مبارکباد زین کو مبارک ہو

شیزان

لائبریرین
27433868.bmp
 
زین

لائبریرین
مبارکباد اور دعاؤں کےلیے آپ سب محفلین کا بے حد مشکور ہوں۔

بظاہر تو یہ کامیابی کچھ بھی نہیں لیکن میرے لئے یہ کامیابی اس لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ میں خاندان کا پہلا گریجویٹ ہوں ۔میں نے اس کے لئے بہت سی مشکلات جھیلیں۔ پرائمری تک تعلیم آسانی سے حاصل کرلی تھی اس کے بعد علاقے میں سرکاری سکول نہ ہونے، گھریلو اور مالی مشکلات پیش آئیں۔ مڈل کے بعد سے پڑھائی جاری رکھنے اور گھر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے پارٹ ٹائم اور فل ٹائم جاب کرنا پڑی۔ والدین اور بڑی بہنوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود میرا بھر پور ساتھ دیا ۔

آگے ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کا ارادہ ہے ۔
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
بہت شکریہ ۔ بہنا :)
میرا سب سے اچھا دوست بی ایس سی کے میتھ کے پیپر میں چند نمبروں سے رہ گیاجس پر مجھے بہت دکھ ہوا ۔اس نے آگے پڑھنے کے لیے بیرون ملک جانا تھا۔

بہت شکریہ آپی ۔ یقین جانیں مجھے اپنی کامیابی پر اتنی خوشی نہیں ہوئی جتنی محفلین کی محبت اور اپنائیت دیکھ کر
انشاء اللہ۔

آہا۔ انعام:-P ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔یاد نہیں آرہا آخری بار کب انعام وصول کیا تھا کسی سے

آپی۔ آپ کی دعائیں اور اپنائیت ہی میرے لیے انعام سے کم نہیں۔

اوہو! افسوس ہوا بھیا
آپ بھائی کی ہمت بڑھائیے گا تاکہ وہ یہ پیپر کلیئر کر لیں۔

ویسے میرے سے تو کوئی انعام نہیں چاہیے ناں! :)
 
زین

لائبریرین
اوہو! افسوس ہوا بھیا
آپ بھائی کی ہمت بڑھائیے گا تاکہ وہ یہ پیپر کلیئر کر لیں۔

ویسے میرے سے تو کوئی انعام نہیں چاہیے ناں! :)
دوست نے رزلٹ والے دن قیمتی لیپ ٹاپ خریدا تھا جس پر بہت خوش تھا ۔ ابھی لیپ ٹاپ گھر پہنچا ہی نہیں تھا کہ نتیجہ آیا ۔

آپ انعام دینا چاہتی ہیں تو میں کیسے انکار کرسکتا ہوں :biggrin:
 
مبارکباد اور دعاؤں کےلیے آپ سب محفلین کا بے حد مشکور ہوں۔

بظاہر تو یہ کامیابی کچھ بھی نہیں لیکن میرے لئے یہ کامیابی اس لئے بھی اہمیت رکھتی ہے کہ میں خاندان کا پہلا گریجویٹ ہوں ۔میں نے اس کے لئے بہت سی مشکلات جھیلیں۔ پرائمری تک تعلیم آسانی سے حاصل کرلی تھی اس کے بعد علاقے میں سرکاری سکول نہ ہونے، گھریلو اور مالی مشکلات پیش آئیں۔ مڈل کے بعد سے پڑھائی جاری رکھنے اور گھر کی ذمہ داری سنبھالنے کے لئے پارٹ ٹائم اور فل ٹائم جاب کرنا پڑی۔ والدین اور بڑی بہنوں نے تمام تر مشکلات کے باوجود میرا بھر پور ساتھ دیا ۔

آگے ماس کمیونیکشن میں ماسٹرز کا ارادہ ہے ۔
زبردست زین ۔۔ آپ کی پڑھائی سے متعلق لگن کے بارے میں جان کر آپ کا کامیاب ہونا بہت اچھا لگا ۔۔۔۔۔
یہ کچھ نہیں بہت بڑی کامیابی ہے :)
ویسے بھی بہت عرصہ بعد کوئٹہ کے ساتھ جڑی کوئی خوش آئیند خبر پڑھنے میں آئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
زین

لائبریرین
اردو محفل کے رکن زین جن کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور صحافت کے شعبے سے وابستہ ہیں، انہوں نے گریجویشن میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔
اردو محفل کی جانب سے اس خوشی کے موقع پر زین کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
بہت شکریہ شمشاد بھائی آپ کا : )
مٹھائی خرید کر میری طرف سے منہ میٹھا کیجیے :biggrin:

آپ کو بہت مبارک ہو زین صاحب
زین"صاحب" :(
وارث بھائی بہت شکریہ ۔
زین بیٹا تم کو یہ کامیابئ بہت بہت مبارک ہو
اللہ دین اور دنیا کے ہر امتحان میں کامیابی و کامرانی عطا فرمائے آمین
بہت شکریہ آنٹی۔ :)
آمین ۔ آپ کےلیے بھی ڈھیر ساری دعائیں
میں بھی سوچ رہی تھی چاچو لیکن پھر وہیں مبارک دے دی۔
زین بھیا بہت مبارک ہو! :)
اسی طرح کامیابیاں سمیٹتے رہیں۔آمین
بہت شکریہ بہنا :)
آمین ۔
آپ کے امتحان کے بہتر نتائج کےلئے دعا گو ہوں

شکریہ عینی بہنا :)
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
دوست نے رزلٹ والے دن قیمتی لیپ ٹاپ خریدا تھا جس پر بہت خوش تھا ۔ ابھی لیپ ٹاپ گھر پہنچا ہی نہیں تھا کہ نتیجہ آیا ۔

آپ انعام دینا چاہتی ہیں تو میں کیسے انکار کرسکتا ہوں :biggrin:
ابھی تو آپ کے اچھے مستقبل کے لیے ڈھیر ساری دعائیں ہی دے سکتی ہوں بھیا :)
 
زین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو زین تمہیں ۔
بہت شکریہ جہانزیب بھیا
بہت عرصے بعد آپ کو محفل میں دیکھ خوشی ہوئی۔ سب خیریت تو ہیں نا؟

زین بھیا
بہت بہت مبارک ہو آپ کو۔
بہت شکریہ بلال بھیا :)

بہت مبارک ہو زین بہت اچھی بات ہے۔ اللہ تمہیں اور کامیاب و کامران کرے آمین۔
بہت شکریہ امجد بھیا :)
آمین ۔

زین کو بہت بہت مبارک ہو ۔
اللہ اور کامیابیاں و کامرانیاں عطا فرمائے آمین ثم آمین
بہت شکریہ
آمین :)
 
زین

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد زین بھائی! تم نے مجھے نہیں بتایا؟ جرمانہ ہو۔
شکریہ ذوالقرنین بھائی :)
جس دن نتیجہ آیا اسی دن یعنی سولہ فروری کو ہزارہ ٹاؤن کا المناک واقعہ پیش آیا ۔ پورا شہر غم میں ڈوبا تھا ۔میں بھلا کیسے خوشی مناسکتا تھا۔اس لئے نتیجے کے بارے میں بہت کم لوگوں کوبتایا۔

جرمانے کی وصولی کےلئے کوئٹہ آنا پڑے گا ۔ کب آرہے ہیں پھر :)
 
زین

لائبریرین
واؤ زین مجھے تو علم ہی نہیں تھا بہت بہت بہت مبارک ہو۔۔۔ ۔۔۔ ۔ دعا کرو میرا بھی جلدی سے مکمل ہوجائے ابھی دو سال ہیں میرے تو۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
1274-graduation-congratulations.jpg

graduation_2.gif
شکریہ ملائکہ :)

جلدی کیا پڑی ہے ۔ زندگی کے سنہرے دن ہیں آرام سے گزار لو :)

اللہ تعالیٰ آپ کو بھی کامیابی نصیب عطاء فرمائے۔

بہت بہت شکریہ انکل :biggrin:

شادی کے بعد سے غائب ہی ہوگئے ۔ بھابھی نے محفل میں داخلے پر پابندی لگائی ہے کیا؟
 
زین

لائبریرین
آپکو مبارک ہو زین بیٹا یہ کامیابی ۔:)
بہت شکریہ آپی :)

شکریہ ۔ عندلیب آپی :)

شکریہ فہیم "صاحب" :)
مبارک ہو زین بھائی۔ :)

شکریہ حسان بھائی :)
 
زین

لائبریرین
شکریہ شیزان بھائی :)

شکریہ آپی :)
اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے ۔۔۔
شکریہ ۔ شہزاد بھائی
آمین ۔
زین کو بہت بہت مبارک ہو ۔
شکریہ علی بھائی :)
بہت بہت مبارک ہو زین
بہت شکریہ اپیا :)
 
زین

لائبریرین
زبردست زین ۔۔ آپ کی پڑھائی سے متعلق لگن کے بارے میں جان کر آپ کا کامیاب ہونا بہت اچھا لگا ۔۔۔ ۔۔
یہ کچھ نہیں بہت بڑی کامیابی ہے :)
ویسے بھی بہت عرصہ بعد کوئٹہ کے ساتھ جڑی کوئی خوش آئیند خبر پڑھنے میں آئی ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
شکریہ آپی :)
افسوس اس بات کا ہے کہ میں بہتر طریقے سے نہیں پڑھ سکا۔ یہاں تعلیمی اداروں خصوصاً سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہت گرا ہو اور پست ہے ۔
 
Top