محمد اسامہ سَرسَری
لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
سن کر بہت دکھ ہواانا للہ و انا الیہ راجعون
زین کے والد صاحب کا انتقال کار اکسیڈینٹ میں ہوگیا ہے۔۔ آپ لوگوں سے دعا کی درخواست ہے۔۔۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ دیں۔۔۔ زین تم ہمت نا ہارنا ہم لوگ تمھارے ساتھ ہیں۔۔۔ اپنے گھر والوں کا خیال رکھنا ۔۔۔
ہماری دعائیں آپ کی ذمہ داریوں میں آپ کا ساتھ دیں گی۔آپ سب دوستوں ، بھائیوں بہنوں کا بہت شکریہ ۔۔۔
آپ لوگوں نے میرا حوصلہ بڑھایا ۔۔۔ اللہ تعالیٰ والد صاحب کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔۔۔ ۔۔اپنی دعاؤں میں میرے والد صاحب کو ضرور یاد رکھیے گا۔
والد صاحب کی پوری زندگی ایک جدوجہد سے عبارت تھی ۔۔۔ ۔ نرم دل انسان ، کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کی ، مجھے نہیں یاد کہ انہوں نے کبھی زندگی میں ہم سے سخت لہجے میں بات کی۔۔۔
جمعہ سات ستمبر کو ظہر اور عصر کے درمیان ایک کار حادثے میں والد صاحب کا انتقال ہوا اور ہم بہن بھائیوں ان کی شفقت سے محروم ہوگئے۔ بھائیوں میں سب سے بڑا ہونے کی وجہ سے اب میری ذمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہیں دعا کیجئے کہ اللہ تعالیٰ مجھے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کی تعلیم و تربیت کے امتحان میں کامیابی نصیب ہو۔۔