زیک کی متفرق تصاویر

زیک

مسافر
دسمبر میں ووگل سٹیٹ پارک سے ایک ہائیک

جھیل کے پاس سے ہائیک کا آغاز کیا تھا۔ کچھ اوپر جا کر جھیل کا منظر
 
زیک

مسافر
ہمارے ہاں ٹریل کے راستے کو واضح کرنے کے لئے اکثر درختوں پر کسی رنگ میں ایک جیومیٹرک شیپ پینٹ کر دی جاتی ہے۔ صحرائی علاقوں وغیرہ میں جہاں درخت نہیں ہوتے یہ کام ایک کے اوپر دوسرا تیسرا اور مزید پتھر رکھ کر کیا جاتا ہے۔ اسے cairn کہتے ہیں۔ معلوم نہیں اس تصویر میں درخت کے تنے میں پتھر رکھنے کا مقصد کیرن ہے یا کوئی اور وجہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین

زیادہ امکان یہی ہے کہ یہ کسی کا آرٹ ورک ہے ۔ میں بھی کئی دفعہ اسی قسم کی حرکتیں کرچکا ہوں ۔

اچھے فوٹو ہیں زیک بھائی! بعض بعض تصویریں تو بہت عمدہ ہیں ۔:thumbsup2::thumbsup2:
 
زیک

مسافر
کرسمس کے دن سوچا کہ پچھلے چند سالوں کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ہائیکنگ کی جائے

اس کے لئے شمالی جارجیا میں اپالیچین ٹریل کا انتخاب کیا۔ ووڈی گیپ سے گوچ شیلٹر اور واپس کی ہائیک خوبصورت تھی اور ہماری طرح بہت لوگ آؤٹ ڈورز انجوائے کر رہے تھے

ریمراک ماؤنٹین سے تصویر
 
زیک

مسافر
باکسنگ ڈے پر ہم دوبارہ اپالیچین ٹریل پر تھے۔ اس بار یونیکوئے گیپ سے چیٹاہوچی گیپ تک اور واپس۔ ہائیک کے آغاز میں ہی کافی چڑھائی ہے۔ بلیو ماؤنٹین کے اوپر پہنچے تو وہاں تصویر لی

Top