلا اور تقریب کا حال مختصرا لکھیں ۔ اور خبردار جو کوئی ضروری بات غائب کی یا کسر نفسی سے کام لینے کی کوشش کی ۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
انکل آپ اپنا حال تفصیلا اور تقریب کا حال مختصرا لکھیں ۔ اور خبردار جو کوئی ضروری بات غائب کی یا کسر نفسی سے کام لینے کی کوشش کی ۔ :drooling:
وسلام
 

زین

لائبریرین
خاص خاص بات یہ تھی کہ "صحت مند ماں ، با صلاحیت بچے" کے نام سے پروگرام تھا جس میں سکول کے بچوں، ان کے والدین، اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مختلف شعبوں میں‌اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے طالب علموں ، اساتذہ، صحافیوں، کالم نگاروں میں ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔ سکول کے بچوں نے ٹیبلو پیش کئے۔ سکول و کالج کے لڑکوں /لڑکیوں ‌نے انڈین گانوں پر رقص کیا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ہن آرام ای، زینب ہوتی تو یقیناً یہی کہتی۔
ضرور ظہیر بھائی سے ڈانٹ کھانی تھی۔
 
Top